Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اہلیہ کا بریسٹ کینسر عبقری ادویات سے ختم

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پا ک آپ کی اور آپ کے اہل و عیال اور آپ کے تمام ساتھیوں کی عمر میں اضافہ عطا فرمائیں اور ہم یونہی آپ کے رسالہ اور درس سے فیض پاتے رہیں۔ آمین۔ حکیم صاحب عبقری سے میرا واسطہ پانچ چھ سال سے ہے ‘وہ اس طرح ہوا کہ میرے والد صاحب جہاں کام کرتے ہیں وہاں ایک مرتبہ ایک آدمی آیا اور باتوں باتوں میں اس نے بیان کیا کہ ان کی اہلیہ کو بریسٹ کینسر ہوگیا تھا جس کا بہت علاج کروایا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا پھر انہوں نے عبقری دواخانہ سے جب رابطہ کیا تو یہاں سے انہیں کچھ ادویات کے ساتھ وظیفہ ملا جس کی وجہ سے وہ بالکل ٹھیک ہوگئی اور وہ آپریشن سے بچ گئیں ۔اس بات کا ذکر جب گھر آکر ابو نے کیا تو ہم عبقری سے واقف ہوئے ۔ میں اگلے دن ہی بک سٹال سے جاکر عبقری رسالہ لے آئی‘ جب پڑھا تو معلوم ہوا یہ تو علم و حکمت کا سمندر ہے‘ میں نے زندگی میں بہت سارے میگزین اور رسائل پڑھے مگر یہ سب مختلف اور نفع بخش نکلا۔ بس پہلی نظر میں ہی میں اس کی گرویدہ ہوگئی وہ دن اور آج کا دن میں نے عبقری رسالہ پڑھنا نہ چھوڑا‘ ہر ماہ کوئی نہ کوئی نیا سبق‘ نیا ٹوٹکہ یا نیا وظیفہ ملتا ہے جوکہ صرف میرے نہیں اور بے شمار لوگوں کی زندگی میں سکھ بھر رہے ہیں۔
بالآخرتین سال کا بیٹا بولنا شروع ہوگیا
محترم حکیم صاحب میرا بیٹا تین سال کا ہوگیا تھا اور ابھی تک باتیں نہیں کرتا تھا میں اس کو آپ کے کلینک پر لے کر گئی تو آپ کے اسسٹنٹ صاحب نے مجھے سورئہ مومنون اور اذان والا عمل کرنے کو کہا میں نے وہ عمل بس یوں ہی بے دھیانی میں ہی کرنا شروع کیا مثلاً کبھی وقت ملا تو پڑھ لیا اور کبھی نہیں لیکن میری اس بے دہانی میں بھی میرا بیٹا کچھ دنوں میں ہی بولنا شروع ہوگیا‘ سچ ہے اللہ کی کلام میں بہت برکت ہے اسکے بعد سے میرا اور عبقری کا رشتہ اور مضبوط ہوگیا ہے۔
واہ کیا کہنے چلڈرن سیرپ کے
میرا بیٹا چار سال کا ہے اور جب سے یہ پیدا ہوا ہے اس کا ہاضمہ بالکل کنٹرول میں نہیں رہتا کبھی بہت زیادہ لوزموشن ہو جاتے اور اگر کوئی دوائی دے دیتے تو فوراً قبض ہو جاتی اور کبھی مڑور اور ہر وقت پیٹ میں درد رہتا جس کی وجہ سے اس کی صحت بھی بہت کمزور ہوتی جارہی تھی لیکن جب سے عبقری دواخانہ کا ’’چلڈرن سیرپ‘‘ گھر آیا ہے‘ گھر سے میرے بیٹے کی تمام دوسری ادویات کی چھٹی ہوگئی ہے اب تو میں یہ سیرپ گھر سے ختم ہونے ہی نہیں دیتی۔ ابھی پچھلی سردیوں کی ہی بات ہے کہ رات 2 بجے کے قریب کسی بچے کی بہت زیادہ روزنے کی آواز مسلسل آرہی تھی بہت بے چینی تھی کہ اللہ یہ بچہ اتنا کیوں رو رہا ہے‘ بے چینی کے باعث کمرے کا دروازہ کھول کر جب باہر آئی تو معلوم ہوا کہ ہمارے اوپر کے پورشن میں میری جیٹھانی کی بہو رہتی ہے اس کی بیٹی بہت شدید رو رہی تھی جب اوپر جاکر دیکھا تو وہ سب اس بچی کو ہسپتال لے کر جانے کی تیاری کررہے تھے میں نے جب اس بچی کے پیٹ کو ہاتھ لگایا تو اسکا پیٹ اینٹ کی طرح سخت تھا میں نے جلدی سے انہیں نیچے سے چلڈرن سیرپ لے جاکر دیا‘ انہوں نے سیرپ بچی کو پلایا اور کچھ ہی دیرمیں وہ بچی آرام سے سو گئی انہوں نے مجھے ڈھیروں دعائیں دیں اور میں نے آپ کو۔
عبقری کی تمام ادویات لاجواب ہیں
عبقری دواخانہ کی اسم اعظم کی دم شدہ روحانی پھکی کی میں کیا تعریف کروں اس کا نام ہی اس کی تعریف ہے۔ یہ بات اس پھکی پر سوفیصد سچ ہوتی ہے کہ جیسا نام ویسا ہی کام۔ مجھے تقریباً پندرہ سال سے لیکوریا کا مسئلہ تھا ‘ جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان تھی‘ اس نامراد بیماری کا میں نے بہت زیادہ علاج کروایا لیکن آرام تھا کہ ملنے کا نام ہی نہیں لیتا تھا میں نے مکمل یقین کے ساتھ کچھ عرصہ سے اسم اعظم کی دم شدہ روحانی پھکی جو کہ صرف تیس روپے کی ہے‘ میں کچھ عرصہ سے روحانی پھکی شروع کی ہے اور اللہ کے فضل سے اب میرا مسئلہ پہلے سے بہت بہتر ہے۔ (طیبہ، لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 871 reviews.