محترم حکیم صاحب ۔السلام علیکم
کے بعد عرض ہے کہ آپ کی روحانی محفل میں شرکت اللہ کے حکم سے جاری ہے۔ حکیم صاحب! آج کل ایسا دور چل رہا ہے کہ اس دور میں انسان اپنے آ پ کو دین کی طرف مائل کر دے یہ اس کیلئے بہت بڑی سعادت ہو گی ۔جب سے میں نے روحانی محفل میں باقاعدگی سے شرکت شروع کی ہے تب سے امت کا درد میرے دل میں بہت بڑھ گیا ہے اور میرے دل سے دعا نکلتی ہے کہ اللہ تعالیٰ امت کو ہدایت دے ۔ میں نے خواب دیکھا پورے خاندان میں میری دین داری کی وجہ سے مخالفت جاری ہے‘ میری ساس کہتی ہیں کہ تو یہاں سے چل میں وہاں سے روتی ہوئی جاتی ہوں تو اچانک دیکھتی ہوں کہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور منبر کے پاس کھڑی ہوں میں فوراً نماز پڑھنے لگتی ہوں اورمیں جس جگہ سجدہ کرتی ہوں وہ جگہ اتنی نرم ہے کہ مجھے خود محسوس ہوا۔ میں سوچتی ہوں کہ یہ مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے۔ اس دن میرے پیٹ میں اتنا شدید درد ہوا میں نے فوراً روحانی محفل کا ورد شروع کیا اور دم کیا ‘ آپ یقین کریں اسی وقت میرا درد ٹھیک ہو گیا۔ میں اپنے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے میرے خاوند اور بچوں کو نیک ہدایت دی ہے دن بدن ہمارے گھرانے میں اعمال بڑھ رہے ہیں۔ اس ماہ کی روحانی محفل میں میرے میاں صاحب نے بھی شرکت کی ہے۔ اللہ تعالیٰ انکو ثابت قدم رکھے اور ان کی آخرت اور دنیا بھی اچھی کرے۔ آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہمارے سر پر سلامت رکھے۔ میری زندگی کا ایک مشن ہے یہ جمعرات کا دن جب میں درس میں جاتی ہوں تو میں خاص اللہ کی رضا کیلئے جاتی ہوں اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں جہاد میں جارہی ہوں اور روحانی محفل کو اپنے لئے سعادت سمجھتی ہوں اور اللہ کی اس برکت سے میری بہت سی مشکلات دور فرما دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میرے تمام گناہ معاف فرمادے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 217
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں