Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کھجور کے شفائی اثرات اور احادیث مبارکہ میں افادیت

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ کھجور کے بارے لکھ کر آپ سے عبقری میں جگہ پانے کا خواہش مند ہے۔ قبول فرمائیں۔ کھجور کے کئی علاقے‘ کئی رنگ‘ کئی قدو قامت‘ کئی ذائقے اور کئی شکلیں ہیں اس کے فوائد میں بھی اختلاف اور کمی بیشی ہے۔ اس بحث کو چھوڑ کر ہم اس کے فوائد کی بات کریں گے۔ مفہوم حدیث ہے کہ آدم علیہ السلام کے جسم اقدس بنانے کے بعد جو مٹی بچی اس سے اللہ کریم نے درخت کھجور بنادیا‘ اس سے آپ اس کی تکریم و فوائد کا اندازہ لگالیں۔ اس کے بارے میں محدثین اور حکماء صاحبان نے بے شمار فوائد اور واقعات لکھے ہیں۔ یہ مبارک پھل مردانہ کمزوری کی بہترین دوا، بدن کو قوی اور موٹا کرتی ہے۔ مقوی اعصاب ہے جوڑوں کے درد میں شافی، کھجور جی بھر کر کھائیں پیٹ درد نہ ہوگا۔ دودھ میں جوش دے کر کھجور کھالیں دودھ نیم گرم پی لیں۔ گرمیوں میں یہ عمل کم کریں سردیوں میں روزانہ کرلیں۔ کمزوری باہ میں اس کی معجون آردخرما استعمال کریں کمزوری باہ کے علاوہ پورے وجود کو تقویت دے گی۔ مقوی اعصاب ہونے کی وجہ سے بلغمی امراض مثلاً درد کمر‘ ہڈیوں کی کمزوری اور درد میں نافع و شافی ہے۔ بلغم کو دور کرتی ہے۔ سرد مزاجوں میں بے حد مفید ہے۔ 41 گٹھلیاں ایک کلو دودھ میں ہلکے جوش کے لیے آگ پر رکھ دیں۔ جب دودھ آدھا رہ جائے تو نیم گرم رات کونوش جان فرمالیا کریں چائے یا پانی میں جوش دے کر پینا افادیت کم کردیتا ہے۔ وٹامن اے‘بی اور فولاد بھی اس میں ہے۔ عجوہ کھجور محدود مقدار میں یا وزن میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوتی ہے۔ سورئہ النحل میں ارشاد ہے ترجمہ’’وہ (اللہ کریم) زمین سے تمہارے لیے کھیتیاں اور زیتون اور کھجور اور انگور اور ہر قسم کے پھل اگاتا ہے۔‘‘ کھجور کا متبرک ہونا‘ شافی ‘نافع ہونا‘ افادیت کا حامل ہونا قرآن کریم میں سورئہ الانعام، النحل، اسرائیل، مریم، طٰہ، الشعرا، ق، القمر اور سورہ مبارکہ عبس اور ہم نے اگائے تمہارے لیے اجناس‘ انگور‘ ترکاریاں اور زیتون اور کھجوریں کیونکہ باغات گھنے ہوں گے۔ حضرت عائشہ صدیقہؓ بیان فرماتی ہیں نبی کریمﷺ نے فرمایا جس گھر میں کھجور ہو وہ گھر والے کبھی بھوکے نہ رہیں گے۔ فرمایا نبی کریمﷺ نے اے عائشہؓ جس گھر میں کھجور نہ ہو اس گھر والے بھوکے ہیں‘ انہوں نے یہ بات دو یا تین بار فرمائی اس گھر والے بھوکے ہیں۔ حضرت سلمیٰؓ فرماتی ہیں: نبی کریمﷺ نے فرمایا جس گھر میں کھجوریں نہ ہوں وہ گھر ایسا ہے جیسے اس میں کھانا نہ ہو۔ ابن ماجہ میں حدیث مبارک ہے رات کا کھانا ہرگز نہ چھوڑو خواہ اک مٹھی کھجور ہی کھا لو کیونکہ رات کا کھانا چھوڑنے سے بڑھاپا طاری ہو جاتا ہے۔
حضرت اسماء بنت ابوبکر صدیقؓ کے بیٹے عبداللہ بن زبیرؓ قبا میں پیدا ہوئے تو حضرت اسماءؓ نے ان کو نبی کریمﷺ کی گود میں ڈال دیا آپ نے کھجور چبا کر پھر اپنا لعاب مبارک اور کھجور بچے کے منہ میں ڈال کر اس کے تالو سے لگایا پھر بچے کے لیے برکت کی دعا کی یہ وہ پہلا بچہ تھا جو مسلمانوں میں پیدا ہوا۔ حضرت عائشہ صدیقہؓ کے بیان میں (مسلم) فرمایا نبی کریمﷺ نے اس عظیم کھجور عجوہ میں ہر بیماری سے شفا ءہے اور اگر اسے نہار منہ کھایا جائے تو یہ زہروں سے تریاق ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 770 reviews.