Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

معذور بچہ تندرست! دم کیا‘تعویذ پلایا اور نہلایا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ انتہائی مفید ہے۔ اس میں موجود وظائف‘ طبی و روحانی ٹوٹکے انتہائی لاجواب اور قیمتی ہوتے ہیں‘ بس قدر کرنے والوں کو ہی ان کا معلوم ہوتا ہے باقی تو شاید لوگ غور بھی نہ کرتے ہوں‘ مگر جنہیں معلوم ہے کہ یہ کتنے قیمتی موتی ہیں وہ اسے سنبھال سنبھال کر رکھتے ہیں اور ہرمشکل میں عبقری کھولتےہیں ‘ قرآن پاک کی کوئی آیت یااللہ کا نام تلاش کرتےہیں اور اپنی مصیبت کا تصور کرکےاسے پڑھنا شروع کردیتےہیں۔ میرے پاس ایک خاص عمل ہے‘ جو میں کئی مرتبہ آزماچکا ہوں‘ آج میں اسے خاص طور پرعبقری قارئین کیلئے لایا ہوں‘ یقیناً لوگ اس سادہ سے عمل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
معذور بچہ ٹھیک ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نےسورئہ انعام کی آیت نمبر۴۵ کو پڑھ کر معذور بچے پر دم کیا اور ایک تعویذ پینے، دوسرا مالش اور تیسرا غسل کیلئے تیار کیا اور بچے پر آزمایا چالیس دن کے بعد بچہ صحت یاب ہوگیا۔
شدید بخار ختم‘انوکھا کامیاب تعویذ
دو سال سے ایک لڑکے کو بخار رہتا تھا‘ ہر وقت گولیاں کھا کر دوائی لیکر تھک گیا اس آیت کی برکت سے صحت یاب ہوگیا۔ ساٹھ دنوں میں ایک تعویذ پینے کا، دوسرا مالش کا اور تیسرا غسل کا ہر تعویذ پر آیت مبارک گیارہ دفعہ لکھتا ہوں۔ اس طرح جو مرض بھی علاج ہو اسی ترتیب کے ساتھ لکھ کر دیتا ہوں اللہ تعالیٰ صحت یاب فرماتے ہیں۔
بچے کو سوکڑا ہو جائےتو
چھوٹے بچوں کے لیے جن کو سوکڑا ہوتا ہے اور دن بدن کمزور ہوتے ہیں یہ تعویذ سبزی پر چھری یا چاقو کے ساتھ لکھیں سبزی کوئی بھی ہو جہاں بچہ سوتا ہو وہاں اوپر لٹکائیں‘ ایک ہفتہ بعد نہر میں بہا دیں ۔ دوسری سبزی پراس طرح لکھ کر دیں ہفتہ کے بعد دوسری سبزی اسی طرح یعنی ہر ہفتے میں نئی سبزی تبدیل کریں۔ 5 یا7 ہفتے میں بچہ بالکل تندرست ہوگا۔ مجرب اور بارہا کا آزمودہ عمل ہے۔تعویذیہ ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
بسم اللہ الذی لایضر مع اسمہ شیء فی الارض ولا فی السماء و ھو السمیع العلیم وننزل من القرآن ماھو شفاء و رحمۃ للمومنین اعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ماخلق لاحول ولاقوۃ الا باللہ العلی العظیم۔
مجھ سے طبی مشاہدہ بھی لے لیں!
رات کو سوتے وقت تیل لگاتا ہوں‘ خصوصاً ناف اور ہاتھ پائوں اور بازو پر ۔ پوری رات پرسکون نیند آتی ہے‘ جتنا سفر کرتا ہوں تھکاوٹ بالکل نہیں ہوتی۔جب سے عبقری سے یہ ٹوٹکہ پڑھا تب سے استعمال کررہا ہوں‘ بے شمار طبی مسائل سے چھٹکارا ملا ہے۔
پانچ لاکھ کا قرض اتر گیا!
برکت والی تھیلی سے قبل آمدنی نہ ہونے کے برابر اور ختم بھی ہو جاتی تھی مگر جب سے برکت والی تھیلی کا عمل شروع کیا‘ آج تک کبھی رقم ختم نہ ہوئی غیب سے نظام چل رہا ہے۔
ایک انتہائی غریب شخص جس پر پانچ لاکھ کا قرضہ تھا اور اس کا کاروبار بالکل بند تھا اس کو یہ تھیلی والا عمل دیا۔چھ ماہ بعد اس کا کاروبار بھی چل گیا اور 2 لاکھ 50ہزار قرضہ بھی چھ ماہ میں ختم ہوگیا۔میرا ایک دوست جس کی آمدنی آٹھ ہزار روپے تھی یکم تاریخ سے آئندہ یکم تک وہ آمدنی ختم ہو جاتی کیونکہ اس میں تین ہزارمکان کا کرایہ اور باقی پانچ ہزار سے گھر کا نظام بچوں کا خرچ اور بیماری وغیرہ جب میں نے تھیلی والا عمل بتایا تو اس نے شروع کیا ایک ماہ بعد اس نے مجھے بتایا کہ واہ تھیلی ہے سب نظام بھی پورا ہوا ہے اور یہ پانچ سو بھی باقی بچا لہٰذا آپ قبول کریں مجھے دے دیا اس سے پہلے قرض ختم نہ ہوتا تھا مگر اب وہ قرض سے بھی آزاد ہے۔(فقیر طارق محمود،ڈی آئی خان)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 683 reviews.