Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - نومبر 2009ء

کاٹنے والا طوطا میں نے دیکھا کہ میری بڑی بہن بیرون ملک سے پاکستان ملنے آئی ہے۔ وہ ہمارے گھر اپنی بیٹی اور اپنے خاوند کے خالہ زاد بھائی کے ساتھ آئی ہے جسے ہم نے ڈرائنگ روم میں بٹھایا ہے۔ وہ وہاں اکیلا بیٹھا ہے‘ جب بھی میں ڈرائنگ روم جاتی ہوں تو وہ میری طرف متوجہ ہوجاتا ہے۔ میری بھانجی جو کہ میری بہن کے ساتھ آئی ہے ۔اس کا پیٹ خراب ہوتا ہے وہ بار بار فرش گندا کر دیتی ہے ۔ میں فرش صاف کردیتی ہوں لیکن بڑی مشکل سے صاف ہوتا ہے اور بھانجی کو صاف کرنے کیلئے واش روم میں لے جاتی ہوں ‘ وہ لڑکا وہاں بھی مجھے دیکھتا ہے‘ پھر کچھ لینے ڈرائنگ روم جاتی ہوں تو وہ پھر مجھے دیکھنے لگتا ہے تو میں گھبرا جاتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ میں تو بہت خوبصورت نہیں ہوں پھر یہ کیوں میری طرف متوجہ ہے۔ واش روم جا کر آئینہ دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ آج تو بالکل بھی اچھی نہیں لگ رہی۔ ہونٹ بھی بہت گلابی اور سوجے سے لگتے ہیں۔ پھر شاید شام ہو جاتی ہے‘ مہمان گھر جانے کیلئے تیار ہو کر صحن میں کھڑے ہوتے ہیں اور ہمارے گھر میں پنجرے میں ایک طوطا ہوتا ہے جسے میں دانہ ڈالنے لگتی ہوں ‘ پتا نہیں کون پنجرے کا دروازہ کھول دیتا ہے اور طوطا باہر نکلنے کی کوشش کرتا ہے تو میں لوہے کے راڈ سے اسے اندر دھکا دیتی ہوں کہ باہر نکلے گا تو سب کو کاٹے گا اور اس لڑکے کے سامنے اس کو پکڑنے کیلئے پیچھے پیچھے بھاگنا پڑے گا۔ (حقیقت میں ہمارے گھر کوئی طوطا نہیں ہے)۔ (ریحانہ اقبال‘ سیالکوٹ) تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق آپ کی دلی مراد پوری ہو گی اور نیک قدر دان شریک حیات نصیب ہوگا۔ آپ کے دوسرے خواب کے مطابق آپ کے کسی قریبی عزیز کے شدید بیمار ہونے کا اندیشہ ہے‘ آپ ” یَا لَطِیفُ “ کثرت سے پڑھا کریں۔ سلائی مشین میں نے استخارہ کیا تھا‘ خواب میں کیا دیکھتی ہوں کہ میری باجی کپڑے سلائی کر رہی ہیں ۔جو قمیض وہ سلائی کرتی ہیں‘ ہرے رنگ کی ہے ‘ اچانک وہ مشین میں پھنس جاتی ہے تو میں کہتی ہوں اور جلدی کریں۔ اتنے میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ پھر میں وضو کر کے دوبارہ سوتی ہوں تو کیا دیکھتی ہوں کہ ایک پرانا سا مٹی کا گھر بنا ہوا ہے ۔میں ایک چار پائی پر لیٹی ہوں باقی دو پر میری امی اور ایک عورت سوئی ہوئی ہیں‘ میرے پاس میری بھتیجی ہوتی ہے‘ میں روتے روتے آسمان کی طرف دیکھتی ہوں۔ چاند بہت زیادہ چمک رہا ہوتا ہے اور اس کے پاس ایک ستارہ ‘اس سے بھی زیادہ ۔ میں دعا کرتی ہوں کہ اے میرے پروردگار یہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ پھر میں جلدی سے اٹھتی ہوں اور کہتی ہوں کہ میں یہ گھر چھوڑ کر چلی جاﺅں۔ دروازے کے پاس پہنچتی ہوں کہ کیا دیکھتی ہوں کہ سامنے ایک بھورے رنگ کا کتا ہوتا ہے اور باہر میلہ لگا ہوتاہے۔ میں کہتی ہوں اب کیسے جاﺅں گی‘ پھر امی کے پاس واپس آ کر رونے لگتی ہوں اور کہتی ہوں امی میں اس وڈیرے سے شادی نہیں کروں گی۔ میں صرف (الف) سے شادی کروں گی۔ میں بہت روتی ہوں۔ میری امی تھوڑی دیر بعد مان جاتی ہیں اور وہ کہتی ہیں تم جیسے کہو گی‘ ویسا ہی ہوگا۔ پھر میں کیا دیکھتی ہوں کہ ایک نرسری میں جاتی ہوں جہاں بہت خوبصورت پودے اور پھول ہوتے ہیں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(ر.... لاہور) تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق آپ کے بعض کاموں میں رکاوٹیں حائل ہیں جو کہ انشاءاللہ جلد دور ہونے کا امکان ہے اور آپ کے بعض رکے ہوئے کام پورے ہوں گے۔ آپ ہر نماز کے بعد سورہ بقرہ 1 بار پڑھا کریں۔ کھیل میں نے دیکھا کہ چند لڑکیاں ایک کھیل کھیل رہی ہیں‘ میں کہتی ہوں کہ میں بھی کھیلوں گی تو وہ ایک لڑکی کو نکال کر مجھے کھیل میں شامل کر لیتی ہیں۔ جب ایک لڑکی مجھے پکڑ رہی ہوتی ہے تو وہ کھیل میں لائنیں پار کر کے مجھے پکڑنا چاہتی ہے (جبکہ حقیقت میں اس کھیل میں لائنیں نہیں ہوتیں) جب وہ لائنیں پار کرتی ہے تو میں اسے کہتی ہوں کہ لائنوں کے باہر سے کھیلتے ہیں۔ ٹھیک اسی وقت ایک عورت بھی کہتی ہے کہ ہاں یہ ٹھیک کہہ رہی ہے۔ پھر وہ مجھے دوبارہ ٹھیک طریقہ سے پکڑنے لگتی ہے لیکن میں اس کے ہاتھ نہیں آتی۔ میں بھاگتی ہوئی ایک کمرے میں آ جاتی ہوں جہاں چار پائیاں بچھی ہوئی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اب میں پکڑی جاﺅں گی لیکن جیسے ہی وہ لڑکی چار پائی پر بیٹھتی ہے تو میں جلدی سے باہر نکل جاتی ہوں اور پکڑی نہیں جاتی۔(ہادیہ ‘لاہور) تعبیر:۔ آپ جس مقصد کیلئے استخارہ کرنا چاہتی ہیں آپ کے خواب کے مطابق اس کام سے بچنے کا اشارہ ہے لہٰذا اگر وہ کام ابھی شروع نہیں کیا ہے تو اس سے اجتناب کریں۔ مردہ سانپ ٭جگہ معلوم نہیں کونسی تھی اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ کس کا انتقال ہو گیا ہے‘ وہاں کسی مرد کی میت پڑی ہوتی ہے‘ اس پر سفید کپڑا ڈالا ہوا ہے اور ایک لڑکی میت کے ایک طرف کھڑی ہے۔ دوسری طرف بہت سارے مرد بیٹھے رو رہے ہیں‘ ان سب کی پیٹھ میت کی طرف ہے‘ ان میں کوئی بھی عورت نہیں ہوتی‘ سب نے منہ نیچے کئے ہوئے ہیں اور کچھ تو اپنے سر پیٹ رہے ہیں۔ ان میں ایک چھوٹے قد کا آدمی بہت رو رہا ہے اور اپنا سر پیٹ رہا ہے۔ میرے پاس کھڑی لڑکی کہتی ہے ‘ بیچارا مزارع ہے اس لئے رو رہا ہے۔ پھر تھوڑی دیر بعد میت کی چارپائی کے نیچے معلوم نہیں کہاں سے سانپ آیا۔ چھوٹے قد کا مزارع اٹھتا ہے اور سانپ پر ڈنڈے مارتا ہے ‘ سانپ کی لمبائی تین بالشت ہوتی ہے اور اس کا پھن بڑا ہوتا ہے۔ سانپ مر جاتا ہے مگر اس کے ٹکڑے نہیں ہوتے‘ اس کی کھال سے لیس دار مادہ نکلتا ہے۔ مزارع وہ مادہ اپنی انگلیوں سے لگاتا ہے اور کہتا ہے جس کے بھی یہ مادہ زیادہ چپکے گا اس کی دلی مراد پوری ہو گی۔ پہلے وہ مزارع میرے پاس کھڑی لڑکی کے منہ پر وہ مادہ لگاتا ہے مگر لڑکی کے منہ پر وہ مادہ نہیں لگتا۔ مزارع کی انگلیوں پر ہی لگا رہتا ہے۔ پھر مزارع وہ مادہ میرے منہ پر لگاتا ہے جو میرے منہ پر بھی لگتا ہے اور میرے بالوں میں بھی چپک جاتا ہے‘ میں اسے اپنے بالوں سے اتارتی ہوں مگر وہ نہیں اترتا۔ میرے پیچھے کوئی کھڑا ہوتا ہے ‘ اس نے میری کمر کیساتھ اپنی کمر کی ہوتی ہے ۔میں ویسے ہی کھڑی ہوتی ہوں اور پیچھے ہاتھ کر کے اس کو ہاتھ لگا کر پوچھتی ہوں (اس کا نام لے کر )کہ تم کھڑے ہو تو وہ کہتا ہے ہاں میں کھڑا ہوں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (ا۔م۔ا‘ تھرپارکر) تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق آپ کی دلی مراد جلد پوری ہو گی اور جس جگہ آپ کے گھر والے آپ کی شادی آپ کی رصا کے مطابق کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔اگر مناسب طریقے سے معاملہ آگے بڑھایا جائے تو مخالفین انشاءاللہ موافق ہو جائینگے۔ آپ روزانہ ” یَا لَطِیفُ “ 129 بار پڑھا کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 119 reviews.