Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

طبی مشورے منہ میں چھالے ٭میری عمر اٹھارہ برس ہے‘ ہر وقت منہ میں چھالوں کی شکایت رہتی ہے‘ شکایت تین سال سے ہے۔ ہر وقت دو تین چھالے رہتے ہیں‘ بہت علاج کرائے لیکن آرام نہیں آیا آپ کوئی مشورہ دیں۔ ( راجہ آصف حمید‘ راجن پور) مشورہ:۔تخم کاسنی‘ تخم خرفہ‘ تخم خیار‘ دھنیا خشک‘ دانہ سبز الائچی‘ ہردوا دس دس گرام لے کر سب کا سفوف بنائیں۔ ایک ایک چمچی صبح و رات کو پانی سے کھائیں۔ زیادہ گرم غذائیں نہ کھائیں۔ چارٹ سے غذا نمبر 5استعمال کریں۔ گھبراہٹ ٭ میری عمر بتیس برس ہے‘ گذشتہ دو سال سے مجھے گھبراہٹ بہت رہتی ہے‘ دل بہت تیز چلتا ہے سارے جسم میں جلن محسوس ہوتی ہے۔ (کلثوم اختر‘ رائے ونڈ) مشورہ:۔ جوارش شاہی یا جوارش فواکہ یا خمیرہ مروارید نصف نصف چمچ صبح رات کو کھائیں۔ ہمراہ عرق گاﺅ زبان نصف نصف کپ پئیں۔ زیادہ نمک یا مرچ نہ کھائیں۔ چارٹ سے غذا نمبر 1-6استعمال کریں۔ قبض ٭حکیم صاحب میں ایک مدت سے قبض کی تکلیف میں مبتلا ہوں‘ رفع حاجت کے وقت دیر تک بیٹھنا پڑتا ہے اور پاخانہ خشک خارج ہوتا ہے‘ بعض اوقات قبض کی وجہ سے ہوا پید اہو کر پیٹ پھول جاتا ہے‘ طبیعت سست رہتی ہے اور سر میں بھی درد ہونے لگتا ہے اور کبھی دل بھی تیز دھڑکنے لگتا ہے اور طبیعت میں بے چینی کی وجہ سے نیند بھی خراب ہو جاتی ہے۔ براہ مہربانی مجھے اس تکلیف سے نجات حاصل کرنے کیلئے کوئی اچھا سا نسخہ تجویز کر دیں شکریہ۔ (محمد آصف۔ بہاولنگر) مشورہ:۔ قبض کی تکلیف بڑی آنت کی قوت دافعہ ( باہر نکالنے کی قوت) میں کمزوری یا افعال میں خرابی کی بناءپر ہوتی ہے۔ غذا کی خرابی‘ خشک اشیاءکا استعمال ‘ بادی اور ثقیل غذاﺅں کا بکثرت استعمال‘ اعصابی کمزوری‘ عام جسمانی کمزوری‘ صفراءکا آنتوں پر نہ گرنا‘ بواسیر ‘ معدہ و جگر کے امراض‘ فالج اور موٹاپا اس کے اسباب میں سے ہیں۔ آپ ماہنامہ عبقری کا تبخیر کورس استعمال کریں انشاءاللہ اس تکلیف دہ پریشانی سے نجات حاصل ہو گی اور جلد افاقہ ہو گا۔ غذا میں بکری اور پرندوں کے گوشت کی ےخنی‘ کدو‘ ٹینڈے‘ پالک‘ پھلوں میں انگور ‘ سیب ‘ آڑو‘ ناشپاتی‘ انجیر‘ سنگترے‘ کشمش اور خربوزہ استعمال کریں‘ صبح نہار منہ ایک گلاس تازہ پانی پئیں۔ پرہیز: آلو‘ گوبھی‘ بینگن‘ اروی‘ چنے کی دال‘ ماش کی دال‘ مٹر‘ لوبیا‘ گوشت‘ انڈے ‘ مچھلی اور مغزیات کا استعمال نہ کریں۔ میدے کی روٹی‘ چاول‘ مٹھائی‘ سری پائے‘ کلیجی اور پیسٹری وغیرہ بھی مضر ہیں۔ ورم و زخم معدہ ٭حکیم صاحب میری عمر 33 برس ہے ‘ تقریباً ایک ڈیڑھ ماہ سے میرے معدہ میں درد ہوتا ہے‘ دبانے سے بھی درد ہوتا ہے۔ میرے منہ سے ترش پانی بہتا رہتا ہے۔ کھٹے ڈکار آتے ہیں‘ تھوک زیادہ آتی ہے اور بھوک بھی نہیں لگتی۔ طبیعت میں گرانی اور بے چینی رہتی ہے۔ جی متلاتا ہے اور سر میں درد بھی رہتا ہے‘ حکیم صاحب مہربانی فرما کر کوئی اچھا سا نسخہ تجویز کر دیں شکریہ۔ (ارم سعید‘ لاہور) مشورہ:۔ آپ نے جو علامات لکھی ہیں ان کے مطابق آپ کے معدہ میں ورم یا زخم ہے جو کہ غذا کی خرابی سے ہوتا ہے‘ زیادہ کھانے‘ خراب‘ دیر ہضم‘ باسی اور فاسد غذا کے کھانے ‘ نیز زیادہ مصالحہ دار غذا‘ کچے یا گلے سڑے میوہ جات اور خراب قسم کی مچھلی کھانے سے ورم معدہ یا زخم جیسی علامات پیدا ہو جاتی ہیں‘ آپ پریشان نہ ہوں ۔ ماہنامہ عبقری کا نسخہ ہلدی ثالم‘ آملہ‘ پودینہ‘ ہموزن لیکر کوٹ پیس لیں ½چمچہ دن میں 3بار استعمال کریں۔ درد کے مقام پر قومی دھارا لگائیں۔ نسخہ قومی دھارا: ست پودینہ‘ ست اجوائن ‘ کافور ۔ طریقہ: تینوں ہموزن لے کر کھرل میں پیس لیں اور شیشے کی بوتل میں ڈال کر دھوپ میں رکھ دیں‘ تھوڑی دیر میں پگھل کر مائع کی حالت میں دوا تیار ہو جائے گی۔ غذا: آپ کیلئے بہتر یہ ہے کہ چند دن ہلکی غذا کھائیں شروع میں جو کا پانی‘ چوزہ مرغ کا شوربہ اور بکری کا شوربہ بغیر مرچ اور مصالحہ کے کھائیں‘ کھچڑی یا دودھ ڈبل روٹی کھائیں اور زیادہ چلنے پھرنے سے گریز کریں۔باقاعدہ غذائی شیڈول کیلئے چارٹ سے غذا نمبر 6-5استعمال کریں۔ کان بہنا ٭ حکیم صاحب میری عمر 19 سال ہے کچھ عرصہ سے میرے کانوں سے پیپ نکلتی رہتی ہے اور کان میں درد اور بے چینی بھی رہتی ہے اور کبھی تو شدید درد ہوتا ہے کہ میں سو بھی نہیں سکتا ۔ براہ کرم کوئی اچھا سا نسخہ تجویز فرما دیں‘ شکریہ۔ (محمد علی ‘ گکھڑمنڈی) مشورہ:۔ کان سے پیپ یا بدبودار رطوبت بہنے کا مرض عام ہے‘ نزلہ زکام‘ گردو غبار اور کانوں کو صاف نہ کرنا اس کے اسباب ہیں‘ پانی یا اور کسی چیز کے کان میں چلے جانے سے بھی یہ تکلیف ہوجاتی ہے‘ آپ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ ماہنامہ عبقری کا نسخہ روشن دماغ‘ سکون افزاءروغن گوش استعمال کریں اور احتیاطی طور پر کانوں کو صاف رکھیں‘ ننگے سر سونے و ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہانے اور ترش اشیاءسے پرہیز کریں ‘ آلو‘ بینگن‘ چاول‘ چنے کی دال‘ ماش کی دال‘ مسور کی دال‘ تیل ترشی اور ثقیل اشیاءاستعمال نہ کریں۔‘ غذا میں شوربا‘ چپاتی‘ مونگ کی دال‘ بھنا ہوا گوشت‘ پلاﺅ‘ کھچڑی‘ کریلا اور کدو ‘ ٹینڈے وغیرہ استعمال کریں۔ باقاعدہ غذائی شیڈول کیلئے چارٹ سے غذا نمبر 2-3استعمال کریں۔ دماغی کمزوری ٭ حکیم صاحب میری عمر 30 سال ہے سر چکراتا اور ہلکا درد رہتا ہے ‘ آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے‘ کانوںمیں باجے کی آواز سنائی دیتی ہے‘ نزلہ‘ زکام بھی رہتا ہے‘ طبیعت سست اور پریشان رہتی ہے۔ بعض اوقات پٹھے کھچ جاتے ہیں اور یادداشت بھی کمزور ہو گئی ہے براہ مہربانی کوئی اچھا نسخہ تجویز کریں۔ (علیم ۔ گوجرانوالہ) مشورہ:۔ آپ کو دماغی کمزوری ہے۔ جو شریانوں میں سدہ پڑنے یا عام جسمانی کمزوری سے ہو جاتی ہے‘ غذا کے فوراً بعد لکھنے پڑھنے یا جماع میں مشغول ہو جانے ‘جلق‘ جریان اور احتلام کی کثرت‘ آرام کی کمی‘ زیادہ دماغی محنت ‘ دائمی قبض‘ غذائی نقص یا کمی نیز دائمی نزلہ سے بھی یہ عارضہ لاحق ہو جاتا ہے۔ مغز بادام 250گرام‘سونف 250گرام‘ مصری 250گرام‘ اسطخدوس 20گرام‘ مرچ سفید 20 سفید۔ کوٹ چھان لیں ایک چمچ چاول والا صبح و شام ہمراہ تازہ پانی پئیں۔ پرہیز: قابض اور بادی اشیاءبینگن‘ مسور کی دال‘ آلو‘ اروی‘ گوبھی‘ باقلا‘ لہسن‘ پیاز‘ زیادہ چائے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ زود ہضم اور مقوی غذائیں استعمال کریں۔ یخنی‘ شوربہ‘ چپاتی‘ انڈا‘ دودھ‘ مکھن‘ حیوانات کے مغز‘ تازہ پھل‘ سبزیاں‘ سیب ‘ امرود اور انگور وغیرہ استعمال کریں۔ ہاتھ اور پاﺅں کی جلن ٭ گرمیوں کی بات ہے کہ میں نے شہد‘ کلونجی (دماغ تیز کرنے کا نسخہ) بنا کر کھایا تو اس کے ضمنی اثرات مرتب ہوئے اور ہاتھ پاﺅں میں جلن شروع ہوگئی اور منہ خشک رہنے لگا۔ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی مجھے مرض سوزاک ہو گیا لیکن پیپ نہیں نکلی تھی اور سوزاک کی تمام علامات تھیں اس کا علاج کرایا اللہ کا شکر ہے سوزاک تو صحیح ہو گیا لیکن ہاتھ پاﺅن کی جلن ٹھیک نہ ہوئی۔ اب معاملہ یہ ہے کہ میں جب بھی روٹی (کھانا) کھاتا ہوں اس کے پانچ یا دس منٹ کے بعد دوبارہ بھوک لگنی شروع ہو جاتی ہے۔ طاقت کی دوائیاں کھائیں لیکن فائدہ نہ ہوا بلکہ دن بدن کمزور ہوتا جارہا ہوں میں نے کہیں پڑھا ہے کہ اس بیماری کا نام جوع البقر ہے۔ برائے مہربانی کوئی ایسی دوائی تجویز کیجئے کہ جس سے جسم کی غیر ضروری حدت اعتدال پرآجائے اور جوع البقر بھی ختم ہو جائے۔ میں نے پاخانہ ٹیسٹ کرایا مجھے پیٹ میں کیڑے نہیں ہیں۔ تینوں ٹیسٹ شوگر کے کرائے شوگر بھی نہیں ہے جو دوا آپ بتائیں گے اس کے مطابق پرہیز بھی بتا دیجئے گا۔ (کامران اختر‘ جام پور) مشورہ:آپ نے جو علامات لکھی ہیں اس کے مطابق آپ عبقری کی تیار کردہ ٹھنڈی مراد کھائیں انشاءاللہ جلد حیرت انگیز افاقہ ہو گا۔ چارٹ سے غذا نمبر 6-1استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 158 reviews.