Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان کے خصوصی مشروبات اورشفائی ٹانک

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

کھجور کی روٹی ! ذائقہ لاجواب، فٹنس بےمثال
طاقت،فٹنس، صحت مند جسم اورشاندار جوانی کے لیے کھجور کی روٹی ایک بہترین ٹانک ہے۔ کھجور کی روٹی جسم میں بہت زیادہ طاقت،قوت پیدا کرتی ہے۔ رنگ برنگے کیپسول‘ طاقت کی گولیاں،انجکشن اس روٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ بنانے کا طریقہ: پکی ہوئی نرم دس کھجوریں لیکر رات کو پانی میں بھگو دیں صبح ان کھجوروں کواسی پانی میں اچھی طرح ہاتھوں سے مَل لیں کہ کھجوروں کے ریشے اس پانی میں حل ہو جائیں‘ گٹھلیاں نکال دیں پھر اس پانی میں ایک چٹکی اجوائن ڈال دیں اب اسی پانی سے آٹا گوندلیں اوراس کی روٹی پکا کرسحری اور افطار میں کھائیں۔نوٹ : کھجور کا پانی روزانہ تازہ بنا کر استعمال کریں کیونکہ 12 گھنٹوں کے بعد اس میں خمیر پیدا ہو جاتا ہے۔
نہ بھوک نہ پیاس‘ روزہ گزرے شاندار
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ ٹوٹکہ رمضان المبارک کیلئے لاجواب ہے۔ کھجوروں کو دھو کر اس کے اندر سے گٹھلیاں نکال لیں اس کے اندر تھوڑی سی بالائی اور شہد ملا کر کھائیں۔ اس سے جسم میں طاقت رہے گی‘ بھوک کا احساس نہیں رہے گا۔ تین کھجوریں سحری میں استعمال کریں اور تین کھجوریں افطاری میں۔ بہت مزے کی لگتی ہیں۔ مزہ بھی اور صحت بھی۔
تین کھجوروں کا مشہور ٹوٹکہ ایک اور مشاہدہ
گزشتہ سال عبقری رسالہ میں یہ ٹوٹکہ پڑھا‘ کھجوریں گھر میں الحمدللہ پہلے ہی دستیاب تھیں‘ سارا رمضان سحری کے وقت یہ ٹوٹکہ استعمال کیا‘ یقین کیجئے پہلے دن سے ہی طبیعت میں فرحت اور سکون آگیا‘ رات تک تھکاوٹ نہ ہوتی تھی‘ جسم مطمئن اور پرسکون رہا۔ٹوٹکہ یہ ہے۔ ھوالشافی: سحری کے وقت کھانا کھانے کے بعد تین عدد کھجوریں لیں‘ ایک کھجور منہ میں ڈال کر اچھی طرح چبائیں اور ساتھ پانی کا ایک گھونٹ لیںاور دونوں کو منہ میں اچھی طرح مکس کرکے نگل لیں۔ اسی طرح تینوں کھجوریں کھائیں۔ سارا دن پیاس نہیں لگے گی۔
چار چمچ سحری میں پی لیجئے!فائدہ حیران کردے گا
قارئین! اگر آپ گرمی کی آمد سے پریشان ہیں اور خاص طور پر رمضان المبارک میں روزہ کیسے گزاریں گے یہ سوچ سوچ کر ہلکا ن ہورہے ہیں تو آپ کی پریشانی ختم‘ ہرگز نہ گھبرائیں‘ ایک فیصد بھی مایوس نہ ہوں‘ آپ کے لیے ایک مختصر سا تحفہ لایا ہوں‘ اس تحفے کو بنالیں‘ بس بے چینی‘ گھبراہٹ‘ پریشانی‘ چڑچڑا پن اور بیماریاں ختم۔ھوالشافی: گل نیلوفر‘ گلاب کے پھول‘ آملہ‘ بہیڑہ‘ ہڑیڑ‘ گاؤزبان‘ املی‘ آلو بخارا کے علاوہ باقی تمام پچاس پچاس گرام اور املی آلو بخارا ایک ایک پاؤ۔ ان سب کو تقریباً آٹھ کلو نیم گرم پانی میں ہلکا کوٹ کر رات کو بھگودیں۔ صبح اٹھ کر ہلکی آنچ پر ابالیں جب تین کلو پانی جل جائے تو اتار کررکھیں اور ٹھنڈا ہونے پر پانی نتھارلیں۔ اس میں پانچ کلو چینی ملا کر ہلکی آنچ پر پکاتے رہیں۔ اچھی طرح گاڑھا پکا کر خشک بوتلوں میں محفوظ رکھیں بس شربت تیار ہے۔ چاہے حسب پسند کوئی خوشبو ڈال سکتے ہیں۔ بس اس کی رنگت کو نا دیکھیے گا اور ظاہری ذائقے کو نہ دیکھیے گا بلکہ اس کے اندرونی کمال‘ صحت تندرستی‘ اور صحت کو دیکھیے گا۔ آپ یقین نہیں کرسکتے اس کے کمالات کتنے زیادہ ہیں صحت اور تندرستی۔ترکیب استعمال: چار بڑے چمچ افطاری اور سحری کے وقت ایک گلاس پانی میں ڈال کر پی لیں۔رمضان کے علاوہ بھی چار بڑے چمچ دن میں چار بار‘ بڑوں کیلئے اور چھوٹوں کیلئے ایک چمچ سے تین چمچ تین میں چار بار‘ حسب طبیعت مقدار میں کمی بھی کرسکتے ہیں۔ کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں اور نا کوئی برے اثرات ہیں صحت ہی صحت تندرستی ہی تندرستی۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 324 reviews.