Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پ کے خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

گھر کے باہر جنازہ پڑا ہے
میں نے دیکھا کہ پرانے گھر والا علاقہ ہے جس گلی میں ہم برسوں پہلے رہا کرتے تھے۔ اس کے سامنے والی گلی میں اندھیرا ہے، میرے مرحوم والد مجھے موٹر سائیکل پر بٹھا کر اس گلی کے سامنے والی گلی میں لے جاتے ہیں جہاں کبھی ہم ماضی میں رہا کرتے تھے، وہاں میری والدہ کی خالہ کا گھر بھی تھا۔ میری والدہ کی خالہ کے گھر کے باہر ایک جنازہ پڑا ہے۔ اس جنازے کی چارپائی پر ایک کی بجائے تین لوگ کفن پہنے لیٹے ہیں، وہ لوگ کون تھے یاد نہیں، البتہ خالہ کے مرحوم خاوند بھی ان تین لوگوں میں سے ہیں ۔ ان کے جسم کا سائز چھوٹا ہے اور ان کے تمام بدن میں درد ہورہا ہے۔ میں پاس کھڑی ہوں اور دیکھنے کی کوشش کررہی ہوں کہ بدن کے کس حصے میں درد ہے پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(عنبرین، اسلام آباد)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ تین بڑی پریشانیاں آپ کی جلد دور ہو جائیں گی۔ آپ روزانہ استغفار کثرت سے پڑھ لیا کریں۔
کوئی شخص آپ کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے
یہ خواب میری بیٹی نے دیکھا ہے، اسی کی زبانی لکھ رہی ہوں۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارے گھر کے پورچ میں دو بلیاں ہیں جب میں پورچ میں جاتی ہوں تو ایک بلی میرے پیچھے پڑجاتی ہے اور میں بھاگتی ہوں۔ گھر کے پورچ میں ایک گڑھاسا بنا ہوا ہے۔ بلی اس کے اندر چلی جاتی ہے۔ جب باہر نکلتی ہے تو اس کی شکل بے حد خوفناک ہوتی ہے۔ وہ بلی میرے اوپر حملہ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ میری امی اور گھر کا چوکیدار مجھے بچانے کی کوشش کرتے ہیں اور میں بہت زور زور سے خواب میں چیخیں مارتی ہوں۔ میری چیخیں سن کر میری امی اور ابو مجھے جگاتے ہیں اور میں اٹھ جاتی ہوں۔ تقریباً ایک ماہ کے بعد پھر میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک گلی میں جارہی ہوں ایک بلی میرے پیچھے آرہی ہے۔ میں چھپنے کی کوشش کرتی ہوں۔ بلی رک جاتی ہے۔ جب میں پھر اسے نظر آتی ہوں تو وہ پھر میرے پیچھے آجاتی ہے یعنی جدھر میں جاتی ہوں بلی ادھر ہی آجاتی ہے۔(ف، لاہور)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ کوئی شخص آپ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے لیکن اسے موقع نہیں مل رہا تاہم آپ پنچ وقتہ نماز کی پابندی کرتے ہوئے ہر نماز کے بعد ایک بار آیۃ الکرسی اور 19بار یَاحَفِیْظُ پڑھ کر بیٹی کے لیے دعا کریں۔
زندگی کا رخ کامیابی کی طرف مڑنے والاہے
دیکھا کہ باتھ روم میں ہوں، پھر فلش کے لیے پانی کی ایک بالٹی منگواتی ہوں، ایک آدمی ہے جو طالب علم ہے اور ساتھ دو لڑکیاں بھی ہیں، پھر میں باہر نکلتی ہوں تو وہ آدمی میرے پیچھے آتا ہے اور چھلانگ لگاتا ہے۔ پھر میں سڑک پر ہوں، اچانک کالج کا گنبد نظر آتا ہے۔ اس پر ایک مچھلی اڑتی ہے۔ غوطہ لگاتی ہے، کبھی فولڈ ہو جاتی ہے، کبھی کوئی کرتب دکھائی ہے۔ اچانک اوپر سے ایک چھوٹی مچھلی میرے ہاتھ میں آکر گر جاتی ہے۔ اس مچھلی کا نچلا دھڑ ہاتھی جیسا یعنی کہ ہاتھی کی ٹانگوں جیسا ہوتا ہے، میں اس مچھلی کو پکڑ کر دیکھتی ہوں اور پھر لوگوں کو دکھاتی بھی ہوں، پھر ایک اور چیز اوپر سے آتی ہے جو یاد نہیں مگر مصنوعی ہوتی ہے۔(ساجدہ، گوجرانوالہ)
تعبیر: اس بات کا اشارہ ہے کہ اچانک آپ کو ایسا موقع نصیب ہوگا جس سے آپ کی زندگی کا رخ کامیابی کی طرف تبدیل ہو جائے گا اور عزت، دولت و شہرت کے حصول کا بھی اشارہ ہے۔ واللہ اعلم۔
عزت اور خوشحالی نصیب ہوگی
میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بہت خوبصورت گھر میں میں موجود ہوں۔ وہاں ایک آئینہ لگا ہے اور خوبصورت قالین بچھے ہیں، پھر خود کو سیاہ رنگ کا نیلے رنگوں والا سوٹ پہنے دیکھا، سر پر بڑا سا دوپٹہ ہے۔ بہت خوبصورت سوٹ ہے۔ میں کمرے میں پھر رہی ہوں۔ پھر دیکھا کہ میری پرانی کالج کی دوست لوگوں کو اطلاع دےرہی ہے کہ میرے پاس سے لوگوں کو تیل مل رہا ہے اورمیں لوگوں میں تیل بانٹ رہی ہوں۔ پھر بیدار ہو جاتی ہوں۔ (س، کراچی)
تعبیر:اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ آپ کو عزت اور خوشحالی نصیب ہوگی اور بزرگوں کا فیض ملے گا جس سے اور لوگ بھی فائدہ اٹھائیں گے۔ واللہ اعلم۔
پریشانیوں سے نکلنے کی سبیل
میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک اونچی جگہ پر سبزہ ہے اور میرے پیچھے ایک صاف ستھرا پانی کا چشمہ ہے پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(ر۔پ،لاہور)
مشورہ: اس بات کا اشارہ ہے کہ آج کل جو پریشانیاں آپ پر آئی ہوئی ہیں ان شاء اللہ ان سے نکلنے کی جلد ہی کوئی سبیل نکل آئیگی۔ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ چلتے پھرتے پڑھتی رہا کریں۔
گھر والوں پرسخت قسم کی بندش ہے
خواب میں دیکھتی ہوں کہ بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہے اور میں گاڑی یا کوئی رکشہ چلا رہی ہوں۔ اچانک وہ چلتے چلتے بند ہو جاتا ہے۔ اکثر اندھیرا ہوتا ہے، میرے جوتے بھی نہیں ہوتے اور سر پر دوپٹہ بھی نہیں ہوتا۔ ایک دفعہ دیکھا کہ پہاڑوں کے درمیان میں ہوں۔ مغرب کے بعد کا وقت ہے اور میں پریشان ہوکر ننگے پیر بھاگ رہی ہوں۔ دور کہیں روشنی نظر آتی ہے، وہاں کلینک ہے۔ ایک عورت ڈاکٹر کے پاس بچہ لے کر آتی ہے۔ اکثر خواب میں سیڑھیاں چڑھنے لگتی ہوں تو آگے راستہ بند ہوتا ہے۔ تہہ خانے میں اپنے آپ کو دیکھتی ہوں۔ میں خواب میں کسی بھی چیز کو ہاتھ لگانے لگتی ہوں تو کانپنے لگتی ہوں اور میں پیچھے ہٹ جاتی ہوں۔تنور میں آگ روشن ہے‘ میں آگے جاتی ہوں تو وہاں ایک گڑیا ہوتی ہے جو بولنے لگتی ہے‘میں ڈر جاتی ہوں۔(نبیلہ یاسمین،سعودیہ)
آپ کے خوابوں کے سلسلے کا خلاصہ یہ ہے کہ آپ پر اور آپ کے گھر والوں پر سخت قسم کی بندش ہے جو کہ آپ کے کسی بدخواہ رشتہ دار کی طرف سے حسد کی بناء پر لگا دی گئی ہے۔ تاہم اپنا اور اپنے تمام اہل خانہ کی طرف سے حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور سورئہ انعام کی آیت 45کا سوا لاکھ مرتبہ ختم کروائیں بعد ختم روزانہ 313بار کسی بھی وقت پڑھ لیا کریں۔ واللہ اعلم۔
کٹے ہوئے پھل
میں نے خواب میںدیکھا کہ پرانی سکول کی دوست میرے ساتھ سکول میں ہے۔ سکول میں کافی رونق لگی ہے اور بچے بھی ہیں۔ اچانک ایک چاٹ کی پلیٹ آتی ہے اس میں کٹے ہوئے امردود اور دہی ہے اور ایک پلیٹ میں کٹا ہوا آڑرو انتہائی سرخ اور دہی ہے۔ میں آڑرو والی پلیٹ دوست کو دیتی ہوں جو وہ نہیں کھاتی لیکن میں امردو والی پلیٹ سے امردو کھانا شروع کردیتی ہوں۔(ع۔ لاہور)
آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے رزق میں کشادگی ہوگی اور دین و دنیا میں ترقی نصیب ہوگی۔ واللہ اعلم۔
آسیب زدہ گھر
میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ میری ممانی جن پر حقیقت میں سایہ تھا وہ ہمارے گھر آئی ہوئی ہیں اور برآمدے میں بیٹھی ہیں۔ کپڑے گندے ہیں اور بال بکھرے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے ان پر جن کی حاضری ہے۔ میرے بھائی قطار میں ترچھے کھڑے ہیں۔ میرا بڑا بھائی سب سے آگے، چھوٹا بھائی اس سے پیچھے اور تیسرا بھائی سب سے پیچھے کھڑا ہے۔ میری ممانی پہلے میرے بڑے بھائی کی طرف بھاگتی ہیں پھر اس سے تھوڑا دور رک جاتی ہیں، پھر بھاگ کر میرے دوسرے بھائی کو پکڑ لیتی ہیں۔ پھر میں دیکھتی ہوں تو نہ وہاں ممانی ہوتی ہیں اور نہ میرا بھائی ہوتا ہے اور جب میں سیڑھیوں کی طرف دیکھتی ہوں تو وہی بھائی امی کو نیچے گرانے کی کوشش کرتا ہے۔ امی کو پکڑ پکڑ کر نیچے دھکا دیتا ہے۔ جب میں اسے پیچھے سے پکڑتی ہوں تو وہ میری طرف دیکھتا ہے تو اس کی آنکھیں سرخ رنگ کی ہوتی ہیں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ اب میں نے اسی بھائی کے متعلق خواب دیکھا ہے کہ جیسے ہمارے گھر میں سایہ ہے۔ مجھے بیٹھک میں بھی محسوس ہوتا ہے اور خوف آتا ہے۔ پھر امی مجھے کسی کام سے اسٹور میں بھیج دیتی ہیں وہاں پر مجھے ایسا لگتا ہے جیسے تاروں کا گچھا ہے وہ خود بہ خود ختم ہورہا ہے۔ مجھے آواز محسوس ہورہی ہے لیکن ختم ہوتا نظر نہیں آتا۔ میں کچن کے قریب آتی ہوں تو بھائی بے ہوش ہوتا ہے۔ پھر فرش پر تڑپتا ہے تو میں رونے لگتی ہوں اور امی سے کہتی ہوں اسے ڈاکٹر کے پاس لے چلیں۔ امی کہتی ہیں کہ پیسے لے کر آتی ہوں۔ منظر بدلتا ہے اور بھائی کچن کے فرش پر بے ہوش پڑا ہے پھر میری آنکھ کھل گئی۔(صائمہ، شیخوپورہ)
آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے بھائی پر کوئی پریشانی آنے کا اندیشہ ہے۔ آپ اس کی طرف سےحسب توفیق کچھ صدقہ کریں اور اس پر سورئہ فاتحہ بمعہ تسمیہ 41بار پڑھ کر 40دن تک دم کردیا کریں یا وہ خود یہی عمل کرلیا کرے۔ انشاء اللہ حفاظت رہے گی۔ واللہ اعلم۔
شادی کا استخارہ
میں نے رشتے کے سلسلے میں استخارہ کیا تھا پانچویں رات خواب میں سفید گلاب کا پھول دیکھا تھا اور ساتویں رات دیکھا کہ سکول کی سابق ٹیچر کھانے کے لیے ایک پلیٹ میں دو کیک کے پیس دیتی ہے کہ ایک اس میں میرا ہے۔ میں وہ کیک کھالیتی ہوںاور دوسرے کیک میں سے بھی کریم کا ایک چمچہ کھالیتی ہوں اور ان کا حصہ انہیں دے دیتی ہوں۔ کیک بہت مزیدار ہوتا ہے۔(سعدیہ، کراچی)
آپ کے استخارہ کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ مذکورہ رشتہ انشاء اللہ بہت مبارک ثابت ہوگا اور ممکن ہے کہ یہیں پر بات طے بھی پاجائے۔ آپ بعد نماز عشاء 129 بار یالطیف پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
سرخ کپڑا
میں نے خواب میں دیکھا کہ خرگوش ہے جو سرخ رنگ کے کپڑے سے نکلتا ہے اور پھر اوپر چھت کی طرف جانے والی دیوار پر چڑھتا ہے اور پھر اوپر سے نیچے گر کرہلاک ہو جاتا ہے۔ پھر منظر بدل جاتا ہے اور خود کو بازار میں دیکھا کہ میں گاڑی میں بیٹھی بازار سے گزر رہی ہوں۔ بازار کے فٹ پاتھوں کے قریب لوگوں نے بستر رکھے ہوئے ہیں اور وہ بستر بیچ رہے ہیں، پھر آنکھ کھل جاتی ہے۔(آمنہ، فیصل آباد)
آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کے گھر میں سے کسی فرد کو شدید بیماری لاحق ہو جائے تاہم تمام اہل خانہ کی طرف سے حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور ہر نماز کے بعد یاحفیظ یا سلام 41بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے حفاظت رہے گی اور اگر کوئی بیماری خدانخواستہ لاحق ہو بھی گئی تو جلد صحت یابی ہو جائے گی۔ واللہ اعلم۔

شیطانی وسو سے کا علاج
میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارے ساتھ والے ہمسائیوں کی چھت ہے۔ پہلے دیکھا کہ وہاں بادشاہی مسجد ہے، پھر منظر بدلا تو دیکھا کہ وہاں کسی دیوی کا بت ہے اور بہت سی لڑیاں ہیں گلاب کے پھولوں کی اور جیسے پوجا ہورہی ہے۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔(نوشین،مریدکے)
آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو نماز پڑھتے وقت شیطانی وسوسے بہت زیادہ تنگ کرتے ہیں۔ آپ ہر نماز سے قبل تین تین بار چاروں قل اور سات بار لاحول ولاقوۃ الا باللہ العلی العظیم پڑھ کر اپنے اوپر پھونک لیا کریں انشاء اللہ وسوسوں بالخصوص شیطانی وساوس سے حفاظت رہے گی۔ واللہ اعلم۔
جلے ہوئے سکول
میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے پرانے تاریخی سکول جل گئے ہیں لیکن خواب میں جلی ہوئی حالت میں نہیں تھے یعنی کہ جیسے جلنے کے بعد جگہ ویران ہو جاتی ہے ویسی حالت تھی اور لال رنگ کی اینٹوں کے بنے ہوئے مدرسے بڑے بڑے اور ان پر گنبد بھی تھے۔ وہ جلنے کے بعد ویران پڑے ہیں۔ پھر میں خود کو سڑک پر دیکھتی ہوں اور بسیں وغیرہ جارہی ہیں پر میں ان میں سوار نہیں ہوتی۔ پھر ایک سکول سا ہے اور میری ایک پرانی استانی سکول کے زمانے کی وہاں موجود ہیں۔ مجھے دیکھ کر خوش ہوتی ہیں۔ اندر بچے بھی پڑھ رہے ہیں اور پھر میں ہزار کا نوٹ اپنی استانی کو دیتی ہوں اور کہتی ہوں کہ پہلی تین پوزیشن لینے والی لڑکیوں کو اس ہزار روپے میں سے، سو، سو روپیہ دے دیں۔ انعام کے طور پر۔ اور ہزار میں سے تین سو روپے کاٹ لیں، لیکن وہ مجھے ہزار کا نوٹ واپس کردیتی ہیں اور خودتین سو روپے مجھے دیتی ہیں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(کلثوم،وزیر آباد)
آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو حصول علم میں دشواریاں سامنے آئیں گی تاہم مالی خوشحالی کا اشارہ بھی ہے۔ واللہ اعلم۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 414 reviews.