Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اذان و اقامت میںہی اسم اعظم ہے!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

(بنت عبدالمجید)

حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے اپنے موذن بلالؓ سے فرمایا کہ جب تم اذان دو تو آہستہ آہستہ اور ٹھہر ٹھہر کردیا کرو (یعنی ہر کلمہ پر سانس توڑ دو، اور وقفہ کرو) اور جب اقامت کہا کرو تو رواں کہاں کرو اور اپنی اذان اور اقامت کہا کرو تو رواں کہاں کرو اور اپنی اذان اقامت کے درمیان اتنا فصل کیا کرو کہ جو شخص کھانے پینے میں مشغول ہے وہ فاغ ہو جائے اور جس کا استنجا کا تقاضاہے وہ جاکر اپنی ضرورت سے فارغ ہولے، اور کھڑے نہ ہوا کرو جب تک مجھے نہ دیکھ لو۔ (جامع ترمذی، معارف الحدیث)
حضرت سعد قرظؓ جو مسجد قبل میں رسول اللہﷺ کے مقرر کیے ہوئے موذن تھے ان سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے بلالؓ کو حکم دیا کہ اذان دیتے وقت اپنی دونوں انگلیاں کانوں میں دے لیا کریں آپ نے ان سے فرمایا کہ ایسا کرنے سے تمہاری آواز بلند ہو جائے گی۔ (معارف الحدیث، سنن ابی ماجہ)حضرت ابوموسیٰؓ اشعری سے روایت ہے کہ میں نے بلالؓ کو دیکھا ابطح کی طرف سے نکلے اور اذان دی، پھر جب وہ ’’حی علی الصلوٰۃ‘‘ اور ’’حی علی الفلاح‘‘ پر پہنچے تو اپنی گردن کو دائیں اور بائیں طرف موڑا اور سینہ کو گھمایا نہیں۔ (صحیح بخاری۔ معارف الحدیث)
اذان اور اقامت کا حق
حضرت زیاد بن حارثؓ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ فجر کی نماز کے وقت حضرتﷺ نے مجھے حکم دیا کہ تم اذان کہو میں نے اذان کہی، اس کے بعد جب اقامت کہنے کا وقت آیا تو بلالؓ نے ارادہ کیا اقامت وہ کہیں تو حضورﷺ نے فرمایا کہ جو اذان کہے وہی اقامت کہے۔ (جامع ترمذی، سنن ابی دائود، معارف الحدیث)
اذان کا جواب دینے سے جنت ملے گی
حضرت عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب موذن کہے: الہ اکبر اللہ اکبر (اس کے جواب میں) تم میں سے کوئی کہے: اللہ اکبر اللہ اکبر، پھر موذن کہے: اشھد ان لا الہ الا اللہ تو وہ جواب دینے والا بھی (اس کے جواب میں) کہے: اشھد ان لا الہ الا اللہ، پھر موذن کہے: اشھد ان محمد الرسول اللہ تو وہ جواب دینے والا بھی (اس کے جواب میں ) کہے: اشھدان لا الہ الا اللہ، پھر موذن کہے: اشھد ان محمد رسول اللہ تو جواب دینے والا بھی بھی (اس کے جواب میں)کہے: اشھد ان محمد رسول اللہ، پھر موذن کہے: حی علی الصلوٰۃ تو جواب دینے والا کہے: لاحول ولاقوۃ الا باللہ، پھر موذن کہے: اللہ اکبر اللہ اکبر تو جواب دینے والا بھی کہے ، پھر موذن کہے: لا الہ الا اللہ تو جواب دینے والا بھی کہے: لا الہ الا اللہ اور یہ کہنا سے ہوتو وہ جنت میں جائے گا۔ (صحیح مسلم)
٭یعنی موذن کے الفاظ کا دہرانا چاہیے لیکن صرف حی علی الصلوٰۃ اور حی علی الفلاح کہے تو اس کے جواب میں لاحول ولاقوۃ الا باللہ کہا جائے اور فجر کی اذان میں الصلوٰۃ خیر من النوم کے جواب میں صدقت و بررت کہا جائے۔
٭اقامت میں مذکورہ بالا طریقے پر وہی الفاظ دہرائے جائیں اور قد قامت الصلوٰۃ کے جواب میں اقامھا اللہ وادامھا کہا جائے۔٭اذان ختم ہونے پر درود شریف پڑھے پھر حسب ذیل مسنون دعا پڑھے، پھر اس کے بعد اپنے لیے دعا کرے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کا طلبگار ہو، اس کی دعا قبول ہوگی۔(ذارالمعاد)
گناہوں کی بخشش! دین و دنیا کی فلاح! یہ پڑھیں
اذان کے بعد کی دعا:حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو کوئی بندہ اذان ختم ہونے پر اللہ تعالیٰ سے یوں دعا کرے۔اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہٖ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلٰوۃِ الْقَآئِـمَۃِ اٰتِ مُـحَمَّدَنِ الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَنِ الَّذِیْ وَعَدْتَّہُ اِنَّکَ لَاتُـخْلِفُ الْمِیْعَادَ۔
٭تو وہ بندہ قیامت کے دن میری شفاعت کا حق دار ہوگیا۔ (معارف الحدیث صحیح بخاری)٭اور فرمایا اللہ تعالیٰ سے دین اور دنیا کی فلاح مانگو۔٭اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ رَضَاک وَالْعَفْوَ وَ الَعَافِیَۃَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَفِی اَھْلِیْ وَمَالِیْ۔٭حضرت سعد بن وقاصؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو شخص موذن کی اذان سنتے کے وقت یعنی جب وہ اذان کہہ کر فارغ ہو جائے کہے:
’’اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلہ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لٰہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُّـحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلَہٗ رِضِیْتُ بِاللہِ رَبَّا وَبِـمُحَمَّداً رَسُوْلًا وَّبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا‘‘ تو اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ (صحیح مسلم، معارف الحدیث)
سفر میں اذان و اقامت و امامت
مالک بن الحویرثؓ سے روایت ہے کہ میں حضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میرے ایک چچازاد بھائی ساتھ تھے تو حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب تم سفر کرو تو نماز کیلئے اذان اور اقامت کہو اور تم میں جو بڑا ہو وہ امامت کرے اور نماز پڑھائے۔ (صحیح بخاری۔ معارف الحدیث)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 670 reviews.