حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک ایک سنت اس ساری دنیا سے زیادہ قیمتی ہے ۔ اللہ بھلا کرے تبلغ والوں کا ۔ انہوں نے اللہ کے راستے میں نکل کرہمیں سنت رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم کی قدر سکھائی ۔ ورنہ میں تو خاص کر بالکل ہی اندھیرے میں تھا۔ جب میں نے سنت طریقہ پر علا ج کی کو شش کی ۔ تو باری تعالیٰ کی مدد ہاتھوں ہاتھ آئی ۔اللہ پا ک ہمیں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کی قدر کرنے والا بنا دے ۔ چند واقعات جو حقیقت ہیں ۔ میر ے ساتھ پیش آئے ہیں۔
میر ے لڑے کا زخمی ہو نا :
میرا ایک لڑکا سڑک کے حادثے میں شدید زخمی ہو گیا‘ اس کا آدھا سر کچلا گیا اور اس کو مر گی کے دورے شروع ہو گئے۔ ڈاکٹروں نے دماغ کا بڑا آپریشن تجو یز کیا ۔ میں تھوڑی دیر کیلئے ہسپتال سے نکلا ، صدقہ کیا ، دورکعت نماز پڑھی اور دعا کی ۔ اس عمل میں تقریباً آدھا گھنٹہ لگ گیا ۔ جب میں واپس ہسپتال پہنچا تو مر گی کے دورے ختم ہو چکے تھے، آپریشن ملتوی کر دیا گیا اور اللہ پاک نے بغیر آپریشن کے میرے لڑکے کو شفا یا ب کر دیا۔
آیت کریمہ کا اثر :
ہمارے ایک پروفیسر کی ہمشیرہ کو چھ ماہ سے بخار تھا ‘ دنیا کے ہر قسم کے ٹیسٹ کروائے اور ادویا ت بھی پچھلے چھ ما ہ سے استعمال کروا رہے تھے ۔ مگر بخار سے افا قہ نہیں ہو رہا تھا۔ بی بی میرے وارڈ میں داخل ہوئی ۔ میں نے اسے آیت کریمہ پڑھنے کا کہا اور بی بی کو بتا یا کہ دوا اس وقت تک اثر نہیں کر ے گی۔ جب تک اللہ پا ک کا حکم نہ ہو گا اور اللہ پاک کی رحمت کو متوجہ کرنے کا یہی طر یقہ ہے۔ پہلے تو بی بی نے پڑھنے سے پس و پیش کیا۔ مگر جب بخار نے تنگ کیا تو دن رات آیت کریمہ ” لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین “ کا ورد شروع کیا ۔ اللہ پاک نے اپنے اس کلا م کی برکت سے بی بی کو سات دن کے اندر شفا دے دی۔
ایک پروفیسر کی مہلک مرض سے شفایا بی :
ہمارے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر کو خطر نا ک قسم کا یر قان کا مرض لا حق ہو گیا۔ اور وہ میرے زیر علا ج تھے ۔ ایک دن ایسا آیا کہ ان کو میڈیکل بورڈ نے لا علا ج قرا ر دے دیا۔ یہ بات کسی نے ان ڈاکٹر صاحب تک پہنچا دی ۔ تو انہوں نے باآوا ز بلند رونا شروع کر دیا۔ عصر کے وقت وارڈ کی نر س نے بتایا کہ ڈاکٹر صاحب بہت رو رہے ہیں ۔ میں انکے پاس گیا ۔ کیو نکہ وہ حافظ قرآن بھی تھے ۔ تو میں نے ان کو سورة ےٰس اور آیت کریمہ کے فضائل سنائے اور بتایا کہ اگر آپ اس کلا م کو یقین سے پڑھیں تو مجھے اللہ کی ذات سے یقین ہے کہ آپکو شفاہوگی ۔ ڈاکٹر صاحب نے میری با ت مان لی اور رات دن سورة ےٰس اور آیت کریمہ پڑھتے رہے۔ نرسوں نے بتایا کہ نیند میں بھی ڈاکٹر صاحب قرآن پاک پڑھتے رہتے ہیں ۔ اللہ پاک کی شان ڈاکٹر صاحب کو دوہفتے کے اندر مکمل شفا ہو گی ۔ اس قسم کے یرقان کا دنیا بھر میں علاج نہیں ہے۔
سورة یٰس کے عملی فائدے (چند حقائق)
کتا بوں میں تو کئی بار پڑھاکہ جو سورة یٰس کو پڑھتا ہے۔ اس کی مغفرت کی جاتی ہے۔ جو بھوک کی حالت میںپڑھتا ہے وہ سیر ہو جا تاہے۔ جو راستہ گم ہو جانے کی وجہ سے پڑھتا ہے ۔ وہ راستہ پالیتا ہے ۔ جو ایسی حالت میں پڑھے کہ کھا ناکم ہو جانے کا خوف ہو تو وہ کھا نا کافی ہو جا تا۔ جو ایسے شخص کے پاس جو نزع میں ہو پڑھے۔ اس کی نزع کی تکلیف دور ہو جاتی ہے ۔ جس عورت کے بچہ ہونے میں دشواری ہو تو اس کو بچہ جننے میں سہو لت ہو جا تی ہے۔ میں نے تقریبا ً تمام پر سورة یٰس پڑھی اور ایسے پایا جیسے لکھا ہے ۔ اللہ پاک ہمیں اپنے کلا م کی برکات کا یقین نصیب فرما دے ۔
ایک مریض نزع کی حالت میں :
میرا ایک مریض نزع کی حالت میں تھا ۔ اس کے چہرے کا رنگ نیلا ہو جا تا ، آنکھیں تن جا تیں اور بہت ہی اضطرا ب میں تھا ۔ چنا نچہ میں نے آہستہ آہستہ سورة ےٰس پڑھنی شروع کی اور ڈاکٹروں کو علا ج کے بارے میں ہدایات دیتا رہا ۔ جب میں نے سورة یٰس ختم کر لی تو اس کے چہرے کا رنگ بدل گیا سانس بند ہو گیا اور اللہ کو پیا را ہو گیا۔ آخر میں میں نے دیکھا کہ دونوں آنکھوں کے آنسو اس کے رخساروں پر گرے۔ اورہلکی سی مسکرا ہٹ چہرے پر آئی۔ سورة یٰس پڑھنے سے پہلے وہ بیچارہ بہت ہی مشکل میں تھا اور پھر اللہ پا ک نے اپنے کلا م کی برکت سے نزع کی سختی اس پر آسان کر دی ۔
ہوا ئی سفر کے دوران اثرا ت:۔
چند سال قبل ملتان سے کر اچی فوکر طیا رے پر روانگی ہوئی۔ نصف گھنٹہ بعد ایک سخت طوفان نے ہمارے طیارے کو گھیرلیا ۔ فوکر طیارہ ہلکا ہونے کی وجہ سے ہچکولے کھا رہا تھا ۔ اور ہر مسافر پریشان تھا ۔ چنانچہ میں نے سورة یٰس پڑھنی شروع کر دی۔ سخت آندھی ہمارے طیارے کوہندوستا ن لے گی ۔ وہاں سے وارننگ سگنل ملنے پر پائلٹ نے واپسی کا رخ کیا اور ہم واپس بخیر ملتان پہنچ گئے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام کی برکت سے ہمیں واپس اپنے گھروںمیں پہنچا دیا ورنہ کو ئی بھی حادثہ ہو سکتا تھا۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 109
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں