Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - جنوری 2010ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھےجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ کسی فرد کا نام اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں ۔ خیال کا دائرہ میری عمر اکیس سال ہے اورایف ایس سی کر چکا ہوں‘ بچپن میں ذہین اور صحت مند تھا اور میٹرک تک اچھے نمبروں سے پاس ہوتا رہا۔ آٹھ سال قبل بری عادات میں گرفتار ہو کر خود کو تبا ہ کرنے کے راستے پر چل پڑا۔ اب جسمانی طور پر کمزوری میں مبتلا ہوں اور حافظہ بھی صحیح کام نہیں کرتا۔ ذہن پر منفی خیالات کا ہجوم رہتا ہے۔ ان حالات کی وجہ سے پڑھائی سے دل اچاٹ ہو گیا ہے حالانکہ والدین کو مجھ سے امیدیں وابستہ ہیں اور میری تعلیم پر خطیر رقم بھی خرچ کر رہے ہیں لیکن میرا حال تباہی کی طرف رواں دواں ہے۔ خود کو بدلنے اور بہتر مستقبل کیلئے کوئی طریقہ بتائیں۔ نیز کسی مراقبے کی بھی اجازت دیں۔ (زبیر احمد‘ بلوچستان) مشورہ:۔ رات سونے سے پہلے آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں اور تصور کریں کہ آپ کے اوپر آسمان سے نیلے رنگ کی روشنیاں بارش کی شکل میں برس رہی ہیں‘ دس پندرہ منٹ کے بعد سو جائیں‘ نماز فجر کے بعد پندرہ منٹ ٹہلیں اور خالی الذہن ہو کر یَاحَفِیظُ کا ورد کریں۔ کمرہ جماعت میں پرائیویٹ سکول میں پڑھاتی ہوں‘ میں جس کلاس میں تدریس کیلئے جاتی ہوں وہاں بچے بہت تنگ کرتے ہیں‘ میری کوئی بات نہیں سنتے‘ بدتمیزی کرتے ہیں‘ میرا ان پر کوئی کنٹرول نہیں رہتا۔ میں اس صورتحال سے ذہنی طور پر سخت پریشان رہنے لگی ہوں۔(ایک استاد‘ شکار پور) مشورہ:۔ بچوں میں نظم و ضبط پیدا کرنے اور ان پر کنٹرول کرنے کیلئے استاد کو کمرہ جماعت میں ایک ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہر بچے کا ذہن اپنی طرف سے ہٹ کر استاد کی طرف رہے اور وہاں سے نہ ہٹے۔ اس کیلئے حالات کی مناسبت سے بہت سے طریقے اور تدابیر ہو سکتی ہیں۔ جن کا بیان اس کالم میں ممکن نہیں ہے۔ آپ کسی تجربہ کار اور اچھے استاد سے مشورہ کریں اور درس و تدریس کے بارے میں کتابوں کا مطالعہ بھی کریں۔ روزانہ رات کو سونے سے پہلے سو بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ سکون کی طلب میری عمر اٹھارہ سال ہے۔ میرا ذہن ایک منٹ کیلئے پر سکون نہیں رہتا۔ طرح طرح کے پریشان کن خیالات آتے رہتے ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ میرے سر پر بوجھ ہے‘ کوئی مشورہ دیں کہ اس حالت سے نکل آﺅں ورنہ میں پاگل ہو جاﺅں گی۔ (ریما طارق‘ سیالکوٹ) مشورہ:۔ رات سونے سے پہلے وضو کر کے بیٹھ جائیں ۔ گیارہ بار یَا اَللّٰہُ یَابَدِیعُ یَا حَفِیُ یَا بَدِیعَ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَا بَدِیعُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیر لیں۔ دوبارہ اسی طرح پڑھ کر دم کریں اور ہاتھ چہرے پر پھیر کریں۔ اس طرح کل تین بار کرنے کے بعد سو جائیں۔ اس عمل کو کم از کم دو ماہ تک کیا جائے اور جن دنوں مجبوراً ممکن نہ ہو وہ شمار کر کے بعد میں پورے کر لیں۔ دوسری شادی زندگی اطمینان سے گزر رہی تھی کہ شوہر نے خراب قسم کے لوگوں کے جھانسے میں آ کر دوسری شادی کر لی۔ اب میں تنہا اپنے گھر میں رہتی ہوں۔ نماز‘ تلاوت اور تہجد کی پابند ہوں لیکن پھر بھی پریشان خیالات کا غلبہ رہتا ہے۔ شوہر کی بے اعتنائی کی وجہ سے آنکھوں میں آنسو رہتے ہیں۔ سکون کیلئے کوئی طریقہ بتائیں۔ مراقبہ کا بھی طریقہ بتائیں۔ شوہر جس دلدل میں پھنس گئے ہیں اس سے نکلنے کیلئے کوئی اسم بتائیں۔ میری ایک عزیزہ کسی کے کہنے میں آکر بچپن کے رشتے سے انکاری ہو گئی ہے۔ والدین سخت پریشان ہیں‘ اس کیلئے بھی کوئی اسم و وظیفے بتائیں۔ (ص‘ ڈیرہ غازی خان) مشورہ:۔ روزانہ رات کو ایک وقت مقرر کرکے بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ بِسمِ اللّٰہِ الوَاسِعُ جَلَّ جَلَالُہ یَا بَدِیعَ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَا بَدِیعُ چھیاسٹھ مرتبہ پڑھ کر بارگاہ الٰہی میں حالات بہتر ہونے کی دعا کیا کریں‘ نوے دنوں تک۔ ذہن میں کوئی نتیجہ مقرر نہ کریں بلکہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑدیں کہ جو آپ کیلئے بہتر ہو وہ جلد ظاہرہو جائے۔ عزیزہ کے مسئلے کے ضمن میں عرض ہے کہ تمام لوگ جذبات کے بجائے ٹھنڈے دل سے صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں۔ ضد اور زبردستی سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ لڑکی کی والدہ مذکورہ بالا اسماءکو روزانہ رات کے وقت پڑھ کر بہتری کیلئے دعا کیا کریں۔ مدت تین ماہ ہے۔ جسمانی نظام شروع عمر سے میرا وزن قدرے زیادہ ہے‘ شادی کے بعد بیٹے کی پیدائش آپریشن سے ہوئی جس کے بعد وزن مزید بڑھ گیا۔ جسمانی و طبعی نظام بے اعتدالیوں کا شکار ہو گیا ہے۔ جسمانی طور پر بے ہنگم دکھائی دینے لگی ہوں۔ ورزش بھی باقاعدگی سے نہیں کر پاتی۔ سخت احساس کمتری میں مبتلا ہو گئی ہوں۔ کوئی مشورہ دیں کہ صحت اچھی ہو جائے۔ نیز کوئی حسب حال وظیفہ و اسم بھی بتائیں۔ (مسز ناصر) مشورہ:۔ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ کسی اچھے معالج یا لیڈی ڈاکٹر سے مشورہ کریں اور علاج پرہیز اور مناسب ورزش سے کام لیں۔ معمول کی کوشش سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ صرف سوچنے یا احساس کمتری میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان مسائل سے جلد نکلنے کیلئے اسماءیَا رَحِیمُ یَامُرِیدُ روزانہ صبح و شام پانی پر چھیاسٹھ مرتبہ دم کر کے پیا کریں۔ انشاءاللہ جلد صحت بحال ہو جائے گی۔ میاں بیوی میرے سسرال والے عجیب و غریب طبیعت کے مالک ہیں۔ بغیر کسی وجہ کے مجھ سے بد دل ہیں جبکہ شوہر مجھے چاہتے ہیں۔ آج کل میں میکے میں ہوں‘ شوہر کہتے ہیں کہ تم گھر آ جاﺅ‘ مجھے یقین ہے کہ تمہیں کوئی پریشان نہیں ہو گی‘ لیکن میرے والدین کا کہنا ہے کہ سسر آ کر لے جائیں جبکہ سسر کہتے ہیں کہ باپ چھوڑ جائے۔ میں بزدل نہیں ہو لیکن والدین سے اپنے حق کیلئے بات نہیں کر پارہی ہوں۔ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ فریقین کے دل نرم ہو جائیں اور ضد ترک کر دیں یا میرے اندر شوہر کے گھر جانے کا حوصلہ پیدا ہو جائے۔ (اسماءشاہد‘ ٹنڈو الہٰ یار) مشورہ:۔ آپ روزانہ رات کو سونے سے پہلے تین سو بار یَا حَکِیمُ پڑھ کر بارگاہ الٰہی میں حالات بہتر ہونے کی دعا کیا کریں۔ اپنے گھر والوں کو بھی سمجھائیں کہ بے جا ضد نہ کی جائے اور بہتر مستقبل کیلئے قدم اٹھانے میں انا کو درمیان میں نہ لائیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امید ہے کہ جلد بہتر حالات پیدا ہو جائیں گے۔ انسانوں سے خوف میری عمر انیس سال ہے اور آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے ۔ والد صاحب باغبانی کا کام کرتے ہیں۔ میرا ذہن الجھنوں کی اماجگاہ بن کر رہ گیا ہے۔ لوگ مجھے خوش شکل بتاتے ہیں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ صورتحال برعکس ہے۔ دوسرے ہماری غربت میرے دل و دماغ پر ایک مسئلہ بن کر مسلط ہو گئی ہے کیونکہ لوگ دنیا میں صرف خوشحال لوگوں کو پسند کرتے ہیں‘ مجھے انسانوں سے خوف آنے لگا ہے ‘ مولوی صاحب کہتے ہیں کہ کسی نے تم پر سحر کر دیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نفسیاتی مریض قرار دیتے ہیں۔ مختلف گولیاں کھاتی ہوں لیکن دماغی حالت جوں کی توں ہے۔ (زاہدہ بی بی‘ راولپنڈی) مشورہ:۔ روزانہ رات سونے سے پہلے بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ یَا اَللّٰہُ یَا حَفِیظُ یَا رَحِیمُ یَا بَدِیعَ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَا بَدِیعُ گیارہ بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیر لیں۔ اس طرح تین بار کیا جائے۔ اس وظیفے پر تین ماہ تک عمل کریں۔ حالات گزشتہ بیس سالوں سے عمارات کی تعمیر و آرائش کے ٹھیکے لیتا رہا ہوں۔ ایک وقت تھا کہ کام سے فرصت نہیں ملتی تھی لیکن گزشتہ دو سالوں سے کاروبار ختم ہو گیا ہے۔ لاکھوں روپے کا مقروض بھی ہو گیا ہوں۔ مختلف اداروں میں رقم پھنسی ہوئی ہے اور ملتی نہیں۔ نئے کاموں کی بات شروع ہوتی ہے لیکن پھر معاملہ ختم ہو جاتا ہے۔ کاروباری حالات نے سخت متفکر کر دیا ہے۔ (سراج احمد‘ کراچی) مشورہ:۔ نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد تین سو بار یَا وَھَّابُ پڑھ کر دعا کیا کریں۔ جس قدر بھی استطاعت حاصل ہے اس کے مطابق ضرورت مندوں کی مالی مدد کیا کریں۔ اللہ تعالیٰ پر یقین کے ساتھ کوشش جاری رکھیں ۔ حالات میں تغیر آتا رہتا ہے ۔ انشاءاللہ یہ دور بھی جلد گزر جائے گا۔ کاروبار میں امانت و دیانت کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں۔ فیصلہ جہاں میرے والدین میرا رشتہ طے کرنا چاہتے ہیں میں راضی نہیں ہوں۔ اس کے علاوہ میرا دل پریشان رہتا ہے اور ایک بے چینی سی رہتی ہے۔ (فہمیدہ) مشورہ:۔ آپ اچھی طرح غور کر لیں کہ کہیں آپ کے والدین کا فیصلہ درست تو نہیں ہے۔ محض جذبات سے کام نہ لیں۔ اس کے بعد روزانہ رات سونے سے پہلے تین سو بار یَا وَکِیلُ پڑھ کر دعا کیا کریں۔ نماز فجر کے بعد سوبار یَاوَارِثُ پڑھا کریں۔ یہ وظیفہ تین ماہ تک پڑھا جائے۔ ذہنی الجھنیں ذہنی الجھنیں او رپریشانیاں حد سے بڑھ گئی ہیں‘ چھوٹی سے چھوٹی بات یا نقصان کو بھی دل پر لے لیتی ہوں۔ جس کی وجہ سے کافی کمزور ہوتی جا رہی ہوں۔ براہ مہربانی کوئی حل بتائیں۔ (س‘ ف‘ فیصل آباد) مشورہ:۔ روزانہ دن میں کسی وقت ایک صاف و شفاف گلاس میں پانی بھر کر کمرے میں کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں دن کی روشنی گلاس پر پڑتی ہو۔ پانچ چھ فٹ کے فاصلے سے پوری توجہ سے پانی کو دس منٹ تک دیکھا کریں یہ عمل کم از کم دو ماہ کیا جائے۔ انشاءاللہ جن ذہنی الجھنوں اور کمزوریوں کی آپ نے نشاندہی کی ہے ان پر قابو حاصل کرنے میں یہ عمل موثر ثابت ہو گا۔ منفی خیالات و رجحانات میری بیٹی کے خیالا ت‘ رجحانات اور اس کی سوچ منفی ہے۔ ہر وقت ذہن میں منفی قسم کی سوچ سوچتی رہتی ہے۔ جس کی وجہ سے کبھی مجھ سے اور کبھی اپنے والد سے ڈانٹ پڑتی ہے۔ (رضیہ‘ سرگودھا) مشورہ:۔ چالیس رو زتک روزانہ صبح سورج نکلنے سے پہلے با وضو ہو کر پانی یا کسی مشروب پر ایک بار یَا وَدُودُ دم کر کے بیٹی کو پلائیں‘ درمیان میں اگر کچھ ایام رہ جائیں تو وہ بعد میں پورے کر لیں۔ انشاءاللہ بیٹی کے خیالات و رجحانات پر مثبت اثرات مرتبہ ہو ں گے۔ بیٹی کو غیر ضروری طور پر ڈانٹنے یا اسے کسی جبر و زبردستی کا احساس دلانے سے گریز کریں۔ سکون و اضطراب میں انجینئرنگ کا طالب علم ہوں‘ مجھے سکون قلب اور ذہنی یکسوئی کی کمی محسوس ہوتی ہے‘ ان وجوہ کی بناءپر توجہ کے ساتھ مطالعہ بھی نہیں کر سکتا‘ میں نے ”عبقری“ میں ایک عمل مراقبہ کے بارے میں پڑھا تھا جو ذہنی و قلبی ارتکاز میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ‘ از راہ کرم مجھے کوئی آسان طریقہ بتائیں جس سے ذہنی اضطراب سکون میں بدل جائے۔ (ذیشان بلوچ) مشورہ:۔ ذہنی و قلبی اضطراب کی اگر معلوم وجوہات ہیں تو پھر ذہنی طور پر ان سے لا تعلق ہونے کی ارادی و شعوری کوشش کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کریں۔ (1) روزانہ نماز فجر کے بعد آرام دہ حالت میں بیٹھ کر آنکھیں بند کر لیں اور سانس آہستگی سے اندر لیں اور ایک بار ” یا اللہ“ دل ہی دل میں کہہ کر آہستگی سے باہر نکال دیں اس طرح متواتر سانس کا عمل کرتے رہیں‘ اندازاً دس منٹ یہ عمل کریں۔ (2) رات سونے سے پہلے کمرے میں اندھیرا کر لیں‘ آنکھیں بند کر کے ذہن تمام خیالات سے آزاد کر کے اپنی توجہ اپنے قلب کے اوپر قائم رکھیں۔ دس منٹ یہ عمل کرنے کے بعد سو جائیں۔ یہ دونوں طریقہ کار توجہ کو ایک جگہ مرکوز کرنے اور آپ کی شعوری بے چینی کو فرو کرنے میں موثر ثابت ہوں گے۔ انشاءاللہ۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 230 reviews.