Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری کی کرامت! اب نماز پڑھتی ہوں‘ زکوٰۃ دیتی اور حجاب کرتی ہوں

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

آپ نے فرمایا زکوٰۃ نہ دی تو تمہاری نسلیں فقرو فاقہ کا شکار ہو جائیں گی‘حالانکہ میں نے کبھی زکوٰۃ جیسے فرض کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا کہ کبھی میں بھی زکوٰۃ دوں گی مگر آپ کے لہجے اور بتانے میں وہ اثر ہے کہ دل کانپ گیا‘ پندرہ سال سے زیور میرے پاس ہے ‘میں نے کبھی زکوٰۃ نہ دی تھی‘ بلکہ لکھتے ہوئے بھی شرم آرہی ہے کہ میں نے خود دو مرتبہ زکوٰۃ لی‘
حالانکہ اچھی خاصی سیلری لیتی ہوں‘ کبھی زکوٰۃ نہ دینے کا سوچا اور نہ کبھی کسی کو کچھ دینے کی ہمت ہوئی‘ مگر آپ کے درس سننے کے بعد کانپتے ہاتھوں سے زکوٰۃ دینا شروع کی۔ صدقہ کرنا شروع کیا۔میرے شوہر بڑے غصہ والے ہیں ان کے غصہ اور ناراضگی کو ختم کرنے کیلئے میں نے عبقری میں یا رب موسیٰ یا رب کلیم بسم اللہ الرحمن الرحیم سارا دن کھلا پڑھنا شروع کیا۔چند دنوں کے اندر اندر شوہر کے اندر جنم لینے والی تبدیلی دیکھ کر حیران رہ گئی‘ میرے شوہر کا غصہ‘ ناراضگی اور چڑچڑاپن نجانے کہاں چلا گیا اب وہ بالکل ہنستے مسکراتے گھر آتے ہیں اور غصہ والی بات پر بھی اکثر غصہ نہیں کرتے۔ مزید مجھ میں جو تبدیلیاں آئیں وہ یہ ہیں:۔٭ کبوتروں کو باجرہ ڈالنا ، صدقہ دینے کی عادت بنائی۔ ٭سورئہ المائدہ کی آیت سے کئی دعائیں قبول ہوئیں۔ ٭سورئہ توبہ کی آخری آیات مجھے بہت محبوب ہیں۔ جب پہلی مرتبہ پڑھنا شروع کیا تھا تو اس کی عجب تاثیر پائی تھی۔ چھوٹی چھوٹی ضرورت حیران کن طریقے سے پوری ہوجاتی ہے۔ صرف یہ سوچا کہ ڈرائیور کو کہوں ادھر دوسرے راستے سے لے لے، ہمت نہ ہوئی۔ اس نے خود ہی اس راستے پر لے لیا۔ سوچا کہ اس رنگ کا کاغذ چاہیے وہ سامنے پڑا ہوا مل گیا۔ دور دور تک رکشہ نہ تھا ایسا لگا کہ غیب سے کہیں سے اچانک آگیا۔٭ اول وآخر تین مرتبہ درود شریف‘ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص‘ اس عمل کو درد اور تکلیف میں بہت مؤثر پایا اور اپنے باس کی روح کو ہدیہ کیا اب ان کا رویہ بہت اچھا ہوگیا ہے۔پہلے تو ہر بات پر ڈانٹ کا خدشہ رہتا تھا اور ہر کسی سے بہت ہی چلا کر بات کرتے تھے۔ مگر اب ایسا نہیں ہے۔٭اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ 27بار ضرور پڑھتی ہوں۔٭ والدین کے لیے دعا مانگنا آپ نے سکھایا‘ لفظ متاثرین سے آپ نے متعارف کروایا‘ ان کو ہدیہ کرنا آپ سے سیکھا ۔٭ پائوں کے تلوئوں پر تیل ملنے سے بہت فرق پڑتا ہے‘ سارے دن کی تھکن دور ہوجاتی ہے۔٭ ربنا ھب لنا نماز میں شامل کیا ہے جس کی وجہ سے گھریلو زندگی میں بہت سکون محسوس ہوا ہے۔٭ بسم اللہ ماشاء اللہ آئینہ دیکھتے ہوئے پڑھتی ہوں۔
٭ کھانے کے بعد تین بار سورئہ قریش پڑھنے کی عادت بنائی ہے‘ الحمدللہ پیٹ کے امراض سے محفوظ ہوگئی ہوں۔
٭ ٹریفک جام ہو الم نشرح پڑھی ہو اور ٹریفک نہ کھلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔ سب سے بڑھ کر رب نے نماز دے دی‘ سر پر دوپٹہ دے دیا‘ اب تو جب تک میں آپ کا درس نہ سن لوں مجھے سکون نہیں آتا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی، ایمان کی سلامتی اور درازی عمر عطا فرمائے۔ (آمین)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 779 reviews.