Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

انمول خزانہ کی کرامات (عدیل خالد)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

السلام علیکم حضرت جی! امید کرتا ہوں آپ خیریت سے ہوں گے۔ حضرت میں آپ کو دو حقیقت پر مبنی واقعات تحریر کرنا چاہتا ہوں۔ میں دو انمول خزانوں کی برکت بتانا چاہتا ہوں۔ 1) یہ2006ءءکی بات ہے چند وجوہات کی بنا پر جاب چھوڑ دی۔ میرے ساتھ میرا ایک اور دوست بھی تھا جس نے میرے ساتھ ہی جاب چھوڑی تھی۔ پریشانی تھی‘ گھر بھی پیسے بھیجتا تھا‘ گھر سب بتا دیا۔ گھر والوں نے کہا کہ تم نے ٹھیک نہیں کیا لیکن دل نہیں مانتا تھا۔ ایک دن اپنے دوست طلال کے گھر رہنے گیا تو اگلے دن کسی کام سے گاڑی پر نکلے تو گاڑی کا Dash Board کھولا تو اس میں سے دو انمول خزانے کا کتابچہ نکلا۔ طلال نے کہا کہ اس کو اپنے پاس رکھ لو اور پڑھا کرو۔میں نے پڑھنا شروع کیا‘ انمول خزانہ (1) میں نے کم پڑھا وہ دن میں ایک بار پڑھ لیتا تھا لیکن خزانہ (2) دل لگا کر پڑھا کہ ایک دن میں بیٹھا ہوا تھا کہ مجھے اپنے پرانے باس کا فون آیا انہوں نے کہا کہ ایک جاب ہے کر لو۔ مجھے اس بات کی امید ہی نہیں تھی کہ ایسا بھی ہو جائے گا جبکہ ان سے کافی تکرار ہوئی تھی اس وقت اور آج اللہ کا شکر ہے پہلے سے بہتر حالات ہیں۔ تنخواہ بھی پہلے سے زیادہ ہے۔ ابھی خزانہ (2) پڑھا تھا خزانہ (1 ) نہیں پڑھا تھا‘ پڑھ لیتا تو پتا نہیں کیا ہوتا۔ 2) پچھلے ہفتے میں لاہور سے گجرات جا رہا تھا‘ میرے روم میٹس بھی میرے ساتھ تھے اور ہم لوگ گاڑی پر تھے۔ پچھلی نشست پر میں تھا اور لاہور سے نکلتے وقت انمول خزانہ (2) پڑھ رہا تھا۔ جب کامونکی کے پاس پہنچے تو گاڑی ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی ۔ گاڑی کا پچھلا حصہ کافی Damage ہو گیا ۔ یہ یقینا انمول خزانے کی ہی برکت تھی کہ ہم محفوظ رہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 185 reviews.