سورة الم نشرح نوبار پڑھ کر دانت کو دم کرے‘ یاالحمد شریف اکتالیس بار یا سات بار پڑھ کر دم کرے انشاءاللہ آرام ہوگا
درد سر: ۔ درد سر خواہ کسی قسم کی ہو۔ اس کے لئے اسم یَاہُو یَاہُو یَاہُو یَاغَفُورُ یَاغَفُورُکسی کاغذ پر لکھ کر بطور تعویذ کے سر پر باندھے انشاءاللہ آرام ہو جائے گا۔
درد شقیقہ: ۔ شقیقہ کی درد کیلئے دس بار سورہ فاتحہ اور دس بار سورئہ کافرون پڑھ کر دم کرے۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔
دردکان :۔ تین بار اسم یَاسَمِیعُ پڑھ کر روئی پر دم کرکے کان میں رکھے فائدہ ہوگا اور آرام آجائیگا بلکہ یہ اسم دیگر تمام قسم کی درد کیلئے پرُاثر ہے۔
نظر لگنے کیلئے: ۔ سات بار آیت وَ اِن یَّکَادُالَّذِینَ کَفَرُو ا لَیُذلِقُونَکَ بِاَبصَارِہِم لَمَّا سَمِعُو الذِّکرَ(سورہ القلم‘ آیت 51‘ پارہ 29) پڑھ کر دم کرے۔
درد دندان:۔ سورة الم نشرح نوبار پڑھ کر دانت کو دم کرے‘ یاالحمد شریف اکتالیس بار یا سات بار پڑھ کر دم کرے انشاءاللہ آرام ہوگا۔
برائے دفع خوف از ظالم:۔اگر کسی کو کسی ایسے شخص سے جو اس سے زبردست ہو ظلم کا یا سختی کا خوف ہو تو سورہ فاتحہ تین بار اور آیت الکرسی ایک بار اور سورہ اخلاص تین بار اور سورہ لایلاف سات بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے اور بلاخوف ظالم کے پاس چلا جائے۔ انشاءاللہ وہ شخص خود بخود نرم ہو کر مہربان ہو جائے گا۔
برائے ادائیگی قرض:۔ اگر کسی کا قرض باوجود کوشش کے نہ اتر سکے تو اس کو چاہیے کہ ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھے۔ اول آخر درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھے۔ دعا یہ ہے۔ اَللّٰھُمَّ اَکفِنِی بِحَلَالِکَ عَن حَرَامِکَ وَاَغنِنِی بِفَضلِکَ عَن مَّن سِوَاکَ اس دعا کو بارہ دفعہ پڑھ کر دعا مانگے۔انشاءاللہ تعالیٰ اس کا قرض کچھ ہی عرصہ میں اتر جائے گا ۔
ہتھیار اثر نہ کرے:۔ سورہ ھود لکھ کر جس کا کوئی حرف مٹا ہوا نہ ہو اپنے پاس رکھنے سے دشمن کا کوئی ہتھیار کارگر نہ ہو گا بلکہ اس پر فتح ظفر حاصل ہو گی اور دشمن شکست کھا جائےگا۔
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 220
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں