Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھےجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ کسی فرد کا نام اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علےحدہ ڈالیں جسم و ذہن بری صحبت نے میرے دل و دماغ کو خراب کر دیا ہے اور نتیجے میں صحت بھی خراب ہو گئی ہے۔ ذہنی و اعصابی قوتیں کمزور پڑ گئی ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ ہر وقت ایک خوف دل و دماغ پر طاری رہتا ہے۔ یوں لگتاہے کہ کوئی دشمن میرے خلاف کارروائی کر سکتا ہے۔ (پیر عاصم‘ دادو) مشورہ:۔اگر آپ تمام باتوں کو ذہن سے نکال کر پوری یکسوئی اور تندہی سے زندگی کے معمولات میں مشغول ہو جائیں تو کچھ ہی عرصہ میں ذہنی و جسمانی طور پر ٹھیک ہو جائیں گے۔ ذہنی دباﺅ اور غلطی کے احساسات نے آپ کے اندر اوہام کا خانہ پیدا کر دیا ہے۔ جب کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ آپ کی ذہنی و جسمانی قوت بحال نہ ہو جائے۔ یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ کا ورد کثرت سے کرتے رہیں۔ اپنی زندگی میں حرکت و عمل کو زیادہ کریں۔ نماز فجر کے بعد تیز قدموں سے خالی الذہن ہو کر چلا کریں اور اس دوران یا رَحیمُ کا ورد کیا کریں۔ شام کو کوئی مناسب کھیل کھیلا کریں جس میں جسمانی حرکت کا دخل ہو۔ رات کو سونے سے پہلے تین بار سورة فلق اور تین بار سورة الناس پڑھ کر دونوں کے ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیریں اور سو جایا کریں۔ نامعلوم خوف کم عمری میں پیش آنے والے واقعات سے ذہن پر بوجھ رہتا ہے۔اس وقت اللہ نے اچھے حالات عطا فرمائے ہیں۔ خیال رکھنے والا شوہر ہے اور دو بچے ہیں لیکن دل و دماغ یکسوئی و سکون سے محروم ہیں۔ لوگوں کی باتیں برداشت نہیں ہوتیں۔ غصہ زیادہ آتا ہے۔ تنہائی پسند ہوتی جا رہی ہوں۔ ایک نامعلوم خوف طاری رہتا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ ذہنی طور پر یکسو اور مطمئن ہو جاﺅں تاکہ اپنے گھر اور اولاد پر توجہ دے سکوں۔ دوسری بات یہ ہے کہ شوہر نے بیرون ملک ملازمت کیلئے اپنے کاغذات وغیرہ جمع کرائے ہیں‘ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کا کام بنادے۔ (مسز ادریس‘ سانگلہ ہل) مشورہ:۔ یوں لگتا ہے کہ مذکورہ واقعے میں آپ خود کو ذمہ دار سمجھتی ہیں اور ابھی تک یہ بات آپ کے تحت الشعور میں متحرک ہے۔ جب کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ جب انسان کسی بات کی بنیاد سمجھ لے اور اس کا ازالہ بھی ہو جائے تو پھر پریشانی ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ان باتوں پر غور کریں اور دل و دماغ سے اپنے متعلق خیالات کو بدل دیں۔ نماز عصر کے بعد تین بار سورہ اخلاص پڑھا کریں۔ شوہر سے کہیں وہ نماز عشاءکے بعد گیارہ بار درود شریف پڑھ کر دعا کیا کریں۔ بالوں کی نشوونما میرے سر کے بال بہت کم ہو گئے ہیں۔ دوسرا مسئلہ بیماری ہے۔ میں اکثر بیمار رہتی ہوں‘ کسی نے کہا ہے کہ اپنا نام بدل لو۔ ویسے مجھے یہ نام بہت پسند ہے ‘ کیا میں نام بدل لوں‘ اگر بدلوں تو کیا نام رکھوں‘ جلد ان باتوں کے جوابات دے کر میرے مسائل کا حل تجویز فرمائیں۔ (ف‘ حفیظ) مشورہ:۔ پہلے آپ بیماری کا صحیح علاج کرائیں‘ کسی ماہر و خصوصی معالج سے رجوع کریں۔ بعض بیماریوں یا غلط ادویات کے استعمال سے بھی بالوں پر برا اثر پڑتا ہے۔ غلط نام یا نام بدلنے سے ان حالات کا تعلق نہیں ہے۔ صحت کے ساتھ ساتھ انشاءاللہ بالوں کی نشوونما پر بھی اچھا اثر پڑے گا۔ تاہم بالوں کی حفاظت اور نشوونما کیلئے جو اقدام ہیں ان پر بھی عمل کریں۔ متوازن غذا اور صفائی کا خیال رکھیں۔ صبح و رات کو سونے سے پہلے آہستگی کے ساتھ گہری سانسیں لیں اور نکالا کریں ۔ ہلکے ہاتھوں سے بالوں کی جڑوں کا مساج بھی کیا جائے۔ اللہ پر یقین میری عمر پچیس سال ہو گئی ہے۔ سب بہن بھائیوں کی شادیاں ہو چکی ہیں۔ ان کے سسرال والے ہرگز نہیں چاہتے کہ میری شادی ہو جائے ۔ جو رشتہ آتا ہے اس میں روڑے اٹکاتے ہیں‘ کئی لوگ کوئی جواب دیئے بغیر واپس چلے گئے بعد میں پتہ چلا کہ فلاں بھائی یا بہن کے سسرال والوں نے کوئی ایسی بات کہہ دی کہ رشتہ ختم ہو گیا۔ بار ہا اس مسئلے نے میرے ذہن کو اوہام کا شکار بنا دیا ہے۔ طرح طرح کے منفی خیالات آتے ہیں۔ اگرچہ میرے اندر کوئی خامی نہیں ہے لیکن میں اپنے اندر خامیاں تلاش کرتی ہوں اور محسوس کرنے لگی ہوں ‘ میرا قد بھی ذراساکم ہے ‘ ڈپریشن بڑھنے لگا ہے۔ (شائستہ ‘ گوجرانوالہ) مشورہ:۔ اللہ پر یقین رکھیں کہ وہ جب آپ کیلئے بہتر چاہے گا آپ کا کام ہو جائے گا۔ کوئی شخص اللہ کے حکم میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔ بے یقین نہ ہوں ورنہ ذہنی طور پر بہت نقصان ہو گا۔ بھرپور یقین کے ساتھ نماز عصر کے بعد تین بار سورہ ¿ اخلاص پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے فضل و کرم کی دعا کیا کریں اور کم از کم نوے دنوں تک اس وظیفے پر کاربند رہیں ۔ درمیان میں جو ایام مجبوراً ترک ہو جائیں وہ آخر میں پورے کر لیں۔ انشاءاللہ تمام معاملات میں رحمت ایزدی شامل حال ہو گی۔ سوال جواب میں کالج کا طالب علم ہوں‘ میرے اندر اعتماد کی بہت کمی ہے‘ اگر کمرہ ¿ جماعت میں کوئی بات سمجھ میںنہ آئے تو استاد سے سوال کرنے کی ہمت نہیں ہوتی اور اگر استاد کوئی سوال پوچھ لیں تو جواب دینا نہایت مشکل ہو جاتا ہے۔ کورس کے علاوہ دیگر باتیں اچھی طرح یاد رہتی ہیں لیکن کورس کی باتیں ذہن سے نکل جاتی ہیں۔ ان مسائل کے لئے کوئی عمل تدبیر‘ مشق یاورد وغیرہ بتائیں۔ (فہد طارق‘ ڈیرہ اسماعیل خان) مشورہ:۔ کورس کو سمجھ کر پڑھنے کی ضرورت ہوتی ہے‘ اپنے طور پر چھوٹے چھوٹے اشاروںکی مدد سے مضمون تیار کریں تاکہ حافظے کو ذہن نشین کرنے میں آسانی ہو۔ مقصد یہ ہے کہ مضمون کی تیاری میں حکمت عملی اور مربوط طریقوں سے کام لیا جائے۔ محض پڑھ لینے یا یاد کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ علیٰ الصبح جب سورج نکلتے وقت آسمان پر ہلکی روشنی نمودار ہو اس وقت اس روشنی کو چند منٹ دیکھتے ہوئے تین بار سورہ ¿ اخلاص پڑھ لیا کریں۔ اس عمل کو تین ماہ کریں ۔ اس عمل سے فہم و ادراک کی قوت میں اضافہ ہو گا اور ذہنی قوت بھی حاصل ہو گی۔ انشاءاللہ۔ کامیابی کا راز میری عمر انیس سال ہے لیکن قد بہت چھوٹا ہے۔ ہر شخص مذاق اڑاتا ہے یا اس کی نگاہوں میں مذاق کا شائبہ ہوتا ہے۔ میرا ذہن بھی پڑھنے کی طرف مائل نہیں ہوتا اور نہ کوئی بات ذہن میں داخل ہوتی ہے۔ کسی سے بات کرتا ہوں تو گھبراہٹ ہونے لگتی ہے۔ فوج میں جانا چاہتا ہوں لیکن قد کی کمی کی وجہ سے یہ بات ممکن دکھائی نہیں یتی۔ (طارق ماھی‘ لاہور) مشورہ:۔ آپ قد میں اضافے کیلئے نماز فجر کے بعد ایک بار آیت الکرسی پڑھ کر پانی پر دم کر کے پانی پی لیا کریں۔ پڑھائی میں ذہن کے کام کرنے اور گھبراہٹ کی وجہ سے آپ کا نروس رہنا یا احساس کمتری ہے۔ اس احساس سے نجات حاصل کرنا آپ کے لئے ضروری ہے۔ دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو کسی نہ کسی کمزوری یا خامی کے باوجود دیگر صلاحیتوں اور خوبیوں میں ممتاز ہوئے چنانچہ آپ بھی اپنی ایک خامی کو پوری زندگی کا مسئلہ بنا کر ناکام نہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے جو خوبی اور صلاحیت آپ کو دی ہے اسے پوری قوت اور اعتماد سے بروئے کار لائیں ۔ انشاءاللہ کامیاب ہوں گے اور اطمینان قلب حاصل ہو گا۔ سکون قلب میں ہر اعتبار سے ایک مطمئن زندگی گزار رہی ہوں۔ زندگی کی بیشتر سہولتیں اور آرام مجھے حاصل ہے۔ اس کے باوجود زندگی میں خوشی محسوس نہیں کرتی۔ جب بھی کوئی شے میری مرضی کے مطابق مجھے ملتی ہے یا میری خواہش پوری ہوتی ہے تو دل میں کسی قسم کی فرحت ‘ خوشی یا سکون پیدا نہیں ہوتا۔ میں جلد گھبرا جاتی ہوں۔ کسی سے کوئی بات بیان کرنا چاہوں تو جو کچھ کہنا چاہتی ہوں وہ پوری طرح بیان نہیں کر پاتی۔ کسی کے سوال کا جواب دینے میں مشکل محسوس کرتی ہوں۔ اور بعد میں سوچتی ہوں کہ مجھے فلاں بات جواب میں کہنی چاہیے تھی۔ اپنی اس کمزوری پر بعد میں افسوس کرتی اور کڑھتی ہوں۔ (آمنہ) مشورہ:۔ نماز فجر کے فوراً بعد لیکن سورج نکلنے سے قبل پانی پر ایک بار یاودود دم کر کے پی لیا کریں۔ نیز تین بار یہی اسم پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیرلیا کریں۔ فلاحی کاموں میں شرکت کیا کریں۔ انشاءاللہ تمام پریشانیوں کا ازالہ ہو جائیگا اور دلی سکون بھی حاصل ہوجائےگا۔ عمل اور نتیجہ ہم تین بہنیں ہیں اور والد صاحب اکیلے کمانے والے ہیں۔ میری شادی ہوئی لیکن شوہر سے علیحدگی ہو گئی۔ پندرہ بیس سالوں سے ہمارے گھریلو حالات کسی نہ کسی صورت خراب چلے آرہے ہیں۔ معاشی پریشانیوں کے ساتھ ساتھ بعض دوسری مشکلات اور بیماریوں کا بھی سامنا ہے۔ جس کام میں والد صاحب ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں حسب منشاءنتیجہ سامنے نہیں آتا۔ لوگ ہم سے بہت وعدے کرتے ہیں لیکن پورے نہیں کرتے۔ جاننے والے آہستہ آہستہ دور ہو جاتے ہیں حالانکہ ہم کوئی ایسی بات نہیں کرتے جو ان کی دل آزاری کا باعث ہو۔ (ناہید بدر) مشورہ:۔ اللہ پر یقین رکھتے ہوئے نماز عشاءکے بعد ایک تسبیح آیت کریمہ اور نماز فجر کے بعد تین بار سورہ ¿ اخلاص پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے حالات بہتر ہونے کی دعا کی جائے۔ علاوہ ازیں صحت کے حصول اور امراض کے خاتمے کیلئے گھر کا ہر فرد صبح اور شام پانی پر گیارہ بار سورہ ¿ حشر کی آیت نمبر 22 اور 23 دم کر کے پی لیا کرے۔ اللہ تعالیٰ فضل فرمائیں گے۔ ہونٹوں پر قفل میرے ذہن میں اپنے گھر والوں کے بارے میں تشویشناک خیالات آتے ہیں۔ کبھی اندیشہ آتا ہے اور کبھی کوئی بات دل میں اس طرح بیٹھ جاتی ہے کہ نکلنا دشوار ہو جاتا ہے۔ ذرا سی بات دل و دماغ پر بری طرح سوار ہو جاتی ہے۔ دوستوں کے درمیان بیٹھے بیٹھے دل اچانک گھبرانے لگتا ہے۔ دوست میرا مذاق اڑانے لگتے ہیں۔ دو تین سالوں سے دل و دماغ بند محسوس ہوتے ہیں۔ غیر معمولی بات ہو جائے تو دل تیز بہت تیز دھڑکنے لگتا ہے۔ (جاوید اختر) مشورہ:۔ صبح وشام پانی پر سورہ ¿ آل عمران کی آیت نمبر 2 اکیس اکیس بار پانی پر دم کر کے پی لیا کریں۔ رات سونے سے پہلے وضو کر کے اندھیرے میں بیٹھ جائیں اور کسی ایک نقطے پر نگاہیں مرکوز کر کے آیت الکرسی اندازاً دس ‘ پندرہ منٹ تک پڑھا کریں۔ انشاءاللہ تمام اوہام اور پریشان خیال دور ہو جائے گی۔ سوتے میں کافی عرصے سے مجھے خواب کی حالت میں دانت پیسنے کی عادت ہے۔ میں اس عادت کو چھوڑنے کی کئی شعوری اور لاشعوری ترکیبیں آزما چکا ہوں لیکن کامیابی نہیں ہوتی۔ لوگ کہتے ہیں کہ جس کے دشمن زیادہ ہوں وہی لوگ دانت پیستے ہیں۔(ذیشان حیدر) مشورہ:۔ جب آپ گہری نیند سو جائیں تو گھر کا کوئی فرد آپ کے سرہانے کھڑے ہو کر اتنی آواز سے کہ نیند میں خلل نہ ہو ‘ ایک مرتبہ سورہ مریم کی پہلی آیت کٓھٰیٰعٓصٓ پڑھ دیا کریں۔ اس عمل کی مدت اکیس روز ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے نظام ہضم کا بھی پورا خیال رکھیں۔ مخالف قوتیں میں ان دیکھی قوتوں کے بس میں ہوں۔ دو مخالف قوتیں میرے اندر جنگ کرتی ہیں۔ نماز کے دوران مختلف قسم کے خیالات اور آوازیں آتی ہیں۔ ایک نماز کی طرف راغب کرتی ہے اور دوسری پریشان کرتی ہے کہ میں نماز ترک کر دوں۔ جب بھی فارغ ہوتا ہوں دل و دماغ میں متضاد خیالات کی جنگ شروع ہو جاتی ہے۔ کبھی کبھی تو میں ان قوتوں کو ہیولے کی صورت میں قریب کھڑے ہوئے محسوس کرتا ہوں۔ تین سالوں سے متضاد خیالات کے دباﺅ میں ایک تکلیف دہ زندگی گزار رہا ہوں۔ جسم کھوکھلا محسوس کرنے لگا ہوں۔ زندہ دلی اور خوشی روٹھ گئی ہے اور میں ایک ویران اور بے کیف زندگی گزار رہا ہوں۔ (راحیل انصاری) مشورہ:۔ سورج نکلنے سے ذرا دیر پہلے یہ عمل کریں کہ وضو کر کے ایک پیالی پانی اپنے سامنے رکھیں۔ ایک صاف ستھری سوئی اور نمک لے کر اس سوئی کو پانی سے نم کر کے نمک سے مس کریں ۔ اس طرح کہ بہت ہی کم مقدار میں نمک اس میں لگ جائے۔ اس نمک پر ایک بار سورہ اخلاص دم کر کے سوئی کو پانی میں ڈال کر گھما دیں پھر اس پانی کو پی لیں۔ یہ عمل گیارہ روز کر کے نتائج سے بذریعہ خط آگاہ کر دیں لیکن گیارہ روز سے زیادہ نہ کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 169 reviews.