نور باطن کیلئے
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَستَعِینُکَ بِکَ طَاعَتِکَ ہر نماز کے بعد دس بار پڑھے۔ انشاءاللہ نور باطن سے سینہ منور ہو جائے۔
ہرمقصد کے لئے
اگر کوئی شخص اکتالیس روز تک یَا اَللّٰہُ یَارَحمٰنُ یَا رَحِیمُ یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ گیارہ سو بار معہ درود شریف اول و آخر گیارہ گیارہ بار پڑھے تواس کی ہر حاجت پوری ہو گی۔
دودھ کی زیادتی کے لئے
اگر کسی عورت کو دودھ کم آئے تو اس آیت کو تین مرتبہ پڑھ کر نمک پر دم کر کے عورت کو کسی غذا میں ملا کر کھلا دے ‘ بفضلہ تعالیٰ دودھ اس قدر ہو گا کہ چار لڑکے اگر پیا کریں تو کم نہ ہو۔ دعا یہ ہے‘ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ۔ مَثَلُ الَّذِینَ یُنفِقُونَ اَموَالَہُم فِی سَبِیلِ اللّٰہِ کَمَثَلِ حَبَّةٍ اَنبَتَت سَبعَ سَنَابِلَ فِی کُلِّ سُنبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍ ۔ وَاللّٰہُ یُضَا عِفُ لِمَن یَّشَائُ ۔ وَاللّٰہُ وَاسِع عَلِیم
جانور کے پیٹ درد کیلئے
اگر کسی پالتو جانور کے پیٹ میں درد ہو تو بغیر بسم اللہ سورة لہب سات بار پانی پر دم کر کے پلاوے انشاءاللہ آرام آ جائے گا۔
برائے مرگی
اگر کوئی شخص مرگی سے بیہوش ہو جائے تو اس کے دائیں کان میں پوری اذان اور بائیں کان میں اقامت سات بار کہیں۔ انشاءاللہ اسے ہوش آ جائے گا۔
کامیابی کیلئے
جب کسی کام یا کسی مقصد کے لئے اپنے گھر یا اپنے گاﺅں یا اپنے شہر کی گلی یا محلہ سے نکلے تو تین بار سورة اعلٰی پڑھے۔ اور جس جگہ جائے وہاں تین بار سورہ البلد پڑھ کر دم کرے۔ انشاءاللہ کامیاب واپس جائےگا۔
برائے درد دل
اس آیت پاک کو مٹی کے نئے برتن میں زعفران و گلاب سے لکھ کر پلا دے انشاءاللہ صحت ہو جائے گی۔ آیت یہ ہے۔ وَنَزَعنَا مَا فِی صُدُورِہِم مِن غِلٍّ (سورہ اعراف آیت نمبر 43)
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 157
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں