Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درود شریف سے ناممکن مسائل کا حل

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

مال میں برکت کیلئے مال و دولت میں برکت اور زیادتی کے خواہش مند اگر اس درودِ پاک کو ہر نماز کے بعد پڑھیں تو انشاءاللہ مال میں برکت پیدا ہو جائے گی۔ درود پاک یہ ہے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبدِکَ وَرَسُولِکَ وَعَلَی المُومِنِینَ وَالمُومِنَاتِ وَعَلَی المُسلِمِینَ وَالمُسلِمَاتِ ۱ چنبل اور لاعلاج پھوڑے کے واسطے اگر کوئی مومن مندرجہ ذیل درود شریف کو ایک ہزار مرتبہ پڑھ کر اسے پاک مٹی کے ڈھیلے یا پتھر پر پھونک کر چنبل یا اسی قسم کے لاعلاج پھوڑے پر لگا دے تو درود پاک کی برکت سے اسے شفاءحاصل ہو گی۔ اس میں صاف عقیدہ ‘ صدق و یقین اور اجازت ضروری چیزیں ہیں۔ درود شریف یہ ہے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ کُلِّ ذَرَّةٍ مِا ئَةَ اَلفَ اَلفِ مَرَّةٍ ۱ مصیبتوں اور رنج و الم کے دفع کیلئے حضرت سیّد توکل علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مصائب اور بلیات جب اترتی ہیں تو گھروں کا رُخ کرتی ہیں مگر فرشتے جو درودِ پاک کے خادم ہیں وہ اس بلا کو درود پاک پڑھنے والے کے گھر آنے سے روک دیتے ہیں بلکہ ان کو پڑوس کے گھروں سے بھی دور پھینک دیتے ہیں۔ ہر قسم کی مصیبتوں اور رنج و الم میں اس درودِ پاک کا پڑھنا بہت ہی افضل ہے۔ درودِ مکرم یہ ہے۔ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیکَ یَا مُحَمَّدُ نُور مِن نُورِ اللّٰہِ بخار یا سفر میں پیاس کی شدت کم کرنے کیلئے امام عارف باللہ حضرت شیخ عبدالغنی النابلسی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ نبی اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر صلٰوة و سلام کی تکرار بخار وغیرہ میں پیاس کے غلبہ کو زائل کر دیتی ہے۔ حج کے راستے میں پانی کی عدم موجودگی میں اسے بارہا آزمایا گیا اور بہت سے لوگوں نے اس سے استفادہ کیا۔ قیامت کی گرمی میں بھی یہ درود شریف پیاس کی کفایت کرے گا انشاءاللہ۔ درود شریف یہ ہے۔ اَلصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ خَیرِ الاَنَامِ ۱ اَلصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ المَبعُوثِ اِلَینَا بِالحَقِّ المُبِینِ ۱ اَلصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ الاُمِّیِ الاَمِینِ ۱ اَفضَلُ الصَّلَوٰتِ وَاَشرَفُ التَّسلِیمَاتِ عَلَی النَّبِیِّ الصَّادِقِ وَالرَّسُولِ المُوَیِّدِ بِاَسرَارِ الحَقَائِقِ وَ اَمثَالِ ذٰالِکَ ۱ پیشاب کی بندش کا علاج ایک شخص کو پیشاب کی بندش کا عارضہ لاحق ہو گیا۔ جب وہ علاج معالجہ سے عاجز آ گیا تو اس نے عارف باللہ شیخ شہاب الدین ابن ارسلان رحمتہ اللہ علیہ کو خواب میں دیکھا تو ان کی خدمت میں اس عارضہ کی شکایت کی۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ارے اللہ کے بندے‘ تو تریاق مجرب کو چھوڑ کر کہاں بھاگا پھرتا ہے۔ یہ درود شریف پڑھا کر۔ جب وہ بیدار ہوا تو اس نے اس درود شریف کی کثرت کی تو اللہ تعالیٰ نے اسے شفاءدی۔ وہ درود شریف یہ ہے۔ اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِک عَلٰی رُوحِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی القُلُوبِ وَصَلِّ وَسَلِّم عَلٰی جَسَدِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الاَجسَادِ وَصَلِّ وَسَلِّم عَلٰی قَبرِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی القُبُورِ۱ باﺅلا کتا یا زہریلا کیڑا کاٹ لے تو اگر کسی کو باﺅلا کتا کاٹ لے ‘ زخم آ جائے یا کوئی زہریلا کیڑا کاٹ لے تو مندرجہ ذیل درود شریف ایک ہزا رمرتبہ پڑھ کر دم کرے انشاءاللہ زہر اثر نہ کرے گا۔ تین روز تک ہر روز تین مرتبہ عمل کرے مجرب ہے۔ درودِ پاک یہ ہے۔ اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولٰنَا مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا وَمَولٰنَا مُحَمَّدٍوَّ عَلٰی نُوحٍ نَبِیِّکَ سَلَام عَلٰی نُوحٍ فِی العٰلَمِینَ۔ اِنَّا کَذٰلِکَ نَجزِی المُحسِنِینَ ۱ بری عادت سے چھٹکارا پانے کیلئے اگر کوئی شخص بری عادات اور گناہ و معصیت میں بری طرح پھنس جائے اور چھٹکارہ پانے کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو تو اسے چاہیے کہ اس درود شریف کو روزانہ 121 مرتبہ پڑھا کرے یا لکھ کر پلایا جائے یا تعویذ بنا کر دیا جائے انشاءاللہ بری عادات سے چھٹکارہ مل جائے گا۔ درود پاک یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَ صَحبِہ وَسَلِّم کَثِیرًا تَسلِیمًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیہِ جَزِیلًا دَائِمًا ۰بِدَوَامِ مُلکِ اللّٰہِ روزگار میں ترقی کیلئے صاحبِ مطالع المرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اس درودِ پاک کو روزانہ گیارہ مرتبہ ورد کے طور پر پڑھا کرے تو اس کے روزگار میں دن بدن ترقی ہو گی۔ حاسدوں اور دشمنوں کے شر سے محفوظ رہے گا۔ درودِ پاک یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم عَلَیہِم تَسلِیمًا وَّ ھَب لَنَا بِالصَّلٰوةِ عَلَیہِم اَجرًا عَظِیمًا تمام امراضِ چشم سے شفاءکیلئے یہ درود شریف تمام امراض چشم مثلاً پَھولا‘ دھند‘ آشوب و سرخی‘ درد اور ضربان وغیرہ کیلئے اکسیر ہے۔ چنبیلی کے تازہ پھول یا خشک شدہ 31 عدد لیکر ان پر 21 یا 41 مرتبہ دم کر کے ان کوآنکھوں پر ملتا رہے انشاءاللہ شفاءہو گی۔ اگر کوئی ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ روزانہ اس درود پاک کو پڑھتا رہے تو وہ ہمیشہ آنکھوں کی بیماری سے محفوظ رہے گا اور اگر کسی کے اہل و عیال نیکی کے راستے پر گامزن نہ ہوئے ہوں یا فرمانبرداری نہ کرتے ہوں تو اس درود شریف کو ہر جمعرات بعد از نماز عشاءایک سو مرتبہ گیارہ جمعرات تک پڑھے تو ان کی اصلاح ہو جائے گی۔ انشاءاللہ ۔ درود شریف یہ ہے۔ اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ نُّورِ الاَنوَارِ وَسِّرِالاَسرَارِ وَسَیِّدِ الاَبرَارِ وَعَلٰی اٰلِہ وَ صحبِہ المُنَوِّرِینَ وَبَارِک وَسَلِّم ۔ اَللّٰھُمَّ نَوِّر بِھَا سِرِّی وَ سَرِیرَتِی وَ بَصَرِی وَ بَصِیرَتِی وَ دُنیَایَ وَاَھلِی وَ عَیَالِی اِلٰی یَومِ القِیٰمَةِ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 203 reviews.