Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

انوکھا خاندانی راز! دو اسم پڑھنے سے ہر بیماری ختم!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

محترم قارئین السلام علیکم! میرا تسبیح خانہ سے تعلق گزشتہ پندرہ سال سے ہے‘ الحمدللہ! میں نے یہاں سے بہت فیض پایا ہے۔ چونکہ تسبیح خانہ سے پرانا تعلق ہے تو یہاں آنے اور خدمت کرنے والے احباب سے بھی اچھی سلام دعا ہے۔ آج میں ایک انوکھا واقعہ آپ کی نذر کررہا ہوں یقیناً لاکھوں قارئین اس سے مستفید ہوں گے اور میرے لیے صدقہ جاریہ ۔ قارئین! حضرت حکیم صاحب کے پاس ایک خدمت والے اکثر آیا کرتے تھے‘ ان کا نام انصار تھا‘ ان سے اکثر ملاقات ہوتی رہتی تھی‘ ان کے ذمے پودوں کی خدمت تھی‘ پودوںکی دیکھ بھال کرتے‘ ان کو پانی وغیرہ دینا‘ کانٹ چھانٹ وغیرہ کرتے۔ ایک دن اپنی خدمت سے فارغ ہوکر میرے پاس آگئے‘اور مختلف اعمال اور ان کے فوائد پر بات شروع ہوئی بات چیت کے دوران انہوں نےبتایا کہ ان کے پاس ایک خاندانی راز ہے‘ میں نے حیرانگی سے پوچھا وہ کیا؟کہنے لگے: جو شخص وہ پڑھے گا جتنا چاہے بیمار ہو اللہ پاک اسے صحت کاملہ عطا فرمادیتے ہیں۔جب میں نے یہ سنا تو اپنی نشست سے اٹھ کر کھڑا ہوگیا‘ میں نے پوچھا وہ کیا عمل ہے؟‘ انہوں نے کہااسم الٰہی یَاعَظِیْمُ یَاحَیُّ 1038 مرتبہ جو پڑھے گا اگر وہ بیمار ہے تو اللہ پاک اس کو صحت کاملہ عطا فرمائیں گے۔
میں نے اسی وقت یہ وظیفہ اپنے پاس لکھ لیا‘ اس کی بات میرے دل کو لگی اور اس وظیفہ کو جلدازجلد کسی پر آزمانے کا ارادہ کرلیا۔انہی دنوں میرے گھر میں مستری ‘ مزدور کام کررہے تھے‘ ایک دن میں گھر پر ہی تھا کہ دوپہر 12 بجے ایک مستری نے کہا کہ میں گھرجارہا ہوں‘ کچھ ایمرجنسی ہے۔ میں نے پوچھا کہ بھائی کیا ہوا؟ کیا ایمرجنسی ہوگئی تمہیں؟ اس نے استفسار پر بتایا کہ میرے والد صاحب شدید بیمار ہیں ان کو ہسپتال لے کر جانا ہے۔ وہ کافی دنوں سے بیمار ہیں علاج کروارہے ہیں مگر وقتی فائدہ ہوتا ہے‘ جیسے ہی دوائی کا اثر ختم ہوا طبیعت دوبارہ بگڑ جاتی ہے۔
اسی وقت مجھے انصار صاحب کا دیا ہوا وظیفہ یاد آگیا‘ میں نے جلدی سے جیب ٹٹولی تو اس کے اندر سے ایک پرچی نکلی ‘جس کے اوپر یہ وظیفہ لکھا ہوا تھا‘ میں نے اس کو وہ پرچی تھمائی اور کہا کہ گھر جاکر اسے پڑھو اور اگر والد صاحب پڑھ سکتے ہیں تو انہیں کہو کہ یہ عمل کریں ان شاء اللہ وہ بالکل ٹھیک ہوجائیں گے۔اس بندے نے میری بات کو یقین سے لیا اور پرچی جیب میں ڈال کر جلدی سے گھر سے باہر نکل گیا۔ اس کے جانے کے بعد میں نے دعا کی یااللہ! میں نے اس کو تیرا نام دیا ہے تو اپنے نام کی لاج رکھ اور اس کے والد کوصحت کلی عطا فرما۔کچھ دنوں بعد وہ مجھے دوبارہ ملا‘ تو چہرہ ہشاش بشاش تھا اور آتے ہی مجھے گلے سے لگالیا‘ میں نے ہنستے ہوئے کہا بھائی کیا ہوا؟ کوئی خوشخبری ہے؟ تو مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ نے مجھے یَاعَظِیْمُ یَاحَیُّ کا عمل دیا تھا۔ ہم تمام گھر والوں نے والدصاحب کی نیت کرکے صرف ایک ایک مرتبہ ہی کیا‘ اس وظیفہ کی بدولت آج میرے والدصاحب بالکل ٹھیک ہیں‘ ان کی صحت بحال ہوچکی ہے‘ حالانکہ وہ کئی ہفتوں سے شدید بیمار تھے۔ اب کسی قسم کی کوئی دوائی نہیں کھاتے۔ اس کے علاوہ میں نے دو سے تین بندوں کو مزید یہ عمل بتایا‘ الحمدللہ! کسی نے آکر مجھے یہ نہیں کہا کہ مجھے فائدہ نہیں ہوا۔ قارئین! آپ بھی یہ عمل ضرور آزمائیے اور بذریعہ عبقری تمام قارئین کو اس کا کمال بتائیے۔ 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 788 reviews.