Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آئینہ میں اپنی شکل نے اللہ کے سینکڑوں انعامات یاد دلائے (مولانا محمد الیاس ندوی)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2007ء

گذشتہ سال اخبارات میں ہم میں سے اکثروں نے یہ حیرت انگیز خبر پڑھی تھی اور اس کی تصویر بھی دیکھی تھی کہ ایک عورت نے ایک ایسے بچہ کو جنم دیا جس کے دوسر تھے اور چار آنکھیں اور کمر سے نیچے جسم کا پورا حصہ نارمل اور ایک عام انسان کی طرح تھا جس کی وجہ سے ان کو جڑاواں بھی نہیں کہا جا سکتا تھا۔ دنیا کے ہر ملک میں اور ہر سال بلکہ ہر ماہ وقفہ وقفہ سے قدرت کے ان نا قابل دید مناظر کا مظاہر ہ ہوتا رہتا ہے۔ کوئی دنیا میں اس طر ح آتا ہے کہ اس کی نا ک ہا تھی کی سونڈ کی طر ح باہر نکلی ہوتی ہے تو کسی کی ناک ہی نہیں ہوتی۔ کسی کا سر کھلو نے کی گڑیا کی طر ح اتنا چھوٹا ہوتا ہے کہ دور سے دیکھنے پر بے سر کا جسم معلوم ہوتا ہے تو کسی بچہ کا سر اتنا بڑا کہ چالیس پچا س سال کے ادھیڑ عمر کا انسان اور یہ سب نقائص ایسے ہو تے ہیں کہ لا کھوں نہیں کروڑوں روپے خر چ کرنے پر بھی اس کا علا ج نہیں کیا جاسکتا اور نہ اس عیب کو دور کیا جا سکتا ہے۔ دراصل اللہ تعالیٰ جو احسن الخالقین ہیں ان حیرت انگیز شکلوں میں اپنے بعض بندوں کو اس لیے پیدا فرماتے ہیں کہ اس کے دوسرے بندے ان کو دیکھ کر اپنے اوپر اللہ کی طر ف سے ہونے والی نعمتوں اور حسن تخلیق کے احسان کو یا د کریں اور اس پر اسی کا شکر ادا کرتے رہیں کہ اس کی بے عیب ذات نے بغیر کسی درخواست و التجا اور بغیر کسی استحقاق کے ہمیں اور ہماری اولا د کو بے عیب پیدا کیا ۔اس طر ح کہ نہ ہمارے جسم کو کوئی عضو معطل ہے اور نہ آنکھ اندر دھنسی ہوئی ہے ، نہ دانت باہر نکلے ہوئے ہیں اور گال پچکے ہوئے ہیں، نہ سر اتنا بڑا ہے کہ بچے دیکھ کر ڈر جا ئیں او ر نہ اتنا چھوٹا ہے کہ لو گ مذاق اڑائیں ، نہ قد بونوں کی طر ح چھوٹا ہے اور نہ اتنا لمبا اور عیب دار کہ راستہ چلنے والوں کے لیے ہم تماشہ بن جائیں ۔جب کہ اس طر ح کے تمام عیوب و نقائص کے لوگ نہ صر ف ہمارے درمیان موجو د ہیں بلکہ وقفہ وقفہ سے ایسے لوگ ہمیں دیکھنے کو بھی مل جاتے ہیں ، اس معاملہ میں نہ صرف تنہا ہم پراللہ کا احسان و کرم ہے بلکہ ہمارے والدین ، بیوی بچوں اور بھائی بہنوں پر بھی ۔اگر اللہ چاہتا تو ہمارے بیوی بچوں اور بھائی بہنوں میں سے کسی کے اندر یہ نقص و عیب پیدا کر سکتا تھا اور اس کوکوئی روکنے والا بھی نہیں تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا کبھی ہم نے ان انعامات پر اپنے رحیم و کریم آقا اور مالک کا شکریہ ادا کیا ہے یا کم از کم اپنی کسی دعامیں خاص ان احسانات کو یا د کر کے دو جملے شکر کے ادا کیے ہیں یا روز جب ہماری نگاہ آئینہ میں اپنی خوبصورت شکل پر پڑتی ہے تو اپنے حبیب اکی تعلیم کر دہ اس شکرانہ کی مندر جہ ذیل دعا کو دہرانے کا ہمارا معمول ہے۔ جب کہ اللہ کی طر ف سے ہمیں ملنے والے یہ انعامات ایسے تھے کہ صبح سے شام تک بھی اس پر اس کا ہم شکر ادا کرتے تو اس کا بدلہ نہیں ہو سکتا تھا۔ اگر ہما را جوا ب نفی میںہے تو آئیے آج سے اپنے معمولات میں اس دعا کو شامل کر لیں جس سے اللہ تعالیٰ کی ان نعمتوں پر شکر کی عادت پڑتی ہے اور اس احسان مندی پر اللہ ان نعمتوں کو با قی رکھنے کا بھی ہمارے حق میں فیصلہ فرماتے ہیں ۔ آپ ا نے فرمایا کہ جب تم آئینہ میں اپنی شکل دیکھو تو یہ دعا پڑھو کہ اے اللہ تیری ہی تعریف ہے کہ تو نے ہمیں حسن صورت سے نواز ا ، تو ہی ہمیں حسن سیرت سے بھی نواز ۔ اَللَّھُمَّ اَنتَ حَسَّنتَ خَلقِی فَحَسَّن خُلُقِی
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 107 reviews.