Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات نے نعلین پاک دیکھتے ہی چلانا شروع کردیا

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہل و عیال کو خیریت عافیت و سلامتی عطا فرمائے اور آپ کے وسیلے سے ہمیں بھی۔ اللہ تبارک و تعالیٰ تاحیات آپ کا سایہ ہم جیسوں پر قائم و دائم رکھے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا اور آخرت میں اتنی خوشیاں عطا فرمائے کہ آپ وہ خوشیاں لوگوں میں بانٹتے پھریں۔ آپ کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ نے ہماری بہت سی پریشانیوں کو دور فرمایا ہے بلکہ ہماری ہی نہیں نہ جانے کتنے ہزاروں‘ لاکھوں لوگوں کی پریشانیوں کو اللہ تعالیٰ نےآپ کے وسیلے سے دور فرما رہا ہے۔کچھ عرصہ پہلے میری ملاقات آپ سے کلینک میں ہوئی‘ آپ نے مجھے ایک وظیفہ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ پڑھنے کے لیے دیا تھا اور ہم سب گھر والوں نے اکتالیس دن میں تقریباً سوا لاکھ مرتبہ پورا کیا ہے اور اب بھی میری امی روز 313مرتبہ پڑھتی ہے۔ اس وظیفہ نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے (آمین)۔ایک واقعہ جو اس وظیفہ پورے ہونے کے کچھ ہی دنوں بعد ہی پیش آیا وہ کچھ یوں تھا کہ میں اپنے استاد کے جگہ ان کی مسجد میں امامت کرانے گیا ہوا تھا کہ جب میں مغرب کے بعد گھر آیا تو میرے بھائی پر اچانک جنات ظاہر ہوگئے اور اسے بہت تکلیف دے رہے تھے‘ دوسرا بھائی اس کےقریب تھا‘ اس نے اس کو بہت سنبھالا‘ چیخ و پکار سن کر دو پڑوسی آگئے‘ جب میں بھائی کے پاس آیا تو اسے دائیں بازو سے پکڑ کریَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کردیا اور وہ مسلسل یہی کہہ رہا تھا کہ ہم اسے مار ڈالیں گے‘ اسے نوکری نہیں کرنے دینگے اور عجیب سی آوازیں نکال رہا تھا اور سب کو کاٹنے کی کوشش کررہا تھا ‘ہم نے تو بہت کوشش کی لیکن جب معاملہ سیدھا نہ ہوا تو پھر رات تقریباً آٹھ بجے اپنے بہنوئی جوکہ عالم ہیںکو فون کیا کہ ہم اسے آپ کے پاس لارہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ آپ اسے یہاں لے کر نہ آئیں بلکہ میں خود آتا ہوں اور وہ تقریباً بارہ بجے گھر پہنچے لیکن یہ گھنٹے بہت مشکل سے گزرے تقریباًسات گھنٹے ہوگئے تھے میرے بھائی کو چار بندوں نے پکڑا ہوا تھا لیکن پھر بھی وہ سنبھالا نہیں جارہا تھا‘ میں نے اس کے ماتھے پراور دل پرحضور نبی کریم ﷺ کا نعلین مبارک رکھ دیا۔ اس کے بعد وہ چلانا شروع ہوگیا کہ میرے سامنے سے یہ ہٹائو۔بہت تکلیف ہورہی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 805 reviews.