Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

محدث کبیر عطا واسطی رحمتہ اللہ کے وظائف

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

ہر ماہ کسی ایک بزرگ کی زندگی کے آزمودہ روحانی نچوڑ آپ عبقری میں پڑھیں ہر قسم کے شر و فتنہ سے حفاظت ہر قسم کے شر و فتنہ سے حفاظت کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد پانچ سو بار: حَسبُنَا اللّٰہُ وَ نِعمَ الوَکِیلُ ۱ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ یہ عمل بعد نماز عشاءمسلسل پابندی کے ساتھ کرے ‘ ناغہ نہ کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ہر قسم کا شر و فتنہ از خود ختم ہو جائے گا۔ مقصد میں کامیابی اپنے مقصد میں کامیابی کیلئے : یَاعَزِی ±زُ کثرت سے پڑھے۔ اگر زیادہ نہ پڑھ سکے تو کم از کم ایک سو بار ضرور کسی بھی وقتِ مقرررہ پر پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اپنے ہر مقصد میں کامیابی ہو گی۔ ہر قسم کے خطرات سے حفاظت آیتِ کریمہ کا ختم ہر قسم کے خطرات و آفات سے حفاظت کا بڑا ذریعہ ہے۔ یہ حصولِ مقاصد میں بھی بہت مدد گار ہے۔ ایک وقتِ مقررہ پر تین سو بار یا پانچ سو بار جتنی مقدار میں آسانی سے پڑھ سکے پڑھے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ حکامِ بالا اور افسران بالا کے شر سے حفاظت رہے گی اور ہر مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی۔ آیة کریمہ یہ ہے: لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظَّالِمِینَ o روزی میں برکت کیلئے روزی میں برکت اور آمدنی میں تنگی کو دور کرنے کیلئے یہ عمل بہت مفید اور موثر ہے ۔ وقتِ مقررہ پر روزانہ اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد ایک سو بار یَا مُغنِی پڑھے اور آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر روزی میں برکت کی دعا کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ تنگدستی دور ہو گی اور رزق کی پریشانی دور ہو گی۔ یہ عمل مستقل کرے۔ رزق کی فراخی کیلئے رزق کی فراخی کیلئے یہ عمل بھی بہت مجرب ہے اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد گیارہ سو بار یَا بَا سِطُ پڑھے ۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر رزق کی فراخی کی دعا کرے۔ انشاءاللہ تھوڑے رزق میں برکت ہو گی اور رزق کے دروازے کھل جائیں گے۔ یہ عمل بعد نمازِ عشاءپابندی سے کرے۔ پھوڑے اور زخم سے نجات اگر کسی کو پھوڑا ہو گیا ہو یا کسی طرح کا زخم ہو اس کیلئے با وضو سات بار آیتِ ذیل پڑھ کر پھوڑے یا زخم پر دم کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ چند دن دم کرنے سے پھوڑا اور زخم صحیح ہو جائیں گے۔ وہ آیت یہ ہے: بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِo اَم اَبرَمُوا اَمرًا فَاِنَّا مُبرِمُونَ o 6 حمل گرنے سے محفوظ بعض مرتبہ رحم کی کمزوری اور بعض دیگر بیماریوں کے سبب عورت کا حمل قائم نہیں رہتا اور بار بار گر جاتا ہے۔ حمل کو قائم رکھنے اور گرنے سے محفوظ رکھنے کیلئے مندرجہ ذیل آیت کو باوضو عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھے اور موم جامہ کر کے لپیٹ کر عورت کے گلے میں باندھ دے۔ انشاءاللہ تعالیٰ حمل محفوظ رہے گا اور بچہ پیدا ہو گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّ حِیمِo وَ لَبِثُو فِی کَھفِھِم ثَلٰثَ مِائَةٍ سِنِینَ وَ از دَادُو تِسعًا o قُلِ اللّٰہُ اَعلَمُ بِمَا لَبِثُوا 5 خوبصورت بچہ پیدا ہو اگر کوئی چاہتا ہے کہ اس کا بیٹا خوبصورت اور نیک پیدا ہو۔ برائی سے محفوظ رہنے والا ہو اس کو چاہیے کہ سورہ یوسف مع بسم اللہ شریف کے صاف صاف با وضو لکھے اس طرح لکھے کہ کوئی حرف مٹا ہوا نہ ہو۔ اس سورت کو لکھ کر موم جامہ میں بند کر کے حاملہ عورت کے گلے میں باندھ دے۔ انشاءاللہ تعالیٰ لڑکا خوبصورت اور نیک سیرت اور شہرت کا مالک ہوگا۔ دعا قبول ہونے کا عمل اگر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی دعا ضرور قبول ہو اور رَد نہ ہو اور نہ اس کی قبولیت میں دیر لگے تو اس کے لئے یہ کلمات بہت بابرکت ہیں۔ مگر شرط یہ ہے کہ دل اور دماغ دونوں پوری طرح اللہ رب العزت کی طرف متوجہ ہوں۔ دھیان کسی اور طرف نہ ہو۔ دعا کرنے سے پہلے یہ کلمات ایک سو بار پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ دعا ضرور قبول ہوگی اور ویسے بھی با وضو‘ بے وضو جس حالت میں بھی ہو ہر وقت ان کلمات کو پڑھتا رہا کرے تاکہ ان کی تاثیر میں شدت پیدا ہو۔ وہ کلمات یہ ہیں۔ یَاحَیُّ یَا قَیُّومُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ ۱ قرض سے نجات کیلئے فضیل بن فضالہ رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا کہ میں ایک بار قرض دار ہو گیا اور میں گریہ زاری کے ساتھ پڑھا کرتا تھا یَاذَالجَلَالِ وَالاِکرَامِ بِحُرمَةِ وَجھِکَ الکَرِیمِ اَقرِض عَنِّی دَینِی ( اے ذالجلال والاکرام اپنے وجہ کریم کی حرمت سے میرا دین ادا کر دیجئے)۔ کسی کہنے والے نے مجھے خواب میں کہا اللہ تعالیٰ کے وجہ کریم کے طفیل سے تو کب تک اللہ تعالیٰ گریہ زاری کرتا رہے گا فلاں مقام پر جا اور وہاںں سے اپنے قرض کے موافق لے لے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 155 reviews.