Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اقتباس درس - عقل کامل اور عشق کامل!یہ دو کامیاب ہیں!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

اللہ والوں کی خدمتـ:ہم نے اپنے بڑوں کی زندگی میں 4 دن ان کی جوتیاں سیدھی کرکے کچھ راز و نیاز سیکھا ہے۔ بات پہلے عقل میں نہیں آتی تھی لیکن اللہ والوں کے ساتھ چلتے چلتے بات سمجھ میں آئی کہ فقیر کی کوئی بات بے مقصد نہیںہوتی۔
حکیم الامت کے ساتھی:حکیم الامت فرماتے تھے کہ:’’ میرے ساتھ صرف دو آدمی چل سکتے ہیں۔ ‘‘ تیسراآدمی نہیں چل سکتا۔ کسی نے پوچھا کون سے دو آدمی۔۔۔؟فرمایا: ایک وہ شخص جس کی عقل کامل ہو اور دوسرا وہ جس کا عشق کامل ہو۔کیونکہ عقل اگر کامل ہوگی تو میں جوکام کروں گا وہ اِن کی کوئی توجیہہ یا منطقlogicکوئی وجہ نکال لے گاکہ لہٰذا اس وجہ سے کہا یہ ٹھیک کیا ہے اور اگر عقل کامل نہیں ہوگی عشق کامل ہوگا تو کہے گا جو یار نے کہا حق کہا:
؎ لطف سجن دم بدم کار سجن گاہ گاہ
ایں وی سجن واہ واہ تے اوں وی سجن واہ واہ
کہ میری سمجھ میں آئے یا نہ آئے جو فقیرنے کہہ دیاوہ ٹھیک ہے۔ حکیم الامت نے کہاکہ: ان دو کے علاوہ میرے ساتھ کوئی رہ نہیں سکتا۔اللہ والو!اپنے ارد گرد دعائوں کے کوئی نظام لائو اور اُس کی ابتداء سرورِ کونینﷺ کی دعائوں سے شروع کریں۔ میں پھر عرض کررہا ہوں کہ سرورِ کونینﷺ کی دعائوں سے بڑھ کر کسی کی دعائیں نہیںہیں۔ اللہ کی قسم کسی کی دعا سرورِ کونینﷺ کی دعا سے بڑھ کر نہیں ہیں۔
زکوۃ اداکرنے کا ثمر: ایک صاحب نے اپنے گھرکے پیسے اور زیورکی گٹھڑی بنا کر رکھی تھی مگرجب پانی آیا تواس کو اٹھا نا ہی بھو ل گئے بس اپنی جان بچا کر بھاگے۔ پھر جب پانی خشک ہوا توجاکر دیکھاکہ مکان کی چھت گری ہوئی ہے، تلاش کرنے پر وہ گٹھڑ ی مل گئی ،زیور بھی مل گیا اوررقم بھی مل گئی ۔لوگوں نے ان سے پوچھا یہ زیور اور رقم کیسے ملی؟کہنے لگے:الحمدللہ میں زکوۃ پوری ادا کرتاہوں اورجو شخص اپنی فرائض کی بجا آوری دیانت داری سے کرے گا تو پھر قدرت اس کی ایسے ہی حفاظت فرمائے گی۔! اوراگرہر شخص کی سوچ یہی ہوکہ اس کی بددیانتی اورظلم سے کیا فرق پڑے گا تو پھراس کا نتیجہ زلزلے اور سیلاب کی صورت میں بھگتنا پڑے گا ۔

 

ا نوکھے روحانی وظائف اور راز ولایت پانے کیلئے خطبات عبقری کا مطالعہ کریں

مسائل کا حل چاہیے تو درس سنیے!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے عبقری سے جڑے ہوئے تقریباً پانچ سال ہوگئے ہیں‘ بہت ہی زبردست اور پیارا رسالہ ہے اس میں بہت ہی زبردست وظائف اور نسخے لاجواب ہوتے ہیں اللہ آپ کو جزائے خیر دے اللہ آپکی اور آپکی نسلوں کی حفاظت فرمائیں ۔ آمین۔
میں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے آپ کو جوابی لفافہ کے ساتھ خط لکھا‘جوابی لفافہ میں آپ نے ایک وظیفہ لکھا اور ساتھ فرمایاچالیس درس سنیں‘ میں نے عبقری دفتر لاہور سے درس والا میموری کارڈ منگوایااور گھر میں ہروقت درس چلانا شروع کردیا‘ درس میں بتائے مسنون اعمال کو کرنا شروع کردیا‘ گھر میں سب مسنون اعمال پر لگ گئے‘ہمارے بہت پرانے اور گھمبیر مسائل تھے وہ حل ہونا شروع ہوگئے‘ گھر میں سکون آگیا۔ میرے شوہر کا رویہ میں ساتھ بالکل ٹھیک نہیں تھا‘ ہروقت کا چڑچڑا پن‘کوئی بات پوچھ لیتی تو کاٹ کھانے کو دوڑتے‘ مگر درس سننے کی برکت سے ان کا رویہ میرےساتھ انتہائی نرم ہوگیا ہے۔ میرے شوہر کے کاروبار میں بھی برکت پیدا ہوئی ہے۔(ش،ا‘ آزادکشمیر)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 640 reviews.