Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

انمول روحانی نسخہ (حسن اللہ ہاشمی‘ لاہور)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

عبقری میں ایک عبداللہ نامی لڑکے کا واقعہ پڑھا تھا جو روزانہ صبح و شام سورہ فاتحہ اور تین قل پڑھتا تھا جس وجہ سے اس پر کسی قسم کا جادو اثر نہ کر سکا۔ میں نے بھی یہی معمول بنایا اور بیوی کو بھی اس کی پابندی کرواتا ہوں‘ ایک اور بات جس کا خاص طور پر ذکر کرنا چاہتا ہوں وہ سبحان اللہ خان والا وظیفہ‘ یہ تو ایسے ہے کہ کوئی جادو کی چھڑی ہاتھ لگ گئی ہو‘ اب یہ وظیفہ بھی دن رات ایک ایک مرتبہ پابندی کے ساتھ اور سارے دن میں اکثر پڑھتا ہوں‘ کوئی بھی کام نہیں رکتا ‘ یا کام ہو جاتا ہے یا مجھے مطمئن کرنے والا نتیجہ نکلتا ہے۔ آج ایک ساتھی نے آفس بلایا کہ نیا پرنٹر نہیں چل رہا ‘ سب کچھ چیک کر لیا نہیں چلا‘ فون پر دوست سے پوچھا کچھ سمجھ نہیں آیا‘ مکمل ذہن بنا لیا تھا کہ دکان پر لے جانا پڑے گا‘ بس ذہن میں آیا یہی وظیفہ پڑھا اوراللہ جانتا ہے کہ بلا وجہ ایک بٹن پر انگلی گئی کچھ دیر بٹن دبا کر رکھا اور پرنٹر بالکل صحیح ہو گیا‘ پرنٹ نکالے اور سب کام بہترین ‘ کچھ دن پہلے UPS بنانے میں ایک مسئلہ سامنے آیا‘ ہال روڈ پر بڑے بڑے سرکٹ بنانے والوں کو بھی اس کا حل نہیں پتا تھا۔ حتیٰ کہ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ یہ کام نہیں ہو سکتا۔ کافی دن اس کام پر لگے رہے ‘ یہ وظیفہ بھی پڑھتا رہا ایک دن ہال روڈ پر ایک باریش صاحب ملے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں تھا وہ ایک سرکٹ خرید رہے تھے‘ ہم نے ان کو منع کیا کہ سرکٹ نہ لیں اس میں پرابلم ہے انہوں نے کچھ ٹیکنیکل بات کی‘ ان کا موبائل نمبر لے لیا‘ وہ دھرم پورہ کے علاقے میں ایک مسجد کے امام بھی ہیں۔ ان کے گھر گئے اور چند دن کی محنت کے بعد مسئلے کا حل نکل آیا‘ اب جب ہال روڈ پر سرکٹ بنانے والوں کو بتایا تو وہ حیران ہوئے ‘ حالانکہ ان لوگوں کے پاس سالوں کا تجربہ اور تعلیم ہے اور میرے پاس کوئی تعلیم نہیں اور چند دن کا تجربہ‘ جب سے وظیفہ صبح و شام پڑھنا شروع کیا میری بیوی تو جیسے مکمل بدل ہی گئی ہو‘ ہر کام میری مرضی کے مطابق حتیٰ کہ کہنا بھی نہیں پڑتا ‘ میرے والد کا بھی بہت دھیان رکھتی ہے ۔اس طرح کے بہت سے اور بھی مشاہدات ہیں اس وظیفہ کے متعلق‘ بس اتنا ہی کہوں گا یقین کے ساتھ اللہ کے نام اللہ کے رب ہونے کا ثبوت دیتا ہے۔وظیفہ یہ ہے ایک بار سورة فاتحہ اور تین بار سورة اخلاص اول و آخر تین بار درود شریف‘ انتہائی آزمودہ ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 161 reviews.