Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوگر‘ لقوہ ختم!313 مرتبہ یہ اسم پڑھا!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے آپ اور آپ کے دیگر ساتھی اللہ کے فضل و کرم سے بخیر و عافیت ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ جیسی مہربان اور شفیق ہستی کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے ۔آمین! دعاہے اللہ رب العزت سے کہ وہ رب کریم آپ حضرت کی اولاد اور دیگر ساتھیوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے (آمین)
میں نے عبقری کے ایک رسالے میں پڑھا تھا جس میں ایک دم لکھا ہوا تھا’’ یَارَقِیْبُ‘‘ جو شوگر کے مرض کے متعلق تھا۔ اس اسم کا ورد 313مرتبہ کرنا تھا۔ ہمارے پڑوس میں ایک خاتون ہیں جن کو شوگر تھی اور بعدمیں یہ مرض شدت اختیار کرگیا جس کی وجہ سے اس خاتون کے منہ میں لقوہ بھی آگیا وہ مجھے ملیں تو بتانے لگی میں نے انہیںدم کرنا شروع کردیا۔ 313مرتبہ’’یَارَقِیْبُ‘‘پڑھتی۔ مسلسل دو ہفتوں تک میں نے انہیںدم کیا اور ساتھ میں کریلوں کے سفوف کا استعمال بتایا۔ بعد میں وہ کہنے لگیں کہ رمضان میں پورے روزے بھی رکھے اور بہت سکون کی نیند بھی آتی۔ شوگر کی وجہ سے پائوں میں زخم بھی تھا‘ وہ زخم بھی ایسے غائب ہوا جیسے کبھی تھا ہی نہیں۔ منہ میں جو لقوہ تھا اس کیلئے میں نے انہیں سرسوں کا تیل دم کرکے دیا اور ساتھ میں پانی بھی دم کرکے دیا جو انہوں نے چالیس دن استعمال کیا اب ان کا لقوہ تقریباً ختم ہوچکا ہے بس ذرا سا فرق باقی ہے۔میں نے خاتون کو پانی پر سورئہ بنی اسرائیل کی80 نمبر آیت دم کرکے دی وہ آیت کریمہ یہ ہے: بِسْمِ اللہِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِیْم رَبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُـخْرَجَ صِدْقٍ وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا بعد میں وہ خاتون میرے پاس آئیں بہت زیادہ خوش تھیں۔ کہنے لگیں: میں کوئی ہدیہ وغیرہ آپ کو دینا چاہتی ہوں تو میں نے کہا کہ میں ہدیہ نہیں لیتی، اللہ کی رضا کیلئے کررہی ہوں‘ آپ بس میرے لیے دعا کردیا کریں اور جو ہدیہ آپ مجھے دینا چاہتی ہیں تو وہ پیسوں کی شکل میں کسی مسجد میں ڈال دیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب میں آپ کی شکر گزار ہوں کہ آپ کی وجہ سے میں بھی تقریباً آدھی حکیم بن چکی ہوں۔ آپ یقیناً ہمارے لیے کسی ولی اللہ سے کم نہیں ہیں۔ آپ کیلئے جتنی تعریفیں، دعائیں کی جائیں وہ کم ہیں۔ اللہ آپ حضرت کے ساتھ ہماری نسبت کو قبول کرتے ہوئے ہمیں آپ حضرت کی شفقتوں اور نوازشوں سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)

 (زوجہ سید کاظم حسین شاہ، کوٹلی آزاد کشمیر)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 767 reviews.