Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

چھوٹے چھوٹے روحانی ٹوٹکوں سے بڑی پریشانیاں ختم

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جب سے عبقری ملا‘ زندگی آسان ہوگئی‘ بے شمارمسائل‘ مشکلات سے چھٹکارا ملا‘ ایسی ضدی بیماریاں جن کے بارے میں سوچتی تھی کہ اب یہ موت تک میرا پیچھا نہیں چھوڑیں گی ان سے بھی جان چھوٹ گئی۔
زیرناف بیماریاں‘ عیب سب ختم
(۱)میں زیرناف بیماریوں کا مجموعہ تھی‘گناہوں کا شکارتھی‘ مجھ میں بہت عیب تھے‘ عبقری رسالہ میں آخری چھ سورتوں کے متعلق پڑھا۔میں نے نماز میں آخری چھ سورتیں پڑھنا شروع کردیں۔ یقین جانیے میری زیرناف بیماریاں‘ عیب‘ گناہ سب ختم ہوگئیں۔ایسا زبردست عمل ہے کہ اگر کوئی بے یقینی کے ساتھ کرئے تب بھی اس کو فائدہ پہنچے گا اور وہ خودبخود یقین کرنا شروع کردے گا ۔
بڑے ناخنوں کا وبال! زیرناف بیماریاں
(۲)میں لیکوریا کے لیے اکسیر البدن کھاتی رہی ہوں۔ مجھے فرق پڑا مگر پھر دوائی کے کھانے کے باوجود ہلکا ہلکا مسئلہ ہوگیا ‘میں نے غور کرنا شروع کیا‘ میرے ناخن بڑھتے ہوئے تھے‘ میں نے وہ کاٹے تو مجھے حیرت انگیز طور پر فائدہ ہوا۔ اب میں دوائی بھی نہیں کھاتی مگرٹھیک ہوں ‘بس ناخن نہیں بڑھنے دیتی ہر چوتھے یا پانچویں دن ہاتھ پائوں کے ناخن کاٹ لیتی ہوں۔ اللہ کے کرم سے بالکل ٹھیک ہوں۔ میرا تجربہ ہے ناخن بڑھنے کا زیر ناف بیماریوں سے گہرا تعلق ہے ناخن کاٹ کر رکھیں زیر ناف بیماریوں سے بچے رہیں گے۔
اللہ محفوظ رکھتا ہے!
(۳)میں ایک دن گھر میں اکیلی تھی میری خالہ کا بیٹا جو شادی شدہ ہے ہمارے گھر آگیا۔ جوان ہے‘ مجھے بالکل بھی اچھا نہ لگا‘ میں اکیلی ہوں تو یہ آگئے ہیں وہ خود ہی بیٹھ بھی گئے۔اب میں انہیں جانے کا کہہ بھی نہیں سکتی تھی۔میں نے کچن سے پانی لاکر انہیں دیا‘اور دل ہی دل میں سورۂ قریش پڑھنا شروع کردی کہ یااللہ یہ خود ہی اٹھ کر چلے جائیں‘ کزن نے ایک دوباتیں میرے ساتھ کیں میں نے صرف سر ہلا کرہوں ہاں کردی‘اور مسلسل سورۂ قریش پڑھتی رہی‘ ابھی پانچ منٹ ہی ہوئے تو وہ خود ہی اٹھے سلام کیا اور گھر سے باہر چلے گئے اور میں نے اللہ کریم کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا‘ کہ اگر کوئی گھر آجاتا تو نجانے وہ کیا سمجھتا؟کیونکہ وہ پہلے کبھی کبھار ہی ہمارے گھر آتے تھے۔اس طرح اچانک ان کی آمد نے مجھے بھی پریشان کردیا تھا۔
ٹریفک جام میں راستہ مل جائے
(۴)میں جب بھی سفر پر نکلوں ٹریفک سخت جام ہوتو سورئہ قریش پڑھنا شروع کردیتی ہوں ایسے سڑک پر راستہ بنتا ہے کہ میں نکل جاتی ہوں کہ مجھے خود بھی پتہ نہیں چلتا کہ کیسے ہوا؟
سخت ترین پریشانی سے چھٹکارا
(۵)میری باجی کا بڑا آپریشن ہوا میں اس کے گھر کام کاج کے لیے گئی ایک دن وہ ہسپتال گئی ٹانکے چیک کروانے اپنا بیٹا میرے پاس چھوڑ گئی 20 یا 25دن کا تھا۔ وہ بہت زیادہ رونا شروع ہوگیا۔ میں شادی شدہ نہیں‘ مجھے بچوں کو چپ کرانا یا سنبھالنا نہیں آتا‘ میں پریشان ہوگئی ‘میں نے سورئہ قریش پڑھنا شروع کردی کہ یااللہ باجی دس منٹ میں گھر آجائے اور بچہ بھی چپ ہوجائے۔ ابھی 9منٹ ہی ہوئے کہ باجی گھر آگئی حالانکہ جس ڈاکٹر کے پاس وہ گئی وہاں تو اتنا رش ہوتا ہے دو گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے بس سورئہ قریش سے اللہ نے کرم کردیا۔
مناسب قیمت پر چیز خریدنے کا فارمولہ
(۶)بازار جاتے ہوئے درود شریف پڑھ کر ’’لاخلابہ‘‘ پڑھتے ہوئے جاتی ہوں۔ جتنا مرضی رش ہو دکاندار مجھے جلدی چیز دے دیتا ہے اور قیمت بھی خود ہی مناسب بتا دیتا ہے مجھے بحث نہیں کرنی پڑتی۔
شیمپو کا نقصان اور صابن کا فائدہ
(۷)میں مہنگا ترین برانڈ کاشیمپو استعمال کرتی تھی‘ سر دھوتے وقت مجھے دماغ میں بہت جلن اور درد محسوس ہوتا تھا۔ بال بہت پتلے ہوگئے‘ خشکی سکری بڑھنا شروع ہوگئی‘ سکن اسپیشلسٹ کو چیک کروایا‘ انہوں نے ایک شیمپو اور کنڈیشنر لکھ دیا‘ اس کے استعمال سے بال مزید پتلے ہوگئے اور اترنا بھی شروع ہوگئے۔ پھر آپ کا شیمپو کے نقصانات پر درس سنا‘ شیمپو چھوڑ کر صابن لگانا شروع کردیا‘اس کے ساتھ بالوں میں تیل کی مالش شروع کردی‘ اب بال دھوتے وقت جلن بھی نہیں ہوتی ‘ خشکی بھی ختم اوربال پہلے کی نسبت اترتے بھی کم ہیں اور بھاری ہونے بھی شروع ہوگئے ہیں۔
رزق میں اضافہ کیلئے یہ تین الفاظ ضرور پڑھیے!
(۸)کافی عرصہ پہلے آپ نے عبقری میں پہلے صفحہ پر ’’ایڈیٹر کے قلم‘‘ یعنی آپ کے حال دل کے مضمون میں آپ نے ایک وظیفہ بتایا تھا‘ جس کے کمالات مجھ پر انوکھے کھلے۔اس مضمون میں آپ نے ہر پریشانی‘ الجھن ‘ مشکل اور رزق میں برکت کیلئے یَابَاسِطُ یَافَتَّاحُ یَاکَرِیْمُ ہروقت کھلا پڑھنے کا فرمایا تھا۔جب میں گھر ٹیوشن پڑھایا کرتی تھی تو میں جس دن یقین کے ساتھ ایک تسبیح درج بالا اسماء کی پڑھ لیتی تو اگلے دن ہی ایک نیا بچہ ٹیوشن پڑھنے آجاتا اور میری مرضی کی فیس مجھے ملتی۔ اب بھی کسی نے میرے پیسے دینے ہوںتو میں انہی اسماء کی ایک تسبیح پڑھ لیتی ہوں‘ کوئی نہ کوئی سبب بن جاتا ہے اور میرا کام ہوجاتا ہے۔
موبائل پر درس سننے کے جتن
(۹)ہمارے گھر میں سادہ بٹنوں والا موبائل ہے یعنی اینڈرائڈ موبائل نہیں ہے۔ اس پر لائیودرس نہیں چلتا۔ بھائی کے پاس انٹرنیٹ والا موبائل ہے‘ کبھی درس لگا دیتا ہے اور اکثر انکار کردیتا ہے‘ ایک دفعہ میں نے کہا‘ درس لگائو ۔وہ کہنے لگا میں نےفلاں چینل پرآن لائن ایک پروگرام دیکھنا ہے‘میں درس نہیں چلاؤں گا۔ میں نے سوچا اس کو کیوں کہہ رہی ہوں اپنے اللہ سے کہتی ہوں‘ میں نے سورئہ قریش پڑھناشروع کردی‘ ابھی پانچ منٹ ہی ہوئے تھے کہ خود ہی کہنے لگا کونسا درس لگانا ہےـ؟ اورپروگرام چھوڑ کر درس لگا کر موبائل مجھے پکڑایا اور خود صوفے پر لیٹ کر آرام سے درس سننے لگا۔
اللہ پاک نے کرم کردیا
(۱۰)میرے تایا زاد بھائی نے اپنے بچوں اور بیوی کو گھر سے نکال دیا‘میں سخت پریشان ہوئی‘ بات بہت زیادہ بڑھ چکی تھی‘ میں نے ان کی نیت کرکے روحانی غسل کیا اور ’’یَامَانِعُ‘‘ پڑھا ۔ اس دن میرے والد شام کو میری بھابھی کو لینے گئے۔ ان کی امی بھیجنے کو ہرگز تیار نہیں تھی‘ میں نے سخت تصور کرکے یامانع پڑھنا شروع کردیا‘ اللہ پاک نے کرم فرمایا ‘ تھوڑی سی بحث کے بعد وہ تیار ہوگئیں اور میری بھابھی میرے گھر آگئیں۔

 

(پوشیدہ۔سیالکوٹ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 806 reviews.