Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نیم کے بھرتہ نے میری تکلیف جڑ سے ختم کردی

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس میں اپنے آزمائے اور سنے ہوئے تجربات و مشاہدات ضرور بھیجتی ہوں‘ الحمدللہ! شائع بھی ہوتے ہیں جس سے لاکھوں کا فائدہ اور میرے لیے صدقہ جاریہ کا سبب بنتا ہے‘ آج بھی میں اپنا آزمودہ ایک ٹوٹکہ لیکر حاضر ہوئی ہوں۔ معزز قارئین! آپ کو پتہ ہے کہ نیم قدرت کا بہترین عطیہ ہے‘ اس کے بہت سے طبی فوائد ہیں۔ بالوں‘ سکن‘ اور جسمانی انجری کے کئی مسائل کا حل نیم میں موجود ہے‘ میرے پاؤں کی انگلی پر ساون کے موسم میں عجیب سا زخم پھوٹ نکلا تھا‘ میں نے کئی ادویات استعمال کیں لیکن کوئی خاطر خواہ فائدہ نہ ہوا‘ زخم ٹھیک ہونے کے بجائے روز نئے سرے سے پھوٹ پڑتا تھا‘ اس کے اندر پودے کی طرح ہر روز نئے کیل سے نکل آتے تھے میں انہیں کھینچ کر نکال دیتی تھی اگلے دن پھر اسی طرح کیل نکلے ہوتے تھے۔یہاں تک کہ میں اتنی پریشان ہوگئی کہ مایوس ہونے لگی کہ اس کا علاج آخر کیا ہوگا؟ ابو کے کہنے پر میں نے نیم بھرتہ کرکے اس پر باندھی اور جناب ایک دو یا تین دفعہ باندھنے سے ہی زخم الحمدللہ ایسا ٹھیک ہوا کہ جیسے کبھی تھا ہی نہیں حتیٰ کہ نشان تک نہ رہا۔ اگر کسی کو خدانخواستہ پھوڑے ‘ پھنسی جیسا زخم ہو اور کسی طرح ٹھیک نہ ہوتا ہو تو نیم کا بھرتہ ضرور آزمائیے‘ فائدہ ہوتو دعائیں دیجئے۔نیم کا بھرتہ بنانے کا طریقہ:نیم کے آگے جو کونپلیں ہوتی ہیں یعنی نرم پتے ان کو کوٹ لیں‘ یہ بھرتہ بن جائے گا۔ اب یہ کچلہ ہوا پیسٹ زخم پر باندھنا ہے۔ (بنت چشتی‘ قصور)


(بنت چشتی‘ قصور)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 775 reviews.