Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایک چمچ کھالیں! شوگر ہمیشہ کنٹرول!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ماہنامہ عبقری میں اور میری بیٹی باقاعدگی سے پڑھتی ہیں ‘ جب سے میں آپ کے بتائے ہوئے نسخہ جات خود استعمال کرتی ہوں اور بچوں کو بھی ان باتوںپر عمل کا کہتی ہوں تو آپ کے لیے بہت سی دعائیں دل سے نکلتی ہیں۔ آپ کی کتاب ‘‘میرے طبی زندگی کے ثمرات‘‘ پڑھ کر بے اختیار سبحان اللہ کہنے کو دل چاہتا ہے۔
شوگر کا نسخہ:میں نے ایک دوائی جو کہ شوگر کے لیے نہایت مفید ہے دل چاہتا ہے کہ لکھوں تاکہ اور بہن بھائی بھی اس سے مستفید ہوں۔سبز الائچی ایک چھٹانک اور میتھرے دو چھٹانک لیکر ان دونوں کو گرائنڈ کرلیں اور کھانے سے پہلے شوگر کے مریض شوگر چیک کریں اور دو گھنٹے بعد میں چیک کریں اور موزانہ کریں کہ دوا میں اللہ تعالیٰ نے کتنی زیادہ شفاء رکھی ہے۔ یہ میرا آزمودہ نسخہ ہے ایک چمچ چائے والا بھر کر گرم دودھ کے ساتھ تین مرتبہ کھائیں۔ پھر دیکھیں کہ قدرت نے اس دوا میں کتنی شفاء رکھی ہے۔
کان میں درد کیلئے :اگر کسی کے کان میں درد ہوتو رتن جوت تھوڑی سی لیکر ایک چھٹانک سرسوں کے تیل میں پکا کر ٹھنڈا کرلیں اور پھر کسی شیشی میں ڈال کر رکھیں اور خدانخواستہ کسی کے کان میں اچانک درد محسوس ہوتو نیم گرم کرکے کان میں دو قطرے ٹپکا دیں ان شاء اللہ درد سے آرام آجائے گا ‘یہ ٹوٹکہ میری والدہ صاحبہ نے ہمارے بچپن میں ہم پر آزمایا ہوا ہے۔یرقان کیلئے نسخہ:آملہ 25 گرام، بہیڑہ 25 گرام، بڑی ہرڑ 25 گرام ان سب کو اکٹھا کوٹ کر رات دو چھوٹے چمچ بھگو دیں اور صبح نہار منہ چھان کر مریض کو اکیس دن پلائیں بعد میں ٹیسٹ کروا کر دیکھیں میرا پروردگار ضرور صحت عطا کرےگا اور بعد میں بھی جاری رکھیں اس کا کوئی نقصان نہیں‘ اس کو لگاتار چھ ماہ بھی پیا جاسکتا میں نے دو چار لوگوں کو استعمال کرایا ہے اور اس کا بہت اچھا رزلٹ ملا ہے۔
اسہال کیلئے:اگر کسی کو اسہال یعنی دست وغیرہ آرہے ہوںتو سونف دو چمچ، انار دانہ ایک چھٹانک اور سبز الائچی پانچ عدد لیکر اسے کونڈی میں پیس لیں اور چھان کر اس میں چینی حسب ذائقہ مکس کرکے تین دن پلادیں آپ کو پہلی خوراک پی کر فائدہ ہو جائے گا یہ ہماری امی جان کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو بہت موثر ہے۔
نیند کے لیے روحانی ٹوٹکہ: اگر رات کو نیند نہ آتی ہوتو اعمال فاطمہؓ زھراؓ کرکے اور سورۂ کوثر کی تسبیح کرتے کرتے نیند آجائے گی۔ اعمال درج ذیل ہیں۔ سورۂ اخلاص تین مرتبہ، سورۂ الحمد چار مرتبہ، استغفرللہ دس مرتبہ، پہلا کلمہ تین مرتبہ، تیسرا کلمہ تین مرتبہ اور آیۃ الکرسی پڑھ کر حصار کھینچ کر سو جائیں نہ تو کوئی ڈرائونہ خواب آئیگا اور نہ کسی طرح کے وسوسے دل میں آئیں۔ باوضو سونے کی کوشش کریں۔

 

(پوشیدہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 367 reviews.