Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

رمضان ! فاقے‘تنگدستی‘مایوسی ختم اورخوشحالی شروع

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

سورۂ کوثر کا یہ عمل سالہا سال سے ہررمضان المبارک کی نورانی گھڑیوں میں کیا جاتا ہے۔ بے شمار کے تجربات جس نے بھی یقین توجہ اور دھیان سے یہ عمل کیا آج وہ خوشحال ہے۔ عبقری میں بے شمار قارئین کے تجربات شائع ہوچکے ہیں۔

برکت والی تھیلی نے کمال کردیا
قارئین!بے شمار خطوط میں سے صرف ایک خط شائع کیا جارہا ہے ۔ محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہر کی فرم نے انہیں نوکری سے نکال دیا‘ اچانک بیٹھے بٹھائے پریشانی آگئی‘جو کچھ جمع پونجی تھی‘ چند دنوں بعد ختم ہوگئی‘ مزید نوکری کیلئے بہت بھاگ دوڑ کی مگر جہاں جاتے ان کے معیار سے بالکل ہلکی اور بہت ہی معمولی تنخواہ پر نوکری ملتی جسے میرے شوہر قبول نہ کرتے۔ پھر معمولی معمولی قرض لینا شروع ہوئے مگر چند ماہ بعد تو بالکل ہی مایوسی چھا گئی۔ گھر میں کھانے کو لالے پڑگئے‘ ایک سال گزرگیا‘ اسی دوران رمضان آگیا‘ دو سال پہلے ہم لوگوں کے گھر راشن ڈال کر دیتے ہیں ابھی رمضان آنے والا تھا اور ہمارے گھر کھانے کو کچھ نہ تھا‘ میرے بڑے جیٹھ کو ہمارے حالات کا معلوم تھا انہوں نے ہمارے گھر رمضان کا راشن بھجوایا‘ جب وہ راشن دے کر چلے گئے تو راشن دیکھ دیکھ کر میں سسکتی رہی کہ دینے والے آج لینے والے بن گئے۔ اسی دوران تسبیح خانہ کا معلوم ہوا‘ عبقری رسالہ میں برکت والی تھیلی اور سورۂ کوثر کے عمل کا معلوم ہوا۔ میں نے اور میرے شوہر نے یہ عمل شروع کردیا‘ پھر رمضان کا خاص نمبر شمارہ عبقری پڑھا‘ اس میں سورۂ کوثر کا خاص عمل شائع ہوا‘ ہم نے رمضان المبارک میں اسی ترتیب سے پڑھا‘ یقین جانیے لکھتے ہوئے میرے آنسو نکل رہے ہیں کہ عید والے دن جب ہم نے یہ عمل کیا تو ایسے محسوس ہورہا تھا کہ کوئی میرے کان میں کہہ رہا ہے کہ تیری تنگی کے دن ختم ہوگئے‘ چھ شوال کو میرے شوہر کو کال آئی کہ ہمیں آپ کی خدمات چاہیے آپ کل ہمارے آفس آجائیں‘ میرے شوہر نے بات کرنے کے بعد آسمان کی طرف دیکھا اور ان کی آنکھوں میں آنسو تھے میں نے پوچھا کیا ہوا؟ تو ان کا کہنا تھا کہ جس فرم میں کام کرتا تھا اس سے تین گنا بڑی فرم سے جاب آفر آئی ہے اور انہوں نے مجھے صبح خود بلایا ہے۔ اگلے دن میرے شوہر سورۂ کوثر کا ورد کرتے ہوئے وہاں پہنچے‘ میرے شوہر کی بتائی تمام شرائط اور تنخواہ پر انہیں نوکری ملی۔ ساتھ گاڑی‘ پٹرول الاؤنس اور موبائل الاؤنس ملا۔ اس عمل کی برکت سے اللہ کریم نے چند دنوں میں ہمارے حالات بدل دئیے‘ ابھی پھر رمضان المبارک کی آمد ہے اور ابھی ہم نے تین گھروںمیں راشن ڈلوا کر دیا ہے اور رب کریم کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا ہے۔ ہاں قارئین! ایک بات ضرور کہنا چاہوں گی مجھ پر جتنی بڑی تنگی آئی میں نے اتنا زیادہ رب کریم کا شکر کیا اور کبھی ناشکری کے الفاظ منہ سے نہ نکالے اور کبھی کسی سائل کو گھر سے خالی نہیں بھیجا‘ چاہے پانچ روپے ہی دئیے دیتی ضرور تھی۔ قارئین ! اس عمل کوپھیلائیں‘ میںنے یہ جان بوجھ کے رمضان المبارک سے پہلے یہ مضمون عبقری میں دیا ہے صرف اس لیے کہ آپ رمضان سے پہلے برکت والی تھیلی کی تیاری رکھیں اور اس کے عمل کو ابھی سے شروع کردیں ۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 764 reviews.