Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بگڑے ٹائیفائیڈ کا آزمودہ علاج

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا ٹائیفائیڈبگڑ گیا تھا‘ میری صحت انتہائی خراب تھی‘ جگہ جگہ سے ادویات لے لے کر تنگ آچکی تھی‘عبقری رسالہ سے عبقری دواخانہ کا معلوم ہوا‘ وہاں گئی تو معلوم ہوا کہ اسسٹنٹ صاحب سے فوری چیک اپ کروایا جاسکتا ہے‘ ٹوکن لیکر بیٹھ گئی ‘ کچھ دیر بعد باری آنے پر میں اسسٹنٹ صاحب کے سامنے تھی‘ انہوں نے میری بات سنی‘ اور مجھے عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’جوہر شفائے مدینہ اور ستر شفائیں‘‘دواچند ہفتے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے استعمال شروع کیا جس سے میری ٹائیفائیڈ سے جان چھوٹ گئی۔ اب الحمدللہ میںصحت مند زندگی گزار رہی ہوں اور دن بدن تندرست ہورہی ہوں۔کوئی شک نہیں عبقری واقعی سوفیصد خالص ہیں۔(کنیز فاطمہ عارف، لاہور)
یہ دو ادویات تو ہروقت میرے گھر میں رہتی ہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں آپ کی طویل اور برکت والی زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ ہم تو اپنے شہر میں موجود عبقری ایجنسی ہولڈر سے مہینے کے آخر میں ہی عبقری رسالہ کا فون کرکے پوچھنا شروع کردیتے ہیں‘ جب سامنے آتا ہے تو اسی دن تمام رسالہ پڑھ کر ہی دل کو سکون ملتا ہے۔ عبقری دواخانہ کی ادویات سے ہمیں بہت فائدہ ہوتا ہے‘ خالص چیز اندر جاکر بتاتی ہے کہ میں خالص ہوں۔ اللہ کا شکر ہے ہمارے گھر سے میڈیکل سٹور کی ادویات کا مکمل صفایا ہوگیا ہے۔ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’سترشفائیں‘‘ تو واقعی ہی ستر امراض کا علاج ہے‘ جو مسئلہ ہو بس ایک چنے کے برابر دوا منہ میں رکھیں تو فوراً شفایابی کا احساس ہوتا ہے۔ اس کےعلاوہ ’’اکسیرالبدن‘ ‘ تو کمال کی دوا ہے۔ رات کو سوتے ہوئے دو سے تین گولیاں دودھ کے ساتھ کھاتی ہوں‘ بچوں کو ایک ایک گولی دیتی ہوں‘ تھکاوٹ کیا ہوتی ہے اب ہمیں معلوم نہیں۔ اس دوا سے مجھے جسمانی طور پر بہت فائدہ ہوا ہے۔ یہ ادویات اب ہر وقت میرے گھر میں موجود رہتی ہیں۔(مسز جواد کمال، ایبٹ آباد)
گھٹنے اور مہروں کا درد دور
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوںگے۔ میں نے خط کے ذریعے اپنی بیماری مہروں میں درد کا بتایا جو بائیں ٹانگ میں نیچے تک درد تھا۔ گھٹنے میں بے حد درد رہتا تھا۔ آپ نے مجھےعبقری دواخانہ کی ’’ اکسیر البدن، سترشفائیں، جوہر شفائے مدینہ اور معجون شفایابی‘‘استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔ میں نے نسخہ استعمال کیا اب مجھے کافی فرق ہے۔ میں نے ادویات کا استعمال جاری رکھا ہوا ہے۔(محمد سلیمان، کراچی)
عبقری ادویات انسانیت کیلئے انمول تحفہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری ادویات حقیقت میں انسانیت کے لیے انمول تحفہ ہے۔ مجھے گیس، ہاضمہ کی خرابی جیسے امراض لاحق تھے میں رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ اس میں ٹھنڈی مراد کا پڑھا تو اپنے شہر میں موجود ایجنسی ہولڈر سے ’’ سفوف ٹھنڈی مراد ‘‘لی‘ اور ڈبی پر موجود ہدایات کے مطابق چند ہفتے استعمال کی۔ ٹھنڈی مراد واقعی لاثانی ہے‘ اتنی سستی دوا میں اتنے فوائد بھی ہوسکتے ہیں مجھے یقین نہیں آتا۔ میں تو اب ہر کسی کو عبقری رسالہ اور ادویات کا بتاتا ہوں اور رسالہ پڑھنے کی خاص تلقین کرتا ہوں کیونکہ یہی رسالہ میری شفاء یابی کاذریعہ بنا۔ (افتخار اشرف، بہاولپور)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 409 reviews.