Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - جون 2020

قارئین! آپ بھی بخل شکنی کریں‘ کوئی روحانی‘ جسمانی نسخہ‘ ٹوٹکہ آزمایا ہو اور اس کے فوائد سامنے آئے ہوں یا آپ نے کوئی حیرت انگیز واقعہ دیکھا یا سنا ہو تو عبقری کے صٖفحات آپ کیلئے حاضر ہیں‘ اپنے معمولی سے تجربے کو کبھی بیکار نہ سمجھئے یہ دوسرے کیلئے مشکل کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ۔ چاہے بے ربط ہی لکھیں‘ صفحات کے ایک طرف لکھیں نوک پلک ہم خود ہی سنوار لیں گے۔

ٹورنٹو سے آئی تجربات اور مشاہدات کی پٹاری
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ٹورنٹو سے خط لکھ رہا ہوں‘ عبقری رسالہ یہاں اردو بولنے اور سمجھنے والے بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ میرے پاس عبقری کے تمام شمارے دستیاب ہیں‘ لوگوںکو اس میں موجود نسخہ جات‘ ٹوٹکے اور وظائف بتاتا رہتا ہوں۔ مجھے اس کا جو بھی رزلٹ ملا وہ میں قارئین عبقری کیلئے خاص طور پر لکھ رہا ہوں یقیناً قارئین بھرپور فائدہ اٹھائیں گے:۔
شوگر کنٹرول اور نظر میں تقویت
ماہنامہ عبقری 2007ء صفحہ نمبر7 پر مضمون ’’ایک انوکھا راز صرف مایوس مریض پڑھیں‘‘ ایک صاحب نے کمر کی درد اور جوڑوں کی تکلیف کے لیے استعمال کیا جو کہ مکمل علاج نہیں کیا۔ لیکن ایک بات عبقری کو شائع کے لیے دے رہا ہوں کہ اس سے شوگر یقینی نیچے آجاتی اور نظر میں تقویت دیتا ہے۔
نسخہ یہ ہے:۔ گوند کتیرا ایک چھٹانک‘ گوند ببول(کیکر) ایک پاؤ‘ گھی دیسی ایک چمچ چاول والا۔ ترکیب: گوند کو لکڑی کے چھلکوں اور مٹی وغیرہ سے اچھی طرح صاف کرلیں۔ گوند کی گولیوں پر باہر سے ہلکا ہلکا گھی لگائیں تاکہ گرم کرتے وقت برتن سے نہ چپکیں(اس کیلئے ضروری نہیں کہ سارا چمچہ ہی استعمال ہو کم بھی استعمال ہوسکتا ہے یعنی ضرورت کے درجہ میں) پھر بہت ہی ہلکی آنچ پر گوند گرم کرکے براؤن کرلیں اور ٹھنڈا ہونے پر گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔ خوراک صبح و شام ایک چمچ چھوٹا‘ نیم گرم دودھ یا پانی میں خوب اچھی طرح حل کرکے کھانے کے ایک گھنٹہ بعد لیں۔ دن میں دو بار بھی استعمال کرسکتےہیں۔اس کے علاوہ یہ نسخہ گھٹنوں کے درد‘ جوڑوں کے درد‘ کمردردکیلئے انتہائی لاجواب ہے۔مہروں کی تکلیف‘ پٹھوں میں کھچاؤ تناؤ اور بے چینی کا آخری علاج ہے۔
صرف پانچ دن میں نظر کی کمزوری ٹھیک
(2)عبقری جنوری 2016ء صفحہ 7 پر ’’ شوگر کیلئے دعویٰ کا نسخہ مبارک‘‘یہ نسخہ استعمال کیا اور صرف پہلے 5 دن میں دور کی نظر 50%ٹھیک ہوگئی ۔ ھوالشافی: ایک عدد بڑی الائچی لیں‘ اس میں سے سات عدد دانےلیکر صبح نہار منہ استعمال کریں‘ یہ نسخہ کم از کم تین مہینے استعمال کریں انشاء اللہ شوگر جڑ سے ختم کردے گا۔ اس نسخہ کو معمولی نہ سمجھئے گا یہ بہت کام کی چیز ہے۔اس نسخہ سے شوگر ہمیشہ کیلئے کنٹرول ہوجاتی ہے۔
دانت اور مسوڑھوں کے لیے
دانت درد اور مسوڑوں کے لیے ایک چمچہ چائے کا ہرڑ کا پائوڈر اور آدھا چائےکا چمچ کھانے کا نمک، دونوں کو مکس کرکے انگلی سے آہستہ آہستہ مسوڑھوں پر صبح اور شام ملیں مسوڑھے بالکل ٹھیک رہیں گے اور درد بھی غائب ان شاء اللہ۔ ایمرجنسی ڈاڑھ درد کے لیے اسپرین کا پائوڈر بناکر ڈاڑھ کے باہر لگا کر گال سے دبالیں۔ پندرہ یا بیس منٹ میں ان شاء اللہ درد کو آرام آجائے گا۔ ایک دفعہ ہی کافی ہے۔ اس کے بعد ہرڑ سے دانت صاف کرتے رہیں پیسٹ استعمال نہ کریں‘ اٹھارہ سالہ ذاتی تجربہ ہے۔
ٹانسلز اور ناک، نزلہ اور زکام
گلے کے ٹانسلز کے لیے نیم کے پتے لے کر1½گلاس پانی میں جوش دیں۔ ایک گلاس رہ جانے پر تھوڑا سا نمک ملاکر غرارے کریں۔ صبح، دوپہر، شام ٹانسلز ٹھیک ہوجائیں گے۔ ان شاء اللہ
(3) اسی طرح پانی بنا کر ناک میں وضو کی طرح اوپر کھینچے بعد میں ناک میں روزانہ صبح و شام زیتون کا تیل لگائیں اور روزانہ ایک ٹیکہ 500mوٹامن سی ناشتے میں لیتے رہیں مجرب ہے۔ (فاروق، ٹورانٹوکینیڈا)
تہدیدی نامہ مبارک لگایا شکایت ختم
ایک میڈیکل ڈاکٹر جو ٹورانٹو میں عبقری رسالہ پڑھتی ہیں تہدیدی نامہ مبارک کے کرشمات بتا رہی تھی۔ مکان کے تہہ خانہ کے دروازے کو ایک تالہ لگا کر باہر جاتے۔ جب واپس آتے تو دوسرا تالہ لگا ہوتا۔ نوکرانی سے پوچھا تم لگاتی ہو۔ اس نے کہا نہیں پھر انہوں نے تہدیدی نامہ مبارک تہہ خانے میں لگایا پھر یہ شکایت دور ہوگئی۔تہدیدی نامہ انٹرنیٹ یا کسی بھی اسلامک بک سٹال سے مل جاتا ہے۔ (آمنہ، ٹورانٹو، کینیڈا) 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 163 reviews.