Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مقبو ل دعائیں‘ سسکیاں‘ آہیں ‘ عبادات کا نور! وہ منظر نہیں بھولتا

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے رمضان سے تقریباً دو ماہ قبل تسبیح خانہ آنا شروع کیا تھا‘اس وقت مجھے رمضان تسبیح خانہ میں گزارنے کے فضائل و فوائد اتنے معلوم نہ تھے‘ مگر میں پھر بھی رمضان میں صرف طاق راتوں کو تسبیح خانہ آنا ضرور آتا تھا۔ اس مرتبہ ان شاء اللہ مکمل رمضان تسبیح خانہ میں گزاروں گا۔وہ طاق راتیں تسبیح خانہ میں گزارنا مجھے اتنا کچھ دے گئیں کہ بیان سے باہر ہے۔ 27رمضان کو درس کے بعد جب آپ نے ذکر خاص کے بعدپرسوز دعا شروع کی اور جیسے ہی میں اپنے دونوں ہاتھ دعا کے لیے اٹھائے ہم آپ کے الفاظ کے ساتھ سسکیاں بھر کر رو رہے تھے اور ساتھ ہی ساتھ دل میں جو ارمان اور دکھ ہیں ان کا سوچ رہے تھے اچانک مجھے ایسے لگا میری ایک طرف سے کوئی پرنور چیز مجھے پکڑ کر رونے لگی اور پھر دوسری طرف سےایک اور پرنور چیز مجھے پکڑ کر رونے لگی۔مجھے محسوس ہورہا تھا کہ میں جو مانگ رہا ہوں‘ دل میں جو حسرتیں لیکر حاضر ہوا ہوں تمام قبول ہوگئیں اور مل کر رہیں گے اور واقعی ایسا ہوا اور ہورہا ہے‘ میں تو اب بے تابی سے رمضان المبارک کا انتظار کررہا ہوں کہ جیسے ہی رمضان شروع ہو میں فوراً اپنے حسب موسم بستر کے ساتھ تسبیح خانہ پہنچ جاؤں اور پورا رمضان برکات سمیٹتا رہوں۔ اللہ آپ کو ہماری نسلوں کو رحمتوں کے سائے میں رکھے (آمین)(خرم پرویز،لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 880 reviews.