Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مرشد سےرہنمائی نہ لینے کانقصان

ماہنامہ عبقری - جون 2020

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں‘ قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ دنیا کو جیب میں رکھنا تو جائز ہے دل میں رکھنا حرام ہے۔ اس لیے کہ جو جیب کی چیز ہوتی ہے اس کے نہ آنے کی خوشی اور نہ جانے کا غم اور جو دل کی چیز ہوتی ہے اس میں آنے کی خوشی بھی ہوتی ہے اور جانے کا غم بھی ہوتا ہے۔ یہ تو ہے حرص کی دنیا کی تفصیل اور دوسری چیز ہے آرزو۔ فقیر جو ہوتا ہے اس کا کھانا پینا اپنے لیے نہیں ہوتا بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی تکمیل کیلئے ہوتا ہے۔ مالک بن دینار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے جب دنیا کی مذمت سنی تو سب کچھ چھوڑ چھاڑ دیا اور فاقہ کی حالت میں رہنا شروع ہوگئے اب اس سے ضعف‘ کمزوری اور نقاہت شروع ہوگئی‘ پہلے نوافل چھوٹے اور پھر سنتیں چھوٹنا شروع ہوگئیں اور خطرہ ہوگیا کہ فرائض نہ چھوٹنا شروع ہوجائیں جب آپ کے اس حال کی خبر ان کےشیخ کو ہوئی تو شیخ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فوراً آپ کو تنبیہ کی اور فرمایا کہ ہم نے تو تمہیں یہ کہا تھا کہ ہم سے ہر چیز پوچھ پوچھ کر چلا کرو‘ اپنی مرضی سے تم نے فاقے کیوں شروع کرلیے؟ حضرت مالک رحمۃ اللہ علیہ نے عاجزی سے عرض کیا کہ جب حب الدنیا کی میںنے مذمت پڑھی تو میں نے غور کیا اور مجھے سمجھ آیا کہ اس کی ابتداء کھانے سے ہوتی ہے اسی وجہ سے میں نے فاقے شروع کردئیے۔ تو ان کے شیخ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے جواب دیا کہ اپنے اوپر اتنا ظلم نہ کرو کہ تمہارے نفس اور تمہاری جان کابھی تم پرحق ہے۔ میرے شیخ حضرت خواجہ سید عبداللہ ہجویری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بھی ایک بات ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ مرشد سے پوچھ پوچھ کر چلا کرو اور قدم قدم پر رہنمائی لیا کرو اگر مرشد سے رہنمائی نہیں لوگے تو یقیناً تمہارا رہبر شیطان بن جائے گا اور جس کا رہبر شیطان بن جائے اس کی ہلاکت اور بربادی یقینی ہوجاتی ہے اور شیطان بڑا تجربہ کار ہے وہ بہت طریقے اور سلیقے سے دوریاںپیدا کرتا ہے اور جس نوعیت کا شخص ہوتا ہے اسی نوعیت کا شیطان اس کیلئے ہوتا ہے‘ عالم شیخ کا شیطان بھی اس سے بڑا عالم ہوتا ہے۔ بعض مشائخ نے اس کی چار قسمیں بیان کی ہیں۔ اعراض‘ حجاب‘ سلب مزید اور سلب قدیم۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ ہم سب کی شیطان اورو ساوس سے حفاظت فرمائے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 172 reviews.