Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی محفل سے گھریلو الجھنوں کا خاتمہ (رفعت خانم)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

محترم حکیم صاحب ۔ السلام علیکم! جب سے آپ سے بیعت ہوئی ہوں مجھ پر اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت ہے۔ آپ کے فیض سے جو پایا ہے خود کو اس قابل نہیں سمجھتی مگر آپ کی دعاﺅں کے صدقے مجھ پر جورحمت ِ الٰہی کا نزول ہوا میرے لئے باعث برکت ہے۔ جب سے ماہنامہ عبقری نے روحانی محفل کا اہتمام شروع کیا ہے تب سے فیوض و برکات بہت بڑھ گئے ہیں اور عجیب فوائد ملنے لگے ہیں۔ دو تین دن پہلے رات سونے سے آنکھ کھلی تو آسمان سے دو سفید رنگ کے پرندے اترتے دیکھے یوں لگ رہا تھا جیسے وہ سیڑھیوںسے اتر رہے ہوں۔ کافی نیچے آکر وہ غائب ہو گئے۔ سوچنے کا موقع نہیں ملا پھر آنکھ لگ گئی اور پھر صبح کھلی ‘ تہجد کی نماز سے فارغ ہوئی تو اس واقعے کا خیال آ گیا کہ وہ کون تھے اور کہاں گئے سارا دن یہی سوچتی رہی۔ رات پچھلے پہر مجھ پر پانی کے قطرے گرتے ہیں اگر چہ روزانہ نہیں ہوتا ۔رات تہجد کے لئے اٹھی تو بھی یوں لگا جیسے قطرے گر رہے ہیں۔ میرے چہرے اور بازﺅں پر ہلکی سی نمی تھی۔ حکیم صاحب آپ کے فیض کی بدولت اور روحانی محفل کی برکت سے مجھے جو کچھ ملا اور مل رہا ہے اس پر بہت خوش ہوں میرا غصہ پہلے سے کم ہوا ہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ آپ کی دعاﺅں سے اس بری عادت پر بھی قابو پا لوں گی۔ میں نے حضور انورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چار مرتبہ دیدار کیا ہے۔ میری شدید خواہش ہے اب دیدار نصیب ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کالی کملی اوڑھے ہوئے ہوں۔ دعا کیجئے گا پوری ہو جائے۔ آمین۔ اللہ سے دعا ہے کہ آپ کے درجات میں مزید بلندیاں عطا فرمائے کامرانیاں ہمیشہ آپ کے قدم چومیں صحت و تندرستی کے ساتھ آپ کولمبی عمر عطا فرمائے اور رسالے کو بھی دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اسے آپ کیلئے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 154 reviews.