Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حل المشکلات اور حاجت روا نقش!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

(حافظ غلام محمد، سرگودھا)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور حضرت علامہ لاہوتی صاحب کو سدا سلامت تاقیامت رکھے۔ آپ نے اچھا رسالہ نکال کر دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو پوری ٹیم کو جزائے خیر دے اور ہمیشہ خوش رکھے۔میرے پاس ایک حاجت روا نقش ہے جو میں عبقری قارئین کی نذر کرتا ہوں ان شاء اللہ خطا نہیں جائے گا۔ تجربہ شدہ ہے۔علاقہ میں ایک خاتون اپنی والدہ کے ساتھ آئیں ‘ ان کی شادی کی ایک جگہ خواہش تھی‘ ان کی تمنا تھی کہ لڑکے والے خود رشتہ لیکر ان کے گھر آئیں‘تھے بھی آپس میں رشتہ دار اور کوئی بھی ایسی قابل اعتراض وجہ نہ تھی‘ میں نے اللہ کا نام لے کر لڑکی کویہی نقش دیا‘ وہ لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ خود گئی اور اس عمل کو کیا‘چند ہفتوں کے اندر اندر لڑکے والوں سے خاندان کے ہی کچھ بااثر افراد نے بات کی‘جو پہلے رضامند نہ تھے وہ بھی اس عمل کے بعد رضابند ہوگئے‘وہ رشتہ لیکر آئے‘ یہ پہلے ہی تیار بیٹھے تھے‘ باہمی رضامندی اور بڑوں کے فیصلے کے بعد ہنسی خوشی شادی ہوگئی۔ الحمدللہ ! آج اپنے گھر میں خوشحال ہے۔ اسی طرح ایک صاحب کے والد کو لاتعداد بیماریاں تھیں‘ انہوں نے بے شمار جگہوں سے علاج کروائے مگر صحت یابی نصیب نہ ہورہی تھی‘ عاملین حضرات نے جادو کا اشارہ دیا‘ وہ میرے پاس آئے میں نے درج ذیل نقش دیا اور عمل کا طریقہ سمجھا دیا۔ چند بار انہوں نے عین بتائے گئے طریقہ پر عمل کیا ۔ ان کے والدعمل کے اگلے چالیس دن کے اندر اندر صحت یاب ہوگئے۔
نقش اور عمل کا طریقہ یہ ہے
اگر جائز مراد پوری نہ ہورہی ہوتو اس نقش سے تجربہ کیا تو پوری ہو جاتی ہے۔ طالب مراد خود جائے باوضو لکھ کر آٹے کی گولی بنالے جب گھر سے نکلے تو راستے میں کسی سے نہ بولے‘ نہ جاتے ہوئے نہ واپسی پر۔ حتیٰ کہ جب تک واپس گھر میں داخل نہ ہوجائے اس وقت تک ہرگز کسی سے بات نہ کرے۔ دریا یا کوئی بڑی نہر جس میں مچھلیاں ہوں اس میں آٹے کی گولی ڈال دےاور واپس جب مڑے تو ہرگز واپس پیچھے نہ دیکھے اگر راستے میں کسی سےبات کرے گا تو کام ہونے میں شک ہے۔ حل المشکلات نقش یہ ہے:

۹۴۰۱
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ بِسْمِ اللہِ الملک الحق المبین لاحول ولاقوۃ الا باللہ العلی العظیم من العبد الذلیل یہاں اپنا نام لکھیں الی المولی الجلیل مسنی الضر وانت ارحم الرٰحمین۔ عدد ۹۴۰۱ لکھنا نہ بھولے ۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 686 reviews.