Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھبرائے نفسیاتی مریضوں کا روحانی علاج (زاہد رحمن خان، جھنگ)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

پچھلے مضامین میں ہم نے نفسیاتی امراض اور ان کے علاج کے حوالے سے بات کی تھی۔ موجودہ مضمون بھی انہی مضامین کا تسلسل ہے۔ جیسے ہی ہم نیند میں جانے لگتے ہیں عجیب و غریب خواب شروع ہو جاتے ہیں یہ نارمل خواب سے بالکل الٹ ہوتے ہیں۔ نہ انسان سویا ہوتا ہے نہ بیدار ۔ آپ جانتے ہیں کہ نیند شعور کا ایک اہم حصہ ہے ۔ شعور کا حصہ یادداشت بھی ہے ‘ دل بھی ہے‘ ان کا تعلق لہروں کے ذریعے جڑا ہے اس غلط مشینری میں کوئی بھی اپنا غلط رول ادا کر سکتا ہے مثلاً بندہ مکمل نہ سویا ہو کہ جنات کا وجود محسوس ہو ‘ آنکھ کھلنے پر بھوت نظر آئیں۔ ضروری نہیں کہ یہ بھوت کسی انجان بندے کے ہوں اگر یہ بھوت ہمارے سگے بہن بھائیوں یا ماں کا بھی ہو اور وہ تھوڑی دیر بعد غائب ہو جائے تو ہم گھبرا جاتے ہیں اور اسے جنات کی کارستانی قرار دیتے ہیں اور یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ کیمرہ ہمارے خواب کی مشینری کا ہے یہ آنکھ کھلنے کے بعد چند لمحوں کیلئے ہوتا ہے لیکن ان حالات کو ہم اپنے خوف سے طاری کر لیتے ہیں اور اپنی زندگی برباد کر لیتے ہیں۔ اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ جب ہماری نیند کی مشین خراب ہونے لگتی ہے تو اس میں موجود نظام یعنی خواب کی مشین بھی خراب ہو جاتی ہے ‘ یعنی خواب کی مشین بھی لہروں کے نظام پرمشتمل ہے ۔ ان لہروں کو صحیح اور مناسب رُخ پر ڈالنے سے ہی ہم ایسے حالات سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نکل آتے ہیں۔ یہاں میں ایک مثال پنکھے کی دوں گی کہ جب پنکھا ٹھیک ہوتا ہے تو وہ صحیح طریقے سے ہوا دیتا ہے لیکن جب خراب ہو جاتا ہے تو کرنٹ دینے لگتا ہے۔ یا اس میں سے مختلف آوازیں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ پنکھا ہلنا شروع ہو جاتا ہے۔ اسی طرح آپ سلائی مشین کو لیجئے جب وہ ٹھیک ہوتی ہے تو اچھی طرح کام کرتی ہے لیکن جب بگڑ جاتی ہے تو کبھی دھاگا زیادہ دینے لگتی ہے ‘ کبھی دھاگا توڑنے لگتی ہے‘ کبھی مشین کی آواز میں گڑگڑاہٹ پیدا ہو جاتی ہے۔ آپ نے دیکھا کہ سلائی مشین یا پنکھے میں بھی خرابی ہونے لگتی ہے تو وہ خراب ہو کر مختلف طریقوں سے کام کرنے لگتے ہیں۔ اسی طرح جب ہمارا شعور متاثر ہوتا ہے تو یادداشت اور نیند کی لہریں ہی متاثر ہوتی ہیں جس کا آپ نتیجہ نکالتے ہیں جادو‘ تعویذ‘ جنات۔ شعور کو کنٹرول کرنے کیلئے اللہ پاک سے توجہ کی مشقوں کے ذریعے کنٹرول کرنا سیکھیں اور دعا کریں دوسرا آپ کو اپنے مسائل اور خود کو اللہ کے حوالے کرنا ہوگا اور توجہ کی مشقوں سے شعور کے متاثرہ نظا م کو ٹھیک کیجئے۔ جب شعور اپنا کام درست سمت میں کرے گا تو نیند کا نظام صحیح ہو جائےگا۔ جیسے ہی نیند کا نظام ٹھیک ہو گا تو خواب کا نظام بھی ٹھیک ہو جائے گا اور آپ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے انشاءاللہ تعالیٰ ٹھیک ہو جائیں گے کیونکہ اب آپ کو خود کو کنٹرول کرنا بھی آ گیا ہے اور اپنے مسائل کو بھی۔ یاد رکھئے ذہنی انتشار سے نیند خراب ہو یا خواب دیکھنے والا نظام‘ ایک ہی بات ہے۔ اس نظام کی خرابی کوئی بھی ٹھیک نہیں کر سکتا چاہے آپ جتنے بھی در بدلیں اس کو ٹھیک کرنا صرف آپ کے ہاتھ میں ہے۔ صبر و توکل ‘ حالات سے سمجھوتہ اور اللہ کی رضا میں راضی رہنے میں پوشیدہ ہے۔ حوصلہ اور ہمت سے قدم اٹھائیے‘ بہت ہی جلد شعور آپ کا ساتھ دے گا اور آپ کو عجیب و غریب حالات سے نکال دے گا۔جب رات کو سونے پر ایسے عجیب و غریب حالات پیش آئیں تو بار بار لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کی تسبیح کریں یا آیت الکرسی کی۔ جب آپ ایک تسبیح بار بار کرتے ہیں تو یادداشت میں صرف تسبیح ہی رہ جاتی ہے باقی پریشان کرنے والے مسائل کو مجبوراً جگہ چھوڑنا پڑتی ہے۔ اس طرح شعور اپنے صحیح راستے پر گامزن ہو جاتا ہے اور جذباتی نظام میں جہاں بھی خرابی ہوتی ہے ٹھیک ہو جاتی ہے۔ میں جن باتوں کے بارے میں آج آپ کو علم دے رہی ہوں اگر میں گھبرا کر اللہ کا در چھوڑ کر دنیاکے دروں پر جاتی تو شاید میں اس دنیا میں نہ ہوتی ‘ یا کسی پاگل خانے میں زنجیروں میں بندھی ہوتی۔ آپ بھی خود کو قبول کیجئے ‘ اپنی خوبیوں اور خامیوں سمیت ہر وقت اپنا محاسبہ کرتے رہئے ‘ اپنے آپ کو معاف کرنا سیکھئے‘ توبہ استغفار کرنا سیکھئے اور یقین رکھئے کہ اللہ پاک آپ کے گناہ آپ سے دھو ڈالے گا اور آپ کو پاک و صاف کر دے گا۔ آپ کا کام صرف دعا مانگنا ہے اور بس۔ آپ یہ نہ سوچئے کہ آپ کے مسائل کتنے بڑے ہیں‘ آپ اپنے مسائل کو بتا دیجئے کہ آپ کا اللہ کتنا بڑا ہے۔ علاج میں آپ آیت الکرسی بھی پڑھ سکتے ہیں‘ جنات محسوس ہونے پر آپ بیٹھ کر تسبیح و تہلیل اتنی دیر پڑھئے کہ آپ کو سر کے اگلے حصے میں خارش محسوس ہو ‘ جیسے چیونٹیاں یا جوئیں کاٹتی ہیں۔ اس معمولی سی تحریک کے بعد آپ بالکل نارمل ہیں اور آپ آرام سے سو سکتے ہیں۔ غیر مسلم ایک سے آٹھ تک بار بار گنتی کریں۔ میں حساس لوگوں کی یاد دہانی کیلئے پھر کہنا چاہوں گی کہ اگر کسی حساس مسئلے کی وجہ سے آپ کی نیند اڑ گئی ہے‘ آپ یکسوئی کی مشق کریں‘ جیسے ہی آپ کو ابکائی آئے گی آپ کی نیند بحال ہو جائے گی اور آپ فوراً سو جائیں گے۔ آپ سے نیند کا فاصلہ اتنا ہی ہے جتنی ابکائی کا فاصلہ‘ صرف ایک ابکائی آنے سے آپ کی نیند بحال ہو جائے گی۔ اگر ابکائی آنے کے بعد آپ کو نیند میں جاتے ہی کسی بھی قسم کی آوازیں آئیں یہ حالت ایسی ہو کہ نہ نیند ہونہ بیدا ہوں تو بیدا ر ہو جائیے ‘ دوبارہ مشق کریں‘ آپ مشق کرتے کرتے دوبارہ سو جائیے۔ آپ کی شکایت ختم ہو جائے گی لیکن آپ کو اپنے حساس مسائل کے بارے میں دوٹوک فیصلے کرنے کی عادت ڈالنی چاہیے اور ان سے دور رہنا ہو گا جو آپ کی یادداشت اور دل پر اثر ڈالتے ہیں ۔ اگر کسی کا حساس مسئلہ ذرا سخت قسم کا ہے تو ایسے مریض کو یکسوئی کی مشق سے آنکھیں بند کرنے پر روشنی کی لہریں بھی بائیں سے دائیں جاتی ہوئی نظر آئیں گی۔ اس کا مطلب ہے نارمل ہونے کی منزل آ پہنچی ہے۔ نارمل نیند آنے تک مشق جاری رکھئے۔ نوٹ:۔ دائیں کروٹ لیٹیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 150 reviews.