Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواجہ عارف ریوگریؒکے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

مرگی کے دورہ کی خلاصی کیلئے
اگر خدانخواستہ کسی کو مرگی کا دورہ پڑتا ہو تو اس دورہ سے خلاصی کیلئے مندرجہ ذیل کلمات باوضو تین بار پڑھ کر مریض پر دم کریں (مریض کے جسم پر پھونک ماریں) اس عمل کی برکت سے ان شاءاللہ تعالیٰ دورہ ختم ہوگا اور مریض صحیح حالت میں آجائے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں۔
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْم۔ الٓمّٓصٓo طٰسٓمّٓo کٓھٰیٰعٓصٓ o یٰسٓ o وَالقُرْاٰنِ الْحَکِیْمِo حٰمٓo عٓسٓقٓ۔ نٓ وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُوْنَo
بچوں کی نظربد اور جنات سے حفاظت
دیگربیماریوں کا علاج بچوں کی نظربد سے حفاظت‘ جنات کے اثرات سے بچائو اور بہت سی بیماریوں سے (چیچک‘ خسرہ‘ انفلوئنزا ہیضہ وغیرہ کی وباءسے) حفاظت کیلئے مندرجہ ذیل الفاظ تین مرتبہ کالے دانے پر یا لوبان پر پڑھ کر کوئلے کی آگ پر تھوڑا تھوڑا ڈال کر اس کی دھونی تمام مکان میں دن میں دوبار صبح سورج نکلنے کے بعد شام کو سورج غروب ہونے سے پہلے‘ دھونی کے الفاظ یہ ہیں:۔ عَلِیْقًا۔ مَلِیْقًا۔تَلِیْقًا۔ اَنْتَ تَعْلَمُ مَا فِی قُلُوْبِھِمْ۔
تمام غم دور ہوجائیں گے
یہ عمل ہر قسم کے غم کو دور کرتا ہے اور پریشانی سے مکمل نجات دیتا ہے۔ بعد نماز ِ عشاءاوّل درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھے اس کے بعد تین سو بار: اِنَّمَا اَشْکُوْا بَثِّی وَحُزْنِی اِلَی اللّٰہِ(سورہ یوسف آیت 86) آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے ہر قسم کی پریشانی اور ہر قسم کے فکر کو دور کرنے کیلئے دعا مانگے۔ ان شاءاللہ تعالیٰ تمام غم وفکر دور ہو جائینگے اور دل ہروقت خوش رہے گا۔
چوری ڈاکے‘ قتل اور مصیبت سےحفاظت
اول گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور اس کے بعد گیارہ بار بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْمِ اس کے بعد گیارہ بار درود شریف پڑھ کر جج، حاکم اور گواہوں کی طرف منہ کرکے روزانہ صبح کو دم کیا کریں۔ سورۂ اخلاص، سورۂ الفلق، سورۂ الناس مکمل باوضو پڑھ کر پانی پر دم کرکے صبح اور شام کو پیا کریں اور مقدمہ کی تاریخ کے دنوں میں ضرور پیا کریں۔
بڑھاپے میں کم سنائی دینا
اگر کسی آدمی کی سننے کی طاقت کم ہوگئی ہو اور اسے کم سنائی دیتا ہو تو عشاءکی نماز کے بعد 41 بار مندرجہ ذیل آیت باوضو پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تین مرتبہ ہاتھ اپنے چہرے پر اور کانوں پر پھیر لے۔ اکتالیس روز بلاناغہ عمل کرنے سے ان شاءاللہ تعالیٰ کان کی قوت سماعت بحال ہوجائے گی۔ وہ آیت یہ ہے:۔ فَقَضٰھُنَّ سَبَعَ سَمٰوٰتٍ فِی یَوْمَیْنِ وَاَوْحٰی فِی کُلِّ سَمَآئٍ اَمْرَھَا ط (حم سجدہ 12)
سفر میں حفاظت
اگر کوئی شخص سفر پر جارہا ہو اور چاہتا ہو کہ سفر میں حفاظت رہے اور ہر قسم کے جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہے تو باوضو ایک بار آیة الکرسی اور تین بار سورہ اخلاص پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلے۔ ان شاءاللہ تعالیٰ سفر سے واپسی تک پڑھنے والا امن وامان میں رہے گا۔اگر اپنے وطن میں رہتے ہوئے کوئی شخص صبح کو ایک بار آیة الکرسی اور تین بارسورہ اخلاص پڑھ لے تو صبح سے شام تک ہر طرح کی مصیبت و پریشانی سے محفوظ رہے گا اور رات کو پڑھ کردم کرلے تو صبح تک چوری ڈاکے‘ قتل اور مصیبت سے محفوظ رہے گا۔
جسمانی امراض سے نجات کیلئے
اگر کوئی شخص کسی جسمانی بیماری میں مبتلا ہو یا خارش‘ کھانسی یا کسی اندرونی بیماری سے پریشان ہوتو باوضو روزانہ گیارہ بار آیة الکرسی پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھوں پر دم کرکے (پھونک مار کے) تمام جسم پر سر سے پاؤں تک پھیر لے اور گیارہ مرتبہ باوضو آیة الکرسی پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لے۔ اگر کوئی دوسرا مریض ہے تو پڑھ کر اس کے دونوںہاتھوں پر دم کردے تاکہ وہ اپنے تمام جسم پر پھیرلے اورگیارہ بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو دے دے کہ وہ اس میں سے تھوڑا تھوڑا پانی پیتا رہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 751 reviews.