Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جنات کا پیدائشی دوست‘علامہ لاہوتی پراسراری

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

غریب جن کے ہاں دعوت
دھواں ہٹا ‘دھول ہٹی‘ گڑگڑاہٹ‘ خطرناک شور کہ شاید کانوں کے پردے ہی پھٹ جائیں اور اچھا خاصا آدمی غش کھا کر گرجائے‘ وہ کیا خطرناک نظام تھا لیکن یہ سب ہوا آناً فاناً۔ ہم سب بیٹھے کھانا کھارہے تھے‘ ایک غریب فقیر جن کے گھر کھانا تھا‘ اس کی چاہت تھی اور وہ چاہت میں کچھ ایسا آگے بڑھا کہ اس کی چاہت میں حد سے زیادہ خلوص تھا یہ سب کچھ اس کھانے کے دوران ہوا لیکن سمجھ آگئی کہ کسی طاقت ور اور بہت ہیبت ناک جن کی آمد آمد ہے!
اچانک ایک طاقتور جن نمودار ہوا
اسی ہی لمحے ایک بہت بڑا پردہ نیچے پڑا ہوا تھا اور وہ پردہ جب ہٹا تو فوراً ایک طاقتور جن نمودار ہوا اور طاقتور جن سلام کرکے ہمارے ساتھ بیٹھ گیا‘ میں اسے نہیں جانتا تھا لیکن دوسرے جنات اسے اچھی طرح جانتے تھے وہ فوراً خوش ہوئے‘ گلے ملے‘ ایک دوسرے کا حال احوال لیا ‘اسی حال احوال لیتے ہوئے مجھ سے تعارف کروایا کہ یہ ایک بہت بڑے قبیلے کے سردار ہیں جو کہ افریقہ میں ہے۔ آج اچانک آئے ہیں‘ خود ہمیں بھی پتہ نہیں کہ کیسے آئے ہیں؟ لیکن حیرت ہوئی کہ یہ آئے ہیں۔ آپ ان کے آنے کی وجہ پوچھیں؟ لیکن فوراً ہی ان کو کھانے میں شامل کرلیا گیا چونکہ ان کے ساتھ کچھ جنات اور تھے‘ ان کو بھی ساتھ کھانے میں شامل کیا‘ کھانا فوراً آگیا مجھ سے ان حضرات نے ان کا مزید تفصیلی تعارف کروایا لیکن وہ کہنے لگے: میں آپ کو جانتا ہوں اور اچھی طرح جانتا ہوں کیونکہ رمضان کے لمحات جہاں اور بے شمار جنات گزارتے ہیں میں بھی آپ کے پاس رمضان گزارتا ہوں ‘ہمارے جنات کا مزاج ہے کہ رمضان میں ان کے لیے ہر دن ‘ہر رات عیدالفطر ہوتی ہے اور ہر دن ہر رات میں ہر جگہ ختم القرآن کی مجالس اور محافل ہوتی ہیں‘ بہت قرآن پڑھا جاتا ہے‘ پڑھایا جاتا ہے ‘سنا جاتا ہے ‘سنایا جاتا ہے‘ قرآن پڑھنے والے بہت زیادہ جذبے اورشوق سے قرآن پڑھتے ہیں اور بڑی بڑی ہستیوں کو قرآن کے پڑھنے‘ پڑھانے اور سننے سنانے میں باقاعدہ مدعو کیا جاتا ہے اور حقیقت یہی ہے کہ جب ان کو مدعو کیا جاتا ہے تو وہ وہاں خود بھی بعض اوقات قرآن پڑھ کر سناتے ہیں‘ وہ قبیلے کے سردار جن کہنے لگا: میں سارا دن میں یہ قرآن کی مجالس اور محافل میں شرکت کرتا ہوں لیکن مجھے پتہ ہےکہ میں نے رات تراویح میں آپ کے پاس شریک ہونا ہے اور آپ کے پاس ہی شریک ہوتا ہوں اور پھر جو مفہوم‘ معنی‘ تفسیر اور نکات قرآن پاک کے بیان کیے جاتے ہیں اور اس کی تشریح اور تفسیر میں جتنی توجہ سے ادائیگی ہوتی ہے وہ پھر اور کہیں نہیں ہوتی‘ دل کہتا ہے کہ ساری رات اسی تفسیر اور تشریح میں گزر جائے اور ساری رات اسی کیفیت میں گزر جائے اور اس کیفیت کے لمحات بہت زیادہ بہترین ہوتے ہیں۔
ہر عید نئی جگہ کرتا ہوں!
میرا ایک اصول ہے کہ میں ایک عید مکہ مکرمہ میں کرتا ہوں‘ ایک عید مدینہ منورہ میں کرتا ہوں‘ ایک عید بیت المقدس میں کرتا ہوں اور ایک عید آپ کے پاس کرتا ہوں‘ میں حیرت سے بیٹھا اس کی باتیں سن رہا تھا ‘کتنا مجمع ہوتا ہے کتنے لوگ ہوتےہیں کس کس کو پہچانیں‘ کس کس کو یاد رکھیں‘ کس کا چہرہ شناسی کریں‘ کوئی خبر نہیں‘ انسانوں کاآنا جانا لگا رہتا ہے‘ جنات کا آنا جانا لگا رہتا ہے اور جنات بہت زیادہ آتے جاتے ہیں‘ ان کا ذہن جہاں منفی کی طرف بھرپور جاتا ہے وہاں اگر وہی جنات مثبت راستے کی طرف جائیں تو ان کا ذہن بہت وسیع ہوتا ہے‘ جنات کی زندگی میں قرآن اور تسبیح سے بہت زیادہ تعارف اور تعلق ہے‘ جنات کی زندگی میں ذکر‘ اعمال‘ تسبیحات ان چیزوں کی بہت زیادہ لگن ہے‘ شوق ہے‘ جذبہ ہے‘ ولولہ ہے‘ رمضان کا شوق جنات میں بہت زیادہ میں نے دیکھا ہے بعض جنات ایسے ہیں جو تین دن میں ختم قرآن‘ بعض سات دن میں ختم قرآن‘ بعض دس دن میں ختم قرآن اور دس دن میں ختم قرآن کرنے والے جنات بہت زیادہ ہیں۔ تین دن میں ختم قرآن ہر رات میں دس سپارے پڑھتے ہیں پھر اس کے بعد ان کے ختم قرآن کی نسبت سورۂ رحمن‘ سورۂ یٰسین پر ہوتی ہے۔
نسلوں کی بخشش اور عذاب قبر سے محفوظ
ایک جن نے بتایا ایک بزرگ جنہوں نے ساری زندگی حرمین میں گزاری‘ وہاں مجھے ایک صحابی ؓجن ملے‘ انہوں نے بتایا کہ کوئی شخص اگر زندگی میں سوا لاکھ مرتبہ سورۂ ملک پڑھ لے اس کی بخشش‘ اس کی نسلوں کی بخشش وہ عذاب قبر سے محفوظ رہے گی اس کی نسلیں عذاب قبر سے محفوظ رہیں گی اس کی زندگی میں ہمیشہ خیریں اور برکات رہیں گی۔ پھر ہمارےہاں یہ ترتیب ہوتی ہے کہ ہم جنات مل کر سوا لاکھ مرتبہ سورہ ملک کرتے ہیں اس کی مثال انہوں نے مجھے یوں دی کہ بعض جگہوں پر جنات سوا لاکھ مرتبہ سورہ ملک اکٹھے ہوکر پڑھتے ہیں یعنی ساری بستی کے جنات جمع ہوکر ایک ہی وقت میں ایک ہی رات میں سوا لاکھ مرتبہ سورہ ٔملک پڑھتے ہیں‘ آج اس کے گھر یہ محفل ہوئی‘ کل اُس کے گھر یہ محفل ہوئی‘ پرسوں اس کے گھر اسی طرح محفل چلتی رہتی ہے اور جمتی رہتی ہے اور اب تک ہماری زندگی میں کروڑوں بار سورۂ ملک پڑھی جاچکی ہے بالکل یہی صورتحال سورہ ٔرحمن کی ہے ہم ہمیشہ سوا سوا لاکھ مرتبہ سورۂ رحمٰن پڑھتے ہیں۔
سورۂ رحمٰن کے دم کیے ہوئے پانی کافیض
مجھے اس جن نے ایک مٹی کا ڈھیلا دکھایا جو ایسے محسوس ہوا تھا کہ جیسے کسی نے اس کو چاٹا ہے‘ کہنے لگے کہ یہ مٹی کا ڈھیلا وہ ہے جس پر ہم نے سوا لاکھ مرتبہ سورۂ رحمٰن پڑھی اور اس پر دم کیا‘ اس طرح وہی دم ہم پانی پر بھی کرتے ہیں‘ میٹھے پر بھی کرتے ہیں ‘نمک پر بھی کرتے ہیں‘ یہ استعمال کرتےہیں اور کہا کہ دنیا کا آخری سے آخری مریض جس کا دنیا میں کوئی علاج نہ ہو‘ چاہے وہ انسان ہو یا جن اور جس کی زندگی میں مسلسل تکالیف‘ بیماریاں‘ دکھ‘ مسائل اور مشکلات ہوں وہ یہ صرف چاٹ لے اور بس! اس کے چاٹتے ہی اس کا بہترین حل شروع ہوجاتا ہے اور علاج معالجہ شروع ہوتا ہے اور علاج معالجہ میں بہت زیادہ بہتری ہوتی اور کامیابی ہوتی ہے۔ ہمارے پاس کبھی بھی کوئی مایوس نہیں ہوا‘ موت سے لڑ نہیں سکتے‘ تقدیر ہمیشہ غالب رہی لیکن کوئی مریض مایوس نہیں رہا‘ وہ ہمیشہ مایوس اس وقت ہوتا ہے جب اس کو سورہ رحمٰن کا پانی یا میٹھا یا نمک یا یہ مٹی چاٹنے کو نہ دی جائے‘ ہمارے ہاں زیادہ تجربہ سورۂ رحمٰن کے دم کیے ہوئے پانی کا‘ نمک کایا میٹھے کا ہے۔ میٹھے میں گُڑ‘ شکر‘ چینی یا شہد شامل ہوتی ہے۔ وہی چیز استعمال کے لیے دیتے ہیں۔ ہمارا ایک تجربہ یہ بھی ہے وہ جن بہت یقین سے بتانے لگا کہ کوئی جن کتنا ہی مایوس ہو وہ صرف ان جنات سے جاکر سورۂ رحمن کا دم کروا لے جو کہ سوا لاکھ مرتبہ سورۂ رحمن کے دم میں موجود تھے‘ بس اس کا دم کرواتے ہی وہ سوفیصد ٹھیک ہوتا ہے کیونکہ ان سب نے سوا لاکھ مرتبہ سورہ رحمٰن نہیں پڑھی ہوتی لیکن وہ سورۂ رحمن کے دم میں شامل ہوتےہیں اور ہر فرد اسی دم کی تاثیر کو پالیتا ہے اور وہ دم واقعی اثر کرتا ہے۔
رمضان!سورۂ رحمٰن کی تلاوت اورجن کا انکشاف
ویسے بھی عام انسان سورۂ رحمٰن کو پڑھے بہت زبردست رزلٹ اور فائدہ ملتا ہے لیکن سورہ رحمٰن ہو‘ سوا لاکھ مرتبہ پڑھی ہو‘ رمضان کے مبارک دن اور راتیں ہوں‘ ساعتیں ہوں‘ پڑھنے والے مخلص اور خلوص دل سے پڑھنے والے ہوں۔ رمضان تو خود شفاء ہے‘ سورۂ رحمن میں طاقت‘ راحت اور برکت ہے۔ یہ ساری شفائیں‘ راحتیں‘ برکات آپس میں مل جاتی ہیں اور یہ ساری شفائیں جب مل جاتی ہیں تو جنات کو سوفیصد خیر‘برکات اور راحت ملتی ہے اور نسلوں کی نسلیں آباد اور شاد ہوتی ہیں۔ایک اور انکشاف اس جن نے کیا کہ جب بھی ہمارے جنات ایک دوسرے پر جادو کرتے ہیں اور جنات کا جادو وہ جادو ہوتا ہے جس جادو کا توڑ کوئی بہت بڑا جن ہی کرسکتا ہے‘ باقی دنیا کی کوئی طاقت نہیں کرسکتی‘ اس وقت جب سب مایوس ہوجاتے ہیں تو سب کہتے ہیں کہ اب اس کا دنیا میں کوئی حل‘ کوئی علاج نہیں‘ پھر آخری حل ہمارے پاس سورۂ رحمن کا ہوتا ہے اور ہم سورۂ رحمن کو اپنے لیے بہت بڑی سعادت سمجھتے ہیں پھر ہم مل بیٹھ کر اس مریض پر سورۂ رحمن پڑھتے ہیں‘ اسے سورۂ رحمن کا دم کیا ہوا نمک‘ دم کیا ہوا پانی اور دم کیا ہوا میٹھا استعمال کرواتے ہیں‘ ایک مریض کا واقعہ سنایا کہ ایک دفعہ اس پر سخت جادو تھا ہم اس پر دم کررہے تھے وہ جن تھا اور ایک طاقتور جن نے اس پر جادو کیا تھا اور باقاعدہ علی الاعلان کیا تھا اور ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت اگر ہے تو اس جادو کو توڑ کر دکھائے‘ ورنہ یہ جادو وہ ہے جس کو کوئی توڑ نہیں سکتا‘ آخرکار ہم نے اس پر سورۂ رحمٰن پڑھی‘ ابھی چند بار ہی پڑھی تھی کہ اچانک اس کو قے آئی اور اس کی قے میں سے چھوٹے چھوٹے چوہے‘ کتے‘ خنزیر‘ بلیاں‘ بندر اور لومڑیاں ایسے نکلیں جیسے چھوٹے چھوٹے لوتھڑے ہوتے ہیں اور واضح ان کی شکلیں یہی تھیں‘ ہم حیرت سے یہ دیکھ رہے تھے اور ہمیں محسوس ہوگیا کہ یہ جناتی جادوئی چیزیں ہیں یہ اس کے اندر داخل کی گئیں تھیں کہ جس کی وجہ سے یہ بیمار اور معذور ہوگیا۔
بندش کا سوفیصد حل کردیا گیا ہے!
ابھی ہم سوچ ہی رہے تھے کہ اچانک طاقتور پرندے آئے اور جھپٹ کر ساری چیزیں اٹھا کر لے گئے اور ان کو نوچ نوچ کر کھانے لگے اور ہمیں اس بات کی دلیل دی گئی کہ اس کا جادو‘ اس کی طاقتور بندش سوفیصد توڑ دی گئی ہے اور اس کی بندش کا سوفیصد حل کردیا گیا ہے اور واقعی ایسا ہوا کہ دیکھتے ہی دیکھتے وہ جن صحت مند ہوگیا لیکن ایک انوکھا واقعہ یہ بھی ہوا کہ یہ جن تو صحت مند ہوگیا لیکن وہ جادوگرجن جو جنات کا بہت بڑا جادوگر تھا جو چیلنج کرکے اور اعلان کرکے جنات پر اپنا جادو کا وار کرتا تھا وہ اچانک بیمار ہوگیا۔
میرے جادو کا حل میرے پاس نہیں!
اب اس کا وار اسی پر پلٹ آیا اور وہ چیخ چیخ کر ایک بات کہہ رہا تھا کہ کوئی شخص میرے جادو کا وار مجھ پر پلٹا چکا ہے اب میرے پاس اس نکلے ہوئے تیر کا کوئی حل نہیں ہے کوئی جن ایسا ہے جو میرے اس تیر کو واپس پلٹا سکے‘ اس نے خود بڑے بڑے جادوگروں سے رابطہ کیا وہ سمجھتا تھا کہ میرے جادو کا وار میرے پاس نہیں ہے‘ میرے اوپر واپس پلٹ چکا ہے‘ میرے پاس اس کا کوئی حل نہیں ہے اوروہ اب چیخ رہا تھا‘ جادو اسے اپنی لپیٹ میں لے رہا تھا اور وہ جکڑا جارہا تھا اور جکڑے جکڑے اس کے ساتھ حیرت انگیز طور پر مشکلات اور مسائل آرہے تھے‘ صرف اس کی چیخ و پکار تھی‘ باقی اس کا کچھ نظر نہیں آیا اور اس کی چیخ و پکار ہر جن سن رہا تھا‘ کوئی اس کے قریب جانے کو تیار نہیں تھا اور حیرت انگیز طور پر اس کے پاؤں ٹیڑھے ہوگئے‘ اس کا منہ ٹیڑھا ہوگیا اور ہونٹ نیچے لٹک گئے‘ ہاتھ مڑ گئے اور آنکھیں اوپر کو چڑھ گئیں اور یکایک وہ ایک لوتھڑا بن گیا۔ بس اس کے اندر تھوڑی سی زندگی باقی تھی اور کچھ بھی نہیں اور وہ اپنی زندگی سے بیزار ہوچکا تھا چند ہی دنوں کے بعد وہ چاہت کرنے لگا کہ مجھے موت آجائے لیکن موت اس کو ابھی تک نہیں آئی سالہا سال ہوگئے۔ سورۂ رحمن کی طاقت اور جو ہم نے سورۂ رحمن کو یقین‘ اعتماد اور پورے جذبے سے پڑھا تھا وہ یقیناً اعتماد اور جذبہ ایسا غالب ہوا کہ خود اس کا کیا جادو اس پر پلٹ گیا۔
سورۂ رحمٰن کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا
وہ جن ٹھنڈی سانس لے کر مزید کہنے لگا: یہ اتنا بڑا جادوگر تھا کہ اس کا جادو آج تک واقعی کوئی نہیں پلٹا سکا تھا اور واپس بھیج سکا تھا اور کوئی جن جرأت نہیں کرسکتا تھا کہ اس کے جادو کو وہ واپس بھیجے اور کسی کی جرأت نہیں تھی لیکن ایسا ہوا اور آج وہ نشان عبرت ہے‘ کیوں کہ اس نے سورۂ رحمن کا مقابلہ کیا تھا اور سورۂ رحمن کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا کیونکہ سورۂ رحمن مکمل طاقت اور تسخیر رکھتی ہے اور سورۂ رحمن کے اندر مکمل کمال ہے اور طاقت ہے۔ اصل چیز یقین ہے جو یقین کے ساتھ چلتا ہے وہ یقین کی سوفیصد تاثیر پاتا ہے اور اسے یقین کی برکت ملتی بھی ہے اور جو یقین سے ہٹتا ہے وہ قرآن سامنے رکھ کر بھی کچھ حاصل نہیں کرسکتا اور اس کو کچھ نہیں ملتا۔
تین سورتوں کے دل اور ان کا سوا کروڑ ورد
پھر اس طرح ہمارا سوا لاکھ مرتبہ سورۂ یٰسین کا چلتا ہے جب ہم سورۂ یٰسین سوا سوا لاکھ مرتبہ کرلیتے ہیں پھر ہم تینوں سورتوں کے دل کا سوا لاکھ مرتبہ کرتے ہیں۔ سورۂ یٰسین کا دلسَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾ہے اور سورۂ رحمن کا دلفَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ اور سورۂ ملک کا دل اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَ ہُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ ہے۔ پھر اس کا ہم سوا سوا کروڑ کرتے ہیں کیونکہ ہر چیز کا دل ہے قرآن کا دل سورۂ یٰسین ہے تو پھر سورۂ یٰسین کا بھی تو دل اسی طرح سورۂ رحمن کا دل تو اس کا دل اسی طرح سورہ ٔملک اور اس کا دل پھر اس کے دل کو ہم تکرار سے پڑھتے ہیں بہت زیادہ طاقت اور یقین سے پڑھتے ہیں تو اس کا دل ہمیں بہت زیادہ تاثیر دیتا ہے اس کی وجہ سے ہمیں حیرت انگیز طاقت توانائی اور تاثیر ملتی ہے۔ جو بھی شخص سورہ یٰسین ‘سورۂ رحمن اور سورۂ ملک کے دل سے محبت کرتا ہے وہ ناقابل تسخیر ہوتا ہے دنیا کا کوئی جادو جنات‘ اثرات‘ بندشیں‘ مشکلات مسائل اور پریشانیاں اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ (جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 836 reviews.