Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری والے بھی عجیب لوگ ہیں! ہر راز بتائے جارہے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

قارئین! حضرت جی کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سلامتی ہو آپ پر‘ آپ کی آل و اولاد پر ‘عمر دراز ہو کہ مخلوق میں یونہی خیر بٹتی رہے، مخلوق خدا فیض پاتی رہے‘ کہنے کو بہت کچھ ہے ، نہیں معلوم کتنا کہہ پائوں۔ آپ کے وقت کے قیمتی ہونے کا احساس بھی ہے اور یقیناً دوسرے لوگوں کا بھی آپ کے وقت پر حق ہے۔ مختصراً عرض کروں گی والد فیکٹری کے مالک تھے‘ ایک مزدور سے مالک بنے‘ اللہ تعالیٰ نے انہیں بڑا نوازا 55سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا۔ ہم نے بہت شاندار وقت گزارا۔ پیسوں کے لحاظ سے۔ والد کے بعد بس قسمت بھی روٹھ گئی‘ ہر رشتہ دار پیسے ہڑپ کرنا چاہتا تھا کیا خالو کیا، کیا چاچا، کیا ماموں سب ایک قطار میں تھے۔ میری والدہ انتہائی سادہ اور حاسدوں اور دشمنوں کا جم غفیر۔ خیر جیسے تیسے کرکے بمشکل اور بھائیوں کی شادیاں ہوئیں۔
اللہ سے باتیں کیسے کرتے ہیں؟ اللہ کو اپنا حال دل کیسے سناتے ہیں‘ نماز‘ روزہ‘ ذکر‘ مصلیٰ کیا ہوتا ہے؟ کچھ علم نہیں تھا‘ بس پہلے گھر میں دولت کی ریل پیل تھی‘ اس میں مگن رہے پھر سب کچھ چھن گیا تو اس پریشانی میںپڑے رہے مگر شکر اور صبر کے جذبہ سے عاری تھے‘ کچھ علم نہ تھا۔ میں زندگی بغیر کسی مقصد کے جی رہی تھی‘ بس صبح اٹھی ‘کھانا کھایا‘ دفتر گئی‘ شام کو واپس، کھانا کھایا‘ ٹی وی دیکھا‘ اور اپنے بستر پر جاکر سوگئی‘ نماز کیا ہوتی ہے؟ کیوں پڑھی جاتی ہے؟ نہ کسی نے بتایا نہ جاننے کی کوشش کی۔ بس پریشانیاں تھیں‘ میں تھی اور میری بے کار سی زندگی۔ پھر تین سال پہلے کسی کے کہنے پر عبقری پڑھا ‘ عبقری رسالہ کا ہر لفظ ہر سطر بہت عجیب لگی‘ ارے کیسے لوگ ہیںہر راز لوگوں کو بتا رہے ہیں جبکہ میں نے تو ہمیشہ یہی سنا اور پڑھا تھا کہ ’’دیکھو یہ راز کسی کو نہ بتانا‘‘
مگر عبقری نے تو مجھے حیران اور پریشان کردیا کہ یہ کیوں ہر بات لوگوں کو بتارہے ہیں مجھے اس وقت اس بات کی بالکل بھی سمجھ نہ لگی۔ میرا آپ کے متعلق تجسس بڑھا‘ عبقری رسالہ سے دیکھ کر یوٹیوب پر آپ کے درس سنے۔ درس سن کر میرے تو رونگٹے ہی کھڑے ہوگئے۔ یہ توایک نئی دنیا بلکہ ایک نیا جہان ہے، ایک نئی زندگی، ایک نئی روشنی‘ مجھے تو ایک نئی سمت مل گئی۔زندگی گزارنے کا ڈھنگ مل گیا۔ بس پھر جب بھی وقت ملتا ‘ آپ کے درس موبائل پر لگا کر سننا شروع کردیتی۔درس سے ہی مجھے معلوم ہوا کہ اللہ کی ذات سے مانگنا کیسے ہے‘ اللہ پر بھروسہ کرنا سمجھ آیا‘ قرآن مجید کی سورتوں‘ اس کے الفاظ میں کیا طاقت چھپی ہے اور ان الفاظ کیا کیا خزانے چھپے ہیں مجھ اب سمجھ آیا۔ خاص طور پر یہ معلوم ہوا کہ قرآن مجید کی سورتوں‘ الفاظ ‘ وظائف سے صرف علماء کرام‘ اللہ والے ہی نہیں مجھ جیسی گنہگار بھی فائدہ اٹھاسکتی ہے‘ مجھ جیسی گنہگار جس نے کبھی نماز بھی نہ پڑھی تھی آج وظائف سے اپنے رب کریم کے خزانوں سے لطف اندوز ہورہی ہے۔ دوران درس آپ کے الفاظ نے زندگی بدل دی، سوچ بدل دی، یقین کی طاقت ملی، عمل کی طاقت ملی۔ ایک کامیاب زندگی کے لیےکیسے کیسے نقطے، کیسے کیسے راز کائنات کے، کیسے انوکھے لاجواب موتی آپ نے دیئے ۔ شروع میں تو یہ حالت تھی کہ کونسا موتی اٹھائوں، ایک پکڑتی ایک چھوڑتی، جو درس سنتی بس اسی کی فضیلت کی مداح ہو جاتی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 778 reviews.