Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیٹی میں خون کی کمی پوری،ہاضمہ ٹھیک ہوگیا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیٹی کی عمر دس سال ہے اور وہ چھٹی جماعت کی طلبہ ہے۔ نہایت کمزور جسم، خون کی کمی کا شکار تھی۔ روزانہ صبح سکول جاتے ہوئے اس کی ایک ہی ضد ہوتی میں نے ناشتہ نہیں کرنا۔ جب وجہ پوچھو تو کہتی کے امی میرا دل خراب ہوتا ہے بے چینی سی محسوس ہوتی ہے الٹی آتی آتی رہ جاتی ہے اس لیے میرا ناشتے کو دل نہیں کرتا ۔ میں اسے لنچ باکس تیار کر کے دے دیتی اکثر اوقات دوپہر کو جب اس کو سکول سے لینی جاتی تو لنچ باکس ویسے کا ویسا پھر میں اس کو ڈانٹتی کہ بیٹا تم نے صبح بھی ناشتہ نہیں کیا اور دوپہر میں لنچ بھی نہیں کیا تو پھر اس کا ایک ہی جواب کہ امی میرا دل نہیں کرتا۔ میں نے اس کے متعلق اپنے شوہر سے بات کی تو اس نے کہا کہ کسی اچھے ڈاکٹر کو دکھاتے ہیں۔ہمارے گھر سے کچھ فاصلے پر ایک کلینک ہے جہاں سپیشلسٹ بیٹھتا ہے اس کے پاس بیٹی کو لے گئے اس نے کہا کہ پریشانی کی بات نہیں ہے معدہ میں پرابلم ، خون کی کمی اور کمزور بھی ہے۔ اس نے دو کیپسول اور ایک سیرپ لکھ کر دے دیا بس پھر میں دوائی لے کر بیٹی کے پیچھے پیچھے اور وہ میرے آگے آگے دوائی کا نام سنتے ہی بھاگ جاتی۔ پھر میں تھک کر بیٹھ جاتی تو میرے پاس آکر کہتی کہ امی جان میں نے دوائی نہیں کھانی میرا نہیں دل کرتا اس طرح ساری دوائی ویسی کی ویسی پڑی رہتی۔ میرے شوہر کے کسی دوست نے ان کو بتایا کہ عبقری دواخانہ لے جائو آپ کی بیٹی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اگلی صبح ہم اپنی بیٹی کو عبقری دواخانے لے گئے وہاں اسسٹنٹ حکیم صاحب کو چیک کروایا تو انہوں نے ہاضم خاص پھکی اور تندرستی ٹانک تجویز کیا ہم نے فوری خریدا اور گھر آگئے پہلے روز جب اس نے تندرستی ٹانک پیا تو خوش ہونے لگی کہ یہ تو بہت اچھے ذائقے والا ہے۔ تندرستی ٹانک کی پانچ بوتل کے استعمال سے میری بیٹی میں خون کی کمی پوری ہوگئی اور ہاضم خاص پھکی سے معدہ بھی نظام ہاضمہ بھی ٹھیک ہوگیا۔اب وہ دن میں تین چار مرتبہ روٹی پکوا کر کھاتی ہے اور کہتی ہے کہ امی مجھے بھوک بہت لگتی ہے۔ اورتندرستی ٹانک کی تو دیوانی ہوگئی ہے سکول جاتے ہوئے ایک بوتل پانی میں تندرستی ٹانک مکس کرکے لے جاتی ہیں۔اور سارا دن اس سے لطف اندوز ہوتی ہے۔(ذکیہ شاہنواز، لاہور)

 

عبقری میری خوشی کا وسیلہ بن گیا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی کو پانچ سال ہوگئے تھے لیکن اولاد جیسی نعمت سے محروم تھا کہاں کہاں سے دوائی نہیں لی اگر لکھنے بیٹھو تو صفحات کے انبار لگا دوں ۔ اولاد کی نعمت کے لیے اتنا پیسے لگایا اور طرح طرح کی رنگ برنگی ادویات کا اتنا استعمال کیا کہ میں بلڈپریشر جیسی بیماری میں بھی مبتلا ہوگیا۔میری بیوی میں کوئی کمی نہ تھی لیکن پھر بھی اس کو خاندان والوں کی باتیں سننی پڑتی حالانکہ میری بیوی کو پتہ تھا کہ مجھ میں کمی ہے لیکن اس نے تمام خاندان میں ہونے والی باتیں برداشت کیں ۔ ہر کسی نے مجھے دوسری شادی کا مشورہ دیا لیکن میں تو جانتا تھا کہ کمی کس میں ہے؟ اس لیے میں خفیہ طور پر ادویات کا استعمال جاری رکھے ہوئے تھا۔ آخر میں اولاد جیسی نعمت کی امید سے بھی مایوس ہوگیا۔ ایک روز معمول کے مطابق میں اپنے آفس کی جانب گامزن تھا کہ راستے میں ایک سائیکل کھڑی دیکھی جس پر مختلف اخبار لٹکے ہوئے تھے میں نے سوچا دو منٹ رک کر آج کے اخبار کا ہی مطالعہ کرلوں۔ایک اخبار پڑھنے کے لیے اٹھایا تو نیچے عبقری رسالہ پڑا تھا میں نے اخبار چھوڑ کر عبقری رسالہ پکڑ لیا اور مطالعہ شروع کیا اس میں کمال کے ٹوٹکے تھے چند صفحات پلٹے تو میرے اندر ایک جستجو پیدا ہوئی کہ شاید میری بیماری کا بھی علاج ہو میں جلدی جلدی صفحات پلٹتا رہا ایک جگہ آکر نظر رک گئی جہاں ایک دوائی ’’بے اولادی کورس‘‘ درج تھی اس کے بارے پڑھا اور اگلے روز عبقری دواخانے پہنچ گیا اور اس دوائی کے متعلق مزید جاننے کی کوشش کی آخر دل مطمئن ہوا اور ’’بے اولادی کورس‘‘ خرید کر گھر آگیا اور ایک کورس کے استعمال کے بعد ٹیسٹ کروایا تو قوت کافی بڑھ گئی تھی دو کورسز کے استعمال کے بعد اللہ تعالیٰ نے کرم کردیا اور اولاد جیسی نعمت کی امید دی۔ جس روز مجھے پتہ چلا کہ میں باپ بننے والا ہوں میری خوشی کی انتہا نہیں رہی۔ میری خوشی کا وسیلہ عبقری بن گیا۔(ع،ر، لاہور)

 

قارئین کی شکایت عبقری کی ادویات: قارئین شکایت کرتے ہیں کہ سیرپ یا شہد کا رنگ کبھی گہرا کبھی ہلکا‘ سیرپ کا قوام کبھی پتلا کبھی گاڑھا۔ ذائقہ کبھی زیادہ کڑوا کبھی کم! ادویات کے پاؤڈر کے رنگوں میں بھی کمی و بیشی۔ اس طرح کی بے شمار اور شکایات! دراصل قارئین! ہاتھ سے تیار ہونے والی دوائی اپنی ایک مکمل اور جامع تاثیر رکھتی ہے۔ مشین سے تیارہونے والی دوائی کا انداز اور ہوتا ہے۔ یہ کمی بیشی نہ اجزا میں ہے نہ تاثیر میں ہے بلکہ موسم کی سردی گرمی کبھی مواد کو پگھلا دیتی ہے کبھی سکیڑ دیتی ہے۔

چہرہ پہلے کی طرح صاف و شفاف تر و تازہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پچھلے تقریباً دو ماہ سے میرے چہرے پر اچانک سے کیل مہاسے، چھائیاں نمودار ہونے لگیں میں یہ دیکھ کر بہت پریشان ہوئی حالانکہ میں نے کبھی کوئی کریم یا بلیچ کا استعمال نہیں کیا تھا ۔میں سوچ میں پڑ گئی کے یہ کیسے ہوگیا؟ جلدی امراض کے سپیشلسٹ سے چیک اپ کروایا تو اس نے کہا کہ آپ کو معدہ کا مسئلہ ہے کسی اچھے سے ڈاکٹر یا حکیم کو چیک کروائیں۔ اس کے بعد دو چار ڈاکٹرز کو چیک کروایا اور ان کی دی گئیں ادویات کا استعمال شروع کیا مگر کوئی فرق نہیں پڑا اور چہرے کو لے کر میری فکر میں اضافہ ہوتا گیا۔ میںجس کے پاس سلائی سیکھنے جاتی تھی اس باجی نے مجھے عبقری دواخانے کے بارے میں بتایا کہ وہاں بہت اچھے حکیم صاحب بیٹھتے ہیں تم ان سے اپنا چیک اپ کروائو ان شاء اللہ ٹھیک ہو جائو گی۔ میں نے ان سے عبقری دواخانے کا ایڈریس لیا اور اگلے روز اپنی والدہ کو ساتھ لے کر عبقری دواخانے پہنچ گئی جہاں اسسٹنٹ حکیم صاحب بیٹھے ہوئے تھے ٹوکن لیا اور باری کا انتظار کرنے لگی باری آنے پر ان کو اپنی بیماری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مجھے چہرہ شفاء پھکی کھانے اور دیسی کریم چہرے پر لگانے کے لیے دی۔ تقریباً دو ماہ چہرہ شفاء اور تین دیسی کریم کے استعمال سے میرے چہرے پر کیل مہاسے، چھائیاں مدہم پڑنے لگ گئیں اور آہستہ آہستہ میرا چہرہ پہلے کی طرح صاف اور شفاف ہوگیا۔ (نمرہ، رائیونڈ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 786 reviews.