قیامت تک دعائے مغفرت:۔حضرت ابو سعید بن عبدالعزیز رحمة اللہ علیہ سے مروی ہے کہ ایک بار ذی الحجہ کے موقع پر حضرت مکحول شامی نے کہا کہ اے لوگو! اگر ہو سکے تو اپنے کپڑے بیچ کر قربانی کے لیے گائے یا بکری خریدو کیونکہ قربانی کے ہر قطرے پر اور ہر لقمے پر بے حدو حساب ثواب ملتا ہے۔ چنانچہ پہلے لقمے پر اللہ تعالیٰ پہلے آسمان میں ایک پرندہ سفید رنگ کا انڈے کے برابر اور دوسرے لقمے پر دوسرے آسمان میں ایک پرندہ مرغ کے برابر اور تیسرے آسمان میں ایک بکری کے برابر اور چوتھے آسمان میں گائے کے برابر اور پانچویں آسمان میں اونٹ کے برابر اور چھٹے آسمان میں ہاتھی کے برابر اور ساتویں آسمان میں ایک پرندہ کوہ احد کے برابر اسی طرح تمام قطروں اور لقموں سے بیشمار پرندے عرش کے نیچے پیدا کردے گا۔ جو قیامت تک اس قربانی کرنے والے کے لیے دعا واستغفار میں مشغول رہیں گے۔(تذکرة الواعظین)
رزق میں برکت:۔حضرت جلال الدین سیوطی رحمتہ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ جس گھر میں کوئی جانور قربان نہیں کیا جاتا حالانکہ گھر والا تنگدست نہیں پس وہ گھر شکایت کرتا ہے اور ان گھروالوں کے لئے بددعا کرتا ہے اور کہتا ہے کہ جس طرح تم نے مجھے قربانی کی دولت سے محروم رکھا اللہ تم کو بھی خیروبرکت سے بے نصیب کرے اور جس گھر میں قربانی کی جاتی ہے وہ دعائے نیک کرتا ہے کہ جس طرح تم نے مجھے برکتوں سے مالا مال کیا تم کو بھی اللہ تعالیٰ اپنے احسان سے شاد کام کرے اس گھر میں سال بھر تک رزق کی برکت ہوگی اور قربانی کرنے والا حفظ الٰہی میں رہے گا۔(تذکرہ الواعظین)
اللہ کے ہاں مقبول:۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ا نے ارشاد فرمایا کہ یوم النحر(ذی الحجہ کی دسویں تاریخ) کا کوئی عمل اللہ کے نزدیک قربانی کا خون بہانے سے زیادہ محبوب نہیں ہے اور بیشک یہ (قربانی کا جانور) اپنے سینگوں اور اپنے کھروں اور اپنے بالوں کے ساتھ آئے گا اور بیشک یہ خون اللہ کے نزدیک زمین پر گرنے سے مقبولیت کا درجہ پالیتا ہے لہٰذا خوش دلی کے ساتھ قربانی کیا کرو۔ (ترمذی، ابن ماجہ)
پل صرا ط پر سواری :۔آنحضرت ا نے فرمایا ہے اے مسلما نو! قر بانی کے جانور وں کو کھلا پلا کرخو ب موٹا کیا کرو۔ کیونکہ یہی جانور قیا مت کے دن پل صراط پر سواری کا کام دینگے ۔ عیدالاضحی کے دن اللہ کے نزدیک خون کے قطرے زمین پر گرانے سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں ۔ قربانی کے خون کا پہلا قطرہ جو زمین پر گرتاہے وہ قر بانی کرنیوالے کے تمام گنا ہو ں کا کفا رہ ہو تاہے ۔
ہزار اونٹ خر چ کر نے کا ثواب
آپ صلی اللہ علیھ وسلم نے فرما یا جو شخص قربانی کے دن نما ز سے فا رغ ہونے تک کھانے پینے سے روزہ دار کی طر ح رکا رہے اس کو بنی اسرائیل کے پا نچ سو نبیو ں کے برا بر ثواب ملے گا اور گویا اس نے راہ ِ الٰہی میں پا نچ سو کا فروں کو قتل کیا اور پانچ سو مظلومو ں کا ثواب پا ئے گا گو یا اس نے خداکی راہ میں ہزار اونٹ اور ہزار گھوڑے غازیو ں کو سواری کے لیے دیے اور ہزار حافظو ں کے برا بر ثواب پائیگا جو اللہ کے وا سطے تلا وت قر آن مجید کر تے ہو ں اور جو شخص ان ایام میں صدقہ و خیرات دیگا اس نے گو یا تمام دنیا کا چاندی و سونا رضائے الٰہی کے لیے جنگ بدر کے مو قع پر محمد ا کے اصحاب کو بخش دیا اور جس نے کسی بھوکے کو کھانا کھلا یا اس نے گو یا بنی اسرائیل کے ستر نبیو ں اور ایک لا کھ یتیمو ں اور ایک لا کھ علماءکو آسودہ شکم کر دیا۔ (تذکرة الواعظین)
اعلان مغفرت
فقیہ ابو للیث رحمة اللہ علیہ سے منقول ہے کہ آنحضرت ا عیدالاضحی میں دو جانور قربانی کر کے فرمایا کرتے تھے۔ اللہ ان میں سے ایک جانور اپنی طرف سے اور دوسرا اپنی اُمت کی طرف سے قربانی کرتا ہوں۔ پس جو شخص آنحضرت ا کی طرف سے قربانی کرے گا وہ بے شمار ثواب پائے گا۔ (تذکرہ الواعظین)
ایک سال کی عبادت کا ثواب
جس پر قربانی واجب ہو اس کے لیے مستحب ہے کہ نماز عید سے فارغ ہو کر قربانی کرے اور قربانی کا گوشت کھائے، اور تمام گوشت کے تین حصے کر کے ایک حصہ اپنے گھر میں صرف کرے جو شخص خالص نیت سے قربانی کرے گا وہ تمام گناہوں سے پاک صاف ہو جائے گا اور سال بھر تک اللہ تعالیٰ اس کے رزق میں برکت دے گا۔ اس کو کسی کا محتاج نہ کرے گا پھر قیامت کے دن وہی قربانی کا جانور اس کے سامنے پیش کیا جائے گا جس پر سوار ہو کر پل صراط سے دوڑتی ہوئی بجلی کی طرح گزر کر داخل بہشت ہوگا۔ (انیس الواعظین)
مناقب صحابہ رضی اللہ عنہ اور اہل بیت رضی اللہ عنہ
اُم المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بچپن سے جوانی تک کا زمانہ اس ذات اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں بسر کیا جو دنیا میں مکارم اخلاق کی تکمیل کیلئے آئی تھی اور جس کے روئے جمال کا آغاز اِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیم ہے‘ اس تربیت گاہ روحانی یعنی شانہ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم نے اہلیان حرم کو حسن اخلاق کے اس رتبہ تک پہنچا دیا تھا جو انسانیت کی روحانی ترقی کی آخری منزل ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرمایا کرتی تھیں کہ میں فخر نہیں کرتی‘ بلکہ بطور واقع کے کہتی ہوں کہ اللہ نے مجھ کو نو باتیں ایسی عطا کی ہیں جو دنیا میں میرے سوا کسی اور کو نہیں ملیں‘خواب میں فرشتے نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے میری صورت پیش کی۔ جب میں سات برس کی تھی تو آپ ا نے مجھ سے نکاح کیا‘ جب میری عمر نو سال کی ہوئی تو میری رخصتی ہوئی‘ میرے سواکوئی اور کنواری بیوی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں نہ تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب میرے بستر پر ہوتے ‘ تب بھی وحی آتی تھی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب ترین بیوی تھی‘ میری شان میں قرآن کی آیتیں اتریں‘ میں نے جبرائیل ؑ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری ہی گود میں سر رکھے ہوئے وفات پائی۔
حضرت ابن عبا س رضی اللہ عنہ نے فرما یا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے مبارک سینے سے لگا کر کہا ، اے اللہ !اسے حکمت سکھا دے۔ دوسری روایت میں ہے کہ اسے کتا ب سکھا دے ۔(بخا ری)
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے تمام چچاﺅں میں سب سے بہتر سیدالشہداءحضرت حمزہ رضی اللہ عنہ ہیں ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آقا و مو لیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے حسن اور حسین سے محبت کی ، اس نے درحقیقت مجھ ہی سے محبت کی اور جس نے حسن اور حسین سے بغض رکھا اس نے درحقیقت مجھ ہی سے بغض رکھا ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا میں نے جعفر کو دیکھا کہ جنت میں فر شتو ں کے ساتھ اڑ رہے ہیں۔
حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا فاطمہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے جس نے مجھے نا راض کیا اس نے مجھے نا را ض کیا ۔
حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے اہل بیت کو اپنے درمیان وہ جگہ دو جو جسم میں سر کی اور سر میں آنکھوں کی جگہ ہے اور سر آنکھو ں ہی سے ہدایت پاتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں