Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی منزل مری!بیٹے کو نوکری‘ بیٹی کی شادی‘ کاروبار سیٹ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

محترم جناب حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ میںر وحانی منزل مری کے متعلق پڑھا‘ جانے کا ارادہ تھا کہ وبائی مرض پھوٹ پڑا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں مقیم ہوگیا‘ ہر روز دعائیں مانگتا کہ یااللہ ! اس آفت کو ختم فرما اور میں روحانی منزل جاسکوں‘ نجانے کونسی طاقت تھی جو مجھے روحانی منزل کی طرف کھینچ رہی تھی‘ میرے اندر سے آواز اٹھ رہی تھی کہ تیرے مسائل کا حل ادھر جاکر ملے گا۔ خدا خدا
کرکے لاک ڈاؤن ختم ہوا‘ میں حسب موسم بستر اٹھایا اور روحانی منزل مری کی طرف راہ لی۔ روحانی منزل میں جاکر دل کو بہت سکون ملا‘ بالکل گھر جیسا ماحول‘ کھانا‘ رہائش‘ بے لوث خدمت۔ مجھے یَافَتَّاحُ کا وظیفہ دیا گیا‘ جو میں نے کرنا شروع کردیا‘اور تقریباً چار دنوں میں سوا لاکھ مکمل کرلیا۔ میرے بچے کی نوکری کا مسئلہ تھا‘ بیٹی کے رشتہ میںرکاوٹ تھی‘ میرا اپنا کاروبار ٹھپ ہوچکا تھا‘ انتہائی پریشان تھا مگر جیسے ہی روحانی منزل میں داخل ہوا ایسے جیسے مجھے کوئی پریشانی ہے ہی نہیں‘ دل میں عجیب سی خوشی‘ سکون‘ روح کو اطمینان‘ وہاں ذکرخاص اور اعمال میں بہت برکت ہے۔میں روزانہ تین سے چار مرتبہ صلوٰۃ التسبیح پڑھتا‘ رب کریم سے رو رو کر دعائیں مانگتا۔میں نے وہاں گیارہ دن گزارے‘نویں دن میرے بیٹےکا فون آیا کہ مجھے نوکری کی کال آگئی ہے‘ صبح ہی جانا ہے۔ میں خوشی میں نہال اور فوراً سجدے میں گرگیا اور رب کریم کا شکر ادا کیا۔گھر واپس آیا تو طبیعت ہشاش بشاش تھا‘ جب گیا تھا تو چہرہ مرجھایا تھا مگر جب واپس آیا تو ہر کوئی یہ پوچھتا تھا کہ وہاں کھاتا کیا تھا‘ تیری صحت بہت بہتر ہوگئی ہے‘ انہیں بتایا کہ یہ روحانی منزل کے اعمال کا نور ہے‘دو ماہ کے اندر بیٹی کا رشتہ ہوا‘ گزشتہ ہفتہ اس کی رخصتی سے فارغ ہوا ہو۔میری دکان پہلے سے بہتر چل رہی ہے۔ زندگی میں انتہائی سکون ہے۔ اس مرتبہ اہلیہ اوربیٹے کو ہمراہ لے کر جانے کا ارادہ ہے۔ (م۔ر، سیالکوٹ)
روحانی منزل میں ہونے والے اعمال
کی تفصیلات صفحہ نمبر 63 پر پڑھیں۔
روحانی منزل ہرگز نہ جائیں لیکن پہلے یہ پڑھیں
1۔رات عشاء کے بعد آنے والے خواتین و حضرات کو آنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔بالخصوص سیر کیلئے آنے والے حضرات کیلئے روحانی منزل داخلہ بند ہے۔2۔ محرم کے بغیر آنے والی خواتین کو روحانی منزل میں داخلہ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔3۔ بڑی عمر اور بیمار افراد اپنے ساتھ کوئی جوان ساتھی ضرور لائیں۔ 4۔روحانی منزل مری میں پہلی مرتبہ آنے والے

0322-4688313 پر رابطہ کرکے آئیں تاکہ انہیں  پریشانی نہ ہو۔5۔ حسب موسم بستر ہمراہ لائیں‘ بستر کے بغیر رات ٹھہرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مچھلی کے دانت کا ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک ٹوٹکہ ہےجو میں عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں‘خاص طور پر عبقری ٹوٹکہ سیکشن میں ضرور جگہ دیجئے۔ٹوٹکہ نوٹ فرمالیں:۔ کسی بھی نسل کی مچھلی کے دو دانت لیکر گلے میں تعویذ بناکر لٹکالیں‘ ان شاء اللہ پھلبہری بہت جلد ختم ہو جائے گی۔ (محمد صدیق، لاہور)
عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے ۔
نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کے راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 805 reviews.