Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیمار کو یہ تعویذ گھول کر پلادیں! شفاءیاب ہوگا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ انسانیت کی فلاح کیلئے بہت بڑی خدمت سرانجام دے رہے ہیں‘ جس کیلئے آپ کو خاص طور پر مبارک باد اور دلی دعائیں کہ اللہ کریم آپ سے اسی طرح کام لیتا رہے۔عبقری رسالہ میں بے شمار وظائف سے میں نے خود فائدہ اٹھایا‘ لوگوں کو بتایا ان میں سے جس نے بھی عمل کیا اس کو فائدہ ہوا۔ لاتعداد ایسے نسخہ جات ہیں جو میں نے اپنے گھر بنا کررکھے ہوئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر خود بھی استعمال کرتا ہوں اور لوگوں کو بھی ہدیہ کرتا رہتا ہوں۔ چند سال پہلے مجھے کسی دوست نے ایک تعویذ دیا تھا کہ مریض جو کسی دوا سے صحت یاب نہ ہورہا ہو یا سالہا سال سے بستر پر پڑا ہو‘ہر دوا اس پر ناکام ہوگئی ہو یا علاج چل رہا ہو اور مکمل بہتری نہ ہورہی ہو اس کو گھول کر پلادیں ‘ چند دنوں میں ہی رزلٹ آپ کے سامنے ہوگا۔ اس کے علاوہ یہی تعویذ جادو جنات‘ گھریلو جھگڑوں میں انتہائی کامیاب ہے۔ میں نے چند لوگوں پر آزمایا میں خود حیران رہ گیا۔ میرے ایک جاننے والے کی والدہ کا بلڈپریشر ہائی رہتا تھا‘ بہت علاج کرواتے‘ صبح و شام ایک مہنگی گولی کھلاتے مگر اچانک ہی بلڈپریشر ہائی ہوجاتا‘ میں نے انہیں کہا کہ آپ باقی علاج جاری رکھیں مگر ساتھ یہ تعویذ بھی گھول کر پلاتے رہیں‘ تین دن بعد مجھے ملا اور اس نے بتایا کہ جب سے طبی علاج کے ساتھ یہ پانی پلانا شروع کیا ہے میری والدہ کا بلڈپریشر ہائی نہیں ہوا اور وہ بالکل مطمئن اور پرسکون ہیں۔
اسی طرح یہ نقش حاملہ کیلئے بھی لاجواب ہے‘ حاملہ عورت کو ساتویں ماہ سے یہ تعویذ پانی میں گھول کر پلانا شروع کردیں‘ بچہ انتہائی آسانی سے اور نارمل ڈیلیوری کے ذریعے ہوگا۔
میرے دوست کی اہلیہ کو ڈاکٹرز شروع سے ہی آپریشن کا کہہ رہے تھے‘ میرے ساتھ اس نے بات کی کہ کوئی پرائیویٹ اچھا ہسپتال ہے تو بتاؤ میری اہلیہ کاڈیلیوری کیس وہاں سے کرواناہے کیونکہ ڈاکٹرز آپریشن بول رہے ہیں‘ میں نے اس کو یہی تعویذ دیا اور ساتھ عبقری میں آیا ایک نسخہ کہ نویں مہینے سے دس قطرے روغن بادام کے رات کو دودھ میں ڈال کر پلادیا کرو۔ الحمدللہ! اس کا مقامی سرکاری ہسپتال میں بالکل آسانی سے نارمل ڈیلیوری ہوئی۔ میرے دوست نے مجھے خود بتایا کہ اس تعویذ اور روغن بادام والے نسخہ نے میرا پچاس ہزار سے اوپر کاخرچہ بچا دیا اور میری بیوی کو آپریشن جیسی اذیت بھی نہ سہنا پڑی اور انتہائی سہولت سے تمام امور سرانجام پاگئے۔

 کامران ثاقب‘ کراچی

 

الباسط کا نقش ہر مرض کے لیے
کسی مرض کے لیے سفید کاغذ پر لکھ کر پانی میں ڈالیں اور پئیں ان شاء اللہ چند دن تک مرض ختم ہو جائے گا۔ اگر کسی کا بچہ پیدا ہونے والا ہوتو چند دن پہلے سفید کاغذ پر لکھ کر پانی میں ڈال کر پلائیں ان شاء اللہ بچہ نارمل پیدا ہوگا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 782 reviews.