Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چھ نفل پڑھنے سے ہر قسم کی خارش کا خاتمہ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2010ء

2009ءکا عبقری کا شمارہ ہے۔اللہ ان خاتون کو بہت زیادہ جزائے خیر دے۔ انہوں نے اتنا قیمتی نسخہ لکھا ہے ہر وقت دعاگو ہوں۔ مجھے اچانک خارش شروع ہوگئی۔ خارش کی دوا استعمال کی ٹوٹکے بھی آزمائے مگر خارش ٹھیک نہ ہوئی جیسے ہی عبقری میں خارش کے حوالے سے نوافل کا پڑھا۔ راقمہ نے فجر کی نماز کے بعد اشراق کے دو نفل پڑھے اور اس کا ثواب حضرت نوح علیہ السلام کو بخش دیا۔ واقعی میں نے سوچا کوئی جادونی دوا پی لی ہے۔ آنکھوں کی خارش کا نام و نشان نہیں رہا۔ پھر میں نے الرجی کیلئے کسی کو یہ نفل بتائے ان کی الرجی نوافل پڑھنے سے بالکل ٹھیک ہوگئی۔ اتفاق سے مجھے خارش ہوئی اور اتنی شدید کہ خارش کرتے کرتے میرے ہاتھ دکھ جاتے‘ اتنی شدید تکلیف‘ رات کو لیٹنے سے قاصر‘ یہی نفل میں نے اس ترتیب سے پڑھے کہ فجر کی نماز کے بعداشراق کے وقت‘ ظہر کی نماز کے بعد‘ مغرب کی نماز کے بعد‘ پھر عشاءکی نماز کے بعد اور ان کا ثواب حضرت نوح ؑکو پہنچایایقین جانیے صرف ایک دن میں میری خارش ختم ہوگئی۔ ہم اللہ پہ اتنا یقین نہیں کرتے۔ اگر ایسا ہوجائے کہ ہم جائے نماز پر بیٹھ کر ہی کہیں اللہ شفا کی پڑیا بھیج دے تو کیسا بھی مرض ہو شفا ہوتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 232 reviews.