Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہجویری محل میں شفائیہ خزانے! جو آیا جھولیاں بھر کر لے گیا

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

گردے سے پتھری نکل گئی:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گوجرانوالہ کا رہائشی ہوں اور ہر جمعرات کو درس میں شرکت لازمی کرتا ہوں‘ عبقری رسالہ تو ہمارے گھر کی رونق ہے‘ کچھ عرصہ پہلے میرے مثانے کی نالی میں درد شروع ہوا تو مجھے لگا کہ پتھری وہاں چلی گئی ہے‘ جس کیلئے میں نے علاج شروع کروایا مگر صرف درد میں وقتی افاقہ ہوتا جب دوائی نہ کھاتا درد پھر شروع ہوجاتا‘ انہی دنوں رسالہ میں ’’ہجویری محل میں نوراتوں کے عمل‘‘ کے متعلق پڑھا‘ بیماری کے علاوہ میرے کچھ دیگرکاروباری مسائل بھی تھے‘ میں نے 9 راتیں ہجویری محل شیخوپورہ روڈ پر گزارنے کا ارادہ کرلیا۔ حسب موسم بستر لیا اور وہاں روانہ ہوگیا‘ وہاں بتائے گئے اعمال کرتا رہا‘ میں حیران رہ گیا جیسے ہی میں وہاں گیا‘ میرا درد غائب ہوگیا‘ ابھی مجھے وہاں تیسرا دن تھا کہ بذریعہ پیشاب میرے مثانے کی نالی سے پتھری نکل گئی اور میں مکمل شفاء یاب ہوگیا‘ میں نے وہاں نو راتیں گزاریں‘ بتائے گئے اعمال یقین توجہ اور دھیان سے کیے۔ میرے کاروباری کچھ مسائل الجھے ہوئے تھے‘ جب نو راتیں گزار کر دوبارہ مارکیٹ میں گیا تو ایک پارٹی کا میں نے قرض دینا تھا جو کہ مجھ پر مسلسل دباؤ بڑھارہے تھے کہ فوراً پیسے جمع کراؤ‘ مگر میں حیران رہ گیا کہ میں نے ان سے جتنا وقت مانگا انہوں نے بخوشی دے دیا‘ تین پارٹیوں سے پیسے لینے تھے انہوں نے بغیر میرے پوچھے میرے اکاؤنٹ میں پیسے بھیج دئیے اور مجھے اطلاع کردی‘ ان مسائل نے عرصہ تین ماہ سے میری راتوں کی نیندیں اڑا رکھی تھیں۔ مگر ہجویری محل میں نو راتوں کا چلہ کرنے سےزندگی میں رب کریم نے ہر طرف سے آسانیاں ہی آسانیاں بھردیںہیں۔(شکیل بدر‘ گوجرانوالہ)
گھر اجڑنےسے بچ گیا: میری بیماری کی وجہ سے میرے سسرال والے میری بیوی کو اپنے گھر لے گئے تھے‘ وہ طلاق کا مطالبہ کررہے تھے‘ عبقری رسالہ سے ’’ہجویری محل‘‘ شیخوپورہ روڈ میں نو راتوں کے چلہ کا پڑھا‘ میں ہر طرف سے مایوس ہوچکا تھا‘ میرے دل میں امید جاگی کہ ہجویری محل حسب موسم بستر لیکر پہنچ گیا‘ وہاں اعمال کیے‘ گھر بچانے کیلئےخوب دعائیں مانگیں‘ جب دسویں دن گھر پہنچا تو ایسی ہوا چلی کہ دونوں خاندانوں کے بڑے خود ہی مل بیٹھے اور صلح کروا دی‘جو حاسدین طلاق کروانا چاہتے تھے ان کو اپنی پڑگئی اللہ پاک نے ہجویری محل کے چلے کی برکت سے میری صحت کے ساتھ سات میرا گھر بھی اجڑنے سے بچالیا۔ (کاشف‘ پھول نگر)
بالآخر مجھے روحانیت مل گئی: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! آپ کا بہت بہت شکریہ آپ نے روحانیت کا اتنا بڑا خزانہ مخلوق خدا کیلئے عام کردیا۔ میں نے روحانیت کیلئے بڑے لمبے لمبے سفر کیے‘ چلے کیے‘ خانقاہوںپر مہینوں رہا۔ مگر مجھےوہ لطف نہ ملا‘ دل کو وہ سرور نہ ملا جس کی تلاش میں میں گھر سے نکل کھڑا ہوتا ہوں۔ عبقری رسالہ ملا‘ درس میں آنا شروع ہوا تو دل نے گواہی دی کہ اب وہ جگہ ملی جس کی مجھے تلاش تھی‘ ’’ہجویری محل‘‘ میں نو راتیں گزاریں تو میرا سینہ کھل گیا‘ مراقبہ کھل گیا‘بڑے بڑے بزرگوں کی زیارتیں ہوئیں‘ ان کی طرف سے اشارےملے‘ ہجویری محل روحانیت کا بہت بڑا چھپا خزانہ تھا جسے آپ نے عام کیا۔(عبدالحمید‘گجرات)
بامقام گوشہ درود

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 885 reviews.