Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آمدن سے اڑھائی فیصد نکالنے کےانوکھے فوائد

ماہنامہ عبقری - جون 2020

صدقے کا کرشمہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !درس میں اکثر آپ آمدن میں سے اڑھائی فیصد نکالنے کے فوائد بتاتے ہیں‘ میں نے اپنی آمدنی میں سے اڑھائی فیصد نکالا ہے اور اس کا راشن لے کر اپنے رشتے داروں اور غریبوں کو دیا ہے گھی، چینی، چاول، صابن، چائے کی پتی مکس دالیں‘ انڈے اور آٹا گھر کے دانوں کا پسوا کردیا۔ اسی دن میرے خاوند کے کسی بندے کے پاس پھنسے تین سال سے 35ہزارروپے مل گئے میرے خاوند بڑے خوش ہوئے۔
انمول خزانے کی برکت
ہمارے مکان کا مسئلہ تھا ہم نے زمین فروخت کر کے ملتان مکان لیا تھا اس کی رجسٹری درج نہیں ہوئی تھی اس کے بعد کھیوٹ بلاک ہوگئی میرے خاوند جاتے رہے لیکن وہ کہتے
تھے کہ ابھی کھیوٹ بلاک ہے جب کھلے گی تو آپ کا کام ہو جائے گا۔ یہ جنوری 2018ء کی بات ہے میرے خاوند جنوری 2018 میں گئے تو پٹواری نے بتایا کہ کل وہ ہی بندہ آیاتھا جس نے ہمیں مکان بیچا تھا اور پانچ مرلے کی فرد ملکیت کا پرچہ لے گیا ہے ہمیں بڑی پریشانی ہوئی اس کو فون کیا کہ آپ نے کیوں نکلوایا ہے آپ ہمیں واپس کرو وہ پہلے پانچ سات لاکھ مانگنے لگ گیا پھر تین لاکھ پر آکر پکا ہوگیا پیسے دو پھر دوں گا۔ ہم بڑے پریشان تھے میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی اور انمول خزانہ پکے یقین کے ساتھ پڑھنا شروع کردیا۔ ماشاء اللہ ہماری اللہ پاک نے ایسی مدد کی کہ انمول خزانے کی برکت سے ہم نے کیس کیا اور فیصلہ ہمارے حق میں ہوگیا ہمارے مکان کی رجسٹری درج ہوگئی۔(مسز حافظ محمد عمران،ملتان)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 108 reviews.