Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان میں پودینہ کا کمال!جدید سائنسی تجربات

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

قارئین! السلام علیکم! آج کل کے دور میں طب کو ایک معمولی سی چیز سمجھا جاتا ہے اور جب بھی کسی کے سامنے حکیم کا نام آتا ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ باباجی ہوں گے۔ دو تین دوائیوں کی ڈبیاں سامنے رکھی ہوں گی اور قسمت ہے کوئی مریض آگیا تو آگیا ورنہ پھرساری دن چار بندے پاس بٹھا کر گپیں ہانکتے ہوں گے۔ مگر حقیقت ایسی نہیں جو ہم سمجھتے ہیں۔ میری ایک کاوش ہے کہ طب نبویؐ اس معاشرے میں کیسے پھیلے؟ اس کو پھیلانے کے لیے میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں ’’طب نبویؐ اور جدید سائنس‘‘ پسند کریں‘ پسند کرائیں پڑھیں اور پڑھائیں اور جتنا ہوسکے پھیلائیں۔ میں آج آپ سے پودینہ کے بارے میں بات کروں گا۔ یقیناً آپ نے پودینہ کے فوائد تو بہت پڑھیں بھی ہوں گے اور اپنے بڑوں سے سنے بھی ہوں گے تو ذرا ان فوائد پر بھی نظر دوڑایئے۔
اس کے پتوں کا رس نیم گرم کرکے کان میں ڈالیں تو درد کا نام و نشان نہیں رہتا اور کان کے کیڑے مرجاتے ہیں اگر زبان پر خشونت آجائے تو اس کے پتوں کو زبان پر ملنے سے آرام آجاتا ہے اور دانتوں کے درد کی صورت میں پودینہ کے پتے چبانا بہت مفید ہے۔ڈیڑھ کپ پانی میں پودینہ سے پانچ پتے اور ایک انجیر ڈال کر پکائیں‘ جب ایک کپ رہ جائے تو اتار کر گھونٹ گھونٹ پی لیں۔اس سے سینہ اور پھیپھڑوں سے مواد غلیظ آسانی سے خارج ہو جاتا ہے اور کھانسی ‘دمہ‘ درد سینہ اور درد پہلو کو فائدہ ہوتا ہے۔ پودینہ معدے کی بیماریوں کے لیے اکسیر ہے۔ ہچکی کو دور کرتا ہے اور متلی اور ہیضہ کو روک دیتا ہے۔ خاص طور پر رمضان المبارک میں افطاری کے بعد اس کے پتوں کا قہوہ یا دوران افطاری اس کے پتوں کی چٹنی جو کہ گھروں میںعام بنتی ہے استعمال کرلی جائے تو پورا رمضان معدہ بالکل ٹھیک ہے۔ افطاری کے بعد کسی قسم کی سستی اورکاہلی نہیں ہوتی۔آئیے اب اس کے سائنسی تحقیق پر نظر ڈالیں۔جدید سائنسی تحقیقات: پودینے کے ذریعے بلڈپریشر کو بھی کنٹرول کیا جاتاہے۔ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے پودینے اور لہسن کی چٹنی کھانا مفید ہے۔ پرسکون نیند کے لیے پودینے کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔ اگر آپ بھی نیند کی کمی کا شکار ہیں تو اس کا استعمال سومند ثابت ہوسکتا ہے۔ پودینہ کا قہوہ پینے سے ناک، منہ، پھیپھڑوں، نظام تنفس کے امراض سے انسان بچا رہتا ہے۔ خاص طور پر پودینہ کا قہوہ پینے والے شخص کو وبائی امراض نہیں لگتے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 876 reviews.