Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔کتاب نمبر60: خوابوں کی پراسرار دنیا:ہر خواب خواب نہیں ہوتا اور ہر خواب حقیقت بھی نہیں ہوتا‘ خوابوں کی دنیا ایسی انوکھی دنیا ہے جو ہر امیر وغریب پر کھلتی ہے اور اس کی سرحدیں لامحدود اور اس کا سفر ویزے پاسپورٹ سے بے نیاز ہوتا ہے۔ خوابوں کی دنیا ایسی عجیب ہے کہ زمانہ قدیم سے ہی اس کے ماہرین اس کے اسرار کھولنے کیلئے موجود رہے ہیں۔ معاشرے میں خواب کے متعلق پھیلی غلط باتیں اور ان کے اثرات کو دیکھتے ہوئے میں نے ’’خوابوں کی پراسرار دنیا‘‘ کو مخلوق عام میں عام کرنے کیلئے اس کتاب کی تالیف کی۔ اس کتاب میں اسلامی اور یورپی ماہرین فن تعبیر کے تحقیقی مضامین اور آراء جمع کی گئی ہیں جو یقیناً دلچسپ ہونے کے ساتھ فکر اور سوچ کی نئی راہیں کھولنے میں معاون ثابت ہوئی۔ اس کتاب کی تالیف میں جن محترم شخصیات اور کتب سے مواد اکٹھا کیا گیا ان کے نام درج ہیں:۔ کتب: پیش گوئیاں۔ روئے صالحہ۔ خواب اور ان کی حقیقت۔ خواب ہم کیوں دیکھتے ہیں۔ خواب اور ان کی ترجمانی۔ سچے خواب۔ خواب۔ خواب دیکھنا آپ کیلئے ضروری ہیں۔ خواب مستقبل کی پرچھائیاں۔ خوابوں سے امراض کی تشخیص۔ خواب نئی حقیقتیں نئے تجربے۔ میرے دلچسپ خواب۔ خوابوں کی عجیب دنیا۔ عالم خواب میں تصنیف و تالیف۔ خوابوں کے اسرار۔ خواب اور ان کی تعبیر۔ آؤ خواب دیکھیں۔ خوابوں کے اسرار۔ خوابوں کے مخفی راز۔ خواب کی حقیقت۔ خواب کیا کہتے ہیں۔ ہم صورت گر کچھ خوابوں کے۔ شخصیات: عرفان محمود۔ ڈاکٹر طارق محمود۔ طاہرہ باری۔ ڈاکٹر عبدالرحمٰن صدیقی۔ حبیب الرحمٰن حبیب۔ سیکنڈ لیفٹیننٹ راؤ امانت علی۔ شیخ عبدالرحیم دامن۔ حسان عارف۔ پروفیسر محمدسلیم۔ علی اسد شامل ہیں۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔ (ایڈیٹر)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 419 reviews.