Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

امیرزادے سے شادی کی خواہش! جو پوری ہوئی مگر

ماہنامہ عبقری - جون 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کے لیے کن الفاظ کا چنائو کروں سمجھ نہیں آرہی۔ اللہ پاک نے آپ کو دکھی لوگوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا ہے یہ میرا بندہ ہے جتنا فائدہ اٹھانا چاہتے ہو اٹھا لو۔ اللہ آپ کی دنیا اور آخرت سنوار دے جس طرح آپ لوگوں کی سنوارنے میں لگے ہوئے ہیں۔ میرا نام ’چ‘ ہے میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ آپ کو خط لکھوں گی لیکن اب خط لکھے بغیر رہ نہیں سکتی چند سال پہلے میرا عبقری سے تعارف ہوا دکھوں بھری زندگی سے چھٹکارا پانے کے لیے انٹرنیٹ پر وظائف چیک کرنے بیٹھی تو عبقری کی سائٹ نظر آئی کھول کر دیکھا تو کچھ اور کھولنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئی میں آج اللہ کے کرم سے بہت بہتر حال میں ہوں۔ میں اپنے ماں باپ کی اکلوتی بیٹی ہوںبچپن ہی سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کی طرف دل مائل رہا۔ بچپن میں سب کو کھیل ہی یاد ہوتا ہے مجھے یاد ہے میں مسجدوں میں رویا کرتی تھی اور اللہ کو مانگا کرتی تھی اور اللہ تعالیٰ کسی نہ کسی طرح مجھے اس کا جواب ضرور دیتا تھا، یہ باتیں میں نےکسی کو نہیں بتائیں‘، آج پتہ نہیں دل کررہا ہے کہ آپ سے اپنے دل کی باتیں کروں۔ کمسن عمر سے ہی میں اللہ سے دل ہی دل میں باتیں کرتی تھی۔ ایک دن میں سجدے میں رو رہی اور کہتی کہ یا اللہ تو اپنے بندوں سے 70 مائوں سے زیادہ پیار کرتا ہےمیری پریشانیاں دور کر اچانک دل میں ایک سکون سے پیدا ہوگیا۔ میرے والدصبح ہوتے ہی تلاوت قرآن پاک لگاتے‘ پھر نعتیں رسول مقبول ﷺ سنتے جنہیں میں بھی بہت شوق سے سنتی رہتی۔ وقت گزرتا گیا میں جوان ہوگئی دنیا کی رنگینوں میں گم ہوگئی۔ اللہ سے دور ہوتی گئی اللہ تعالیٰ مجھے معاف کرے میرا تعلق غریب گھرانے سے تھا تو اس غریبی سے نکلنا چاہتی تھی بس کہتی کوئی امیر لڑکا مل جائے دعائیں مانگتی ‘میری شادی امیروں میں کرنا اور میری دعا قبول ہوگئی‘ خاندان کے سب سے اونچے گھرانے سے میرے لیے رشتہ آیا جس طرح میںپانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی اسی طرح میرا شوہر بھیسب سے چھوٹا۔ لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے لوگ کہنے لگے سنا تھا کہ بیٹیوں کے نصیب پہاڑ توڑ دیتے ہیں آج دیکھ بھی لیا۔ ہم اتنے خوش تھے کہ کوئی جانچ پڑتال بھی نہ کی کیونکہ میں نے تو اللہ تعالیٰ سے صرف دولت مانگی تھی سکون تو مانگا ہی نہیں۔ میری شادی ہوگئی اور میں اپنے آپ کو بہت خوش نصیب سمجھنے لگی‘ شادی کے دو دن کے بعد ہی گھر میں لڑائی جھگڑے ہونے لگے‘ میری ساس اور سسر کی ہر وقت لڑائی رہتی میری ساس نفسیاتی مریضہ ہے۔ اس کو اس بات کا ڈر کہ میرا بیٹا مجھ سے دور نہ ہو جائے ہر وقت اس کو میرے بارے میں بھڑکاتی رہتی ۔ میر ی شادی کو آٹھ سال ہوچکے ہیں اور ان سالوں میں میرے شوہر نے کبھی کوئی کام نہیں کیا صرف آرام کرتے ہیں۔ گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑا، ساس نے جینا حرام کیا ہوا ہے اور جب کوئی کہتا ہے کہ بڑے گھر کی اکلوتی بہو ہوتو غصہ آتا ہے کہ جس زندگی میں سکون نام کی کوئی چیز نہیں اس کو لوگ خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 116 reviews.