Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جج صاحب سےاپنے حق میں فیصلہ کروانے کا عمل

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ میرے بہت سارے مسائل اسی رسالہ میں آئے ٹوٹکوں اور روحانی وظائف کےذریعے حل ہوئے۔ 2003 ءسے گھریلو مسائل میں گھرا ہوا ہوں‘  میری سابقہ بیوی نے کورٹ کے ذریعے مجھ سے خلع لیا۔ 2004 میں خلع ہوا 2005 میں بچوں کے خرچ کے سلسلے میں مجھ پر کیس کیا۔ حضرت جی! میری دو بیٹیاں ہیں ایک کی عمر 16 سال اور دوسری کی 15 سال ہے 2006 سے کورٹ کے آڈر سے 3000 روپے مہینہ دے رہا ہوں عید سعید، بقرہ عید، سالگرہ، امتحان کے پاس ہونے کے الگ سے پیسے دے رہا ہو کورٹ نے 5فیصد سالانہ کا آرڈر کیا تھا وہ میں نے نہیں دیا کیونکہ میرے پاس وسائل نہیں تھے 2005 سے 2017 جولائی تک میں خرچہ دے رہا ہو۔ 2016 میں مارچ میں پیسے بڑھانے کا مجھ پر کیس کردیا تھا اللہ کے فضل سے آپ کے بتائے ہوئے اللہ کے نام سے نومبر 2016 کو جج صاحب نے میری سابقہ بیوی کی درخواست خارج کردی میرے حق میں فیصلہ ہوا آپ کی کتاب میں سے میں نے وظیفہ پڑھا تھا مقدمے میں کامیابی کے لیے میرے لیے اللہ ہی کافی ہے وہی میرا کارساز ہے۔ 300 مرتبہ بعد نماز فجر میں پڑھنا تھا اسکے بعد 21 مرتبہ ۷۸۶ ہر نماز کے بعد پڑھنا تھا پڑھ کراس جج کا تصور کرکے جس نے فیصلہ کرنا تھا تصور کرکے پھونک مارنی تھی میں نے چھ مہینے تک پڑھا ایک سال تک کیس چلا نومبر 2016 میں میرے حق میں فیصلہ ہوا۔ٹوٹکہ:میں نے امت اخبار میں ایک ٹوٹکہ پڑھا اور آزمایا بھی۔ بعض اوقات سکول کے بیگ یا پرس کی زیپ خراب ہو جائے تو اسٹک جو سردی میں ہونٹوں پر لگائی جاتی ہے پرس یا سکول بیگ کی زیپ پر لگائی جائے تو جام زیپ کام کرنے لگتی ہے۔ (شیخ عبدالرزاق دھلوی، کراچی)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 036 reviews.