Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

امتحان میں A+گریڈ! درود خضری کا ادنیٰ کرشمہ

ماہنامہ عبقری - جون 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کی محنت اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے عبقری اور آپ کی کوشش برآور ہوں آمین! اس رسالہ کی مدد سے میں بہت فیض پا رہا ہوں‘ آپ کا شائع کردہ یہ رسالہ عبقری ہر ماہ باقاعدگی سے ہمارے گھر آتا ہے‘اس میں موجود اعمال کی برکت مجھے اپنے گھر میں واضح نظر آتی ہے‘ گھر والے نماز‘ اعمال‘ رزق کی قدر کرنا شروع ہوگئے ہیں۔ اب ہمیں کوئی پریشانی آتی ہےتو سب سے پہلی نظر اعمال پر جاتی ہے۔ گھر میں کوئی بیماری آتی ہے تو عبقری میگزین میں موجود ٹوٹکے اور نسخہ جات آزمائے جاتے ہیں ۔
بے شک قارئین اپنے آزمودہ تجربات خلوص کے ساتھ بھیجتے ہیں اور جن پر عمل کرنے سے ہماری پریشانیاں ختم ہوتی ہیں اور ہمارے دل سے ان کیلئے ڈھیروں دعائیں نکلتی ہیں۔
میرے پاس بھی ایک ایسا ہی واقعہ ہے جسے پڑھ کر بے شمار قارئین کے مسائل کا حل انہیں مل جائے گا۔ کوئی بھی مشکل ہو‘ پریشانی ہو‘ رب سے کچھ منوانا ہو یہی عمل کیجئے دیکھئے پھر کیسے مقدر سنورتے ہیں اور کیسے بگڑے کام بنتے ہیں۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ اسی سال کی بات ہے کہ جب میرے ایف اے کے امتحان ہوئے جو کہ میں نے سخت کشمکش کے عالم میںدیئے‘کچھ پریشانی ایسی تھی کہ میں ٹھیک طرح سے تیاری نہ کرسکا تھا‘ میرا دھیان ہروقت ادھر ہی ہوتا تھا‘ کچھ معلوم نہیں تھا کہ کیا پڑھوں کیا نہ پڑھوں؟ پیپر میں کیا لکھوں کیسے لکھوں کیونکہ دماغ ہی حاضر نہ ہوتا تھا۔ ایسے ہی پیپرز گزر گئے۔ مجھے ہر وقت ایک ہی پریشانی گھیرے رکھتی کہ آیا میں پاس ہو جائوں گا یا نہیں‘ اللہ کی رات بڑی رحیم ہے اس کے کرم سے ایک عبقری رسالہ میرے ہاتھ آیا جس میںدرود خضری کے فوائد درج تھے۔بس میرے ہاتھ تو جیسے کوئی خزانہ لگ گیا ہو‘میرے دل کو یقین ہوگیا کہ میری پریشانی صرف اسی درود پاک کے ورد سے ہی ختم ہوسکتی ہے اور پھر میں نے رزلٹ آنے سے پہلے اس درود شریف کا لاتعداد مرتبہ ورد کرنا شروع کردیا۔سارا دن چلتے پھرتے‘ وضو بے وضو ہر حالت میں زبان پر صرف اسی درود شریف کا ورد ہوتا ۔ میرے دل کو سکون مل گیا‘ راتوں کی نیند پرسکون ہوگئی۔ سینے میں ایسے جیسے ٹھنڈپڑگئی ہو۔ مجھے اپنی صحت بہترین محسوس ہونا شروع ہوگئی‘ نماز میں دل لگنا شروع ہوگیا‘ فجر کے وقت خودبخود آنکھ کھل جاتی۔ مسجد میں سکون محسوس ہوتا۔ جب نتیجہ آیا تو میں حیران رہ گیا کہ اللہ کے فضل و کرم اور حضورﷺ کی نظر شفقت سے میں نہ صرف پاس ہوا بلکہ بہت اچھے نمبر بھی آئے۔ محترم حکیم صاحب! میں نے نیت کررکھی تھی اگر امتحان میں اچھے نمبر آئے تو عبقری میں درود شریف کی بدولت ہونے والی اللہ کی رحمت کے اس واقعہ کو ماہنامہ عبقری میں ضرور شائع کرواؤں گا تاکہ لاکھوں قارئین تک میرا پیغام پہنچ جائے۔اللہ تعالیٰ آپ کو قدم قدم پر کروڑوں برکات، رحمتیں عطا فرمائے۔ آمین! درود خضری درج ذیل:
صَلَّی اللہُ عَلٰی حَبِیْبِہٖ مُـحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَاَصْـحَابِہٖ وَسَلَّمَ (ط،ساہیوال) 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 209 reviews.